
المعهد الإسلامي العربي لعموم الهند ونيبال
June 20, 2025 at 01:40 PM
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid0enEEA8gEC95ZHFDrKsrwb8Fd6yTbpRTuAuGzaQ8kxSQGpQv1c8FtVbXCATVFKrKTl&id=61562067180144&mibextid=Nif5oz
ذمہ داران معہد کی جامعہ ھدایہ حاضری
بروز جمعرات بتاریخ 19/ جون 2025ء ذمہ داران معہد کا ایک وفد جامعہ ھدایہ جے پور حاضر ہوا، جہاں جامعہ کے امیر حضرت مولانا فضل الرحیم مجددی، ان کے فرزند جناب مولانا حبیب الرحیم مجددی اور جامعہ کے دیگر اساتذہ سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر معہد کے بانی وصدر حضرت مولانا محمد شرفِ عالم کریمی قاسمی اور ناظم معہد جناب مولانا محمد حماد کریمی ندوی نے جامعہ وذمہ دارن جامعہ کا معہد کے بارھویں یک ماہی عربی بول چال کورس کے کامیاب انعقاد پر شکریہ ادا کیا، اور امیر جامعہ نے آئندہ بھی اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کا عندیہ دیا، نشست کے اخیر میں بانی معہد کی درخواست پر امیر جامعہ نے سفر حج سے واپسی کی مناسبت سے رقت آمیز دعا کی، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ملاقات کو باعث خیر وبرکت بنائے، آمین یارب العالمین
معہد میڈیا
❤️
4