محبین دار العلوم دیوبند Darul Uloom Deoband
June 19, 2025 at 05:45 AM
*دیواریں گریہ کے پاس یہودی مرد و خواتین سب جمع ہو کر رو رو کر گڑگڑا کر اپنی حفاظت اور سلامتی کی دعائیں کر رہے ہیں دعائیں کر رہے ہیں*.....۔۔۔۔
*واضح رہے کہ ،، گریہ ،، فارسی لفظ ہے جس کے معنی رونے کے ہیں*
*دیوار گریہ کا مطلب ہوا رونے کی دیوار*...
*اسرائیلی روایت کے مطابق اس کی تعمیر حضرت داؤد علیہ السلام نے کی اور یہ دیوار ،، ہیکل سلیمانی کا ایک حصہ ہے*...
*یہ دیوا یہودیوں کے نزدیک مقدس جگہ ہے اور ان کا قبلہ بھی ہے*..
*وقتا فوقتا دیوار گریہ کے پاس یہودی اپنی مشکلیں اور مصیبتیں دور کرنے کے لیے رو رو کر گڑگڑا کر دعائیں کرتے ہیں* ....
*جب ان کے ملک پر کوئی بڑی مصیبت اتی ہے تو یہودی بڑی تعداد میں دیوار گریہ کے پاس جمع ہو جاتے ہیں اور رو رو کر دعائیں کرتے ہیں*....۔۔۔۔۔۔
*یہ بات ذہن نشین رہے کہ مسلمانوں کے نزدیک اس دیوار گریہ کا نام دیوار براق ہے*.. *یعنی سفر معراج میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جس براق پر سوار ہوئے تھے وہ اسی مقام پر باندھا گیا تھا*.....
*واللہ اعلم بالصواب*...
*ذبیح اللہ شمسی*
👍
😮
❣
👏
😂
9