
Rahnuma e islam ✅رہنمائے اسلامJamiat Ulama Darul uloom Deoband Urdu News TV Islamic Status WhatsApp
June 20, 2025 at 05:17 AM
ایک بار ایک درویش علّامہ اِقبالؒ کے پاس آیا. آپؒ نے حسب عادت اُس سے دعا کی درخواست کی. پوچھا، "دولت چاہتے ہو؟" علّامہؒ نے جواب دیا: "میں درویش ہوں. دولت کی ہوَس نہیں." پوچھا "عِز و جاہ مانگتے ہو؟" جواب دیا: "وہ بھی خدا نے کافی بخش رکھی ہے." پوچھا "تو کیا خدا سے ملناچاہتے ہو؟" جواب دیا "سائیں جی کیا کہہ رہے ہو. میں بندہ وہ خدا. بندہ خدا سے کیوں کر مِل سکتا ہے؟ قطرہ دریا میں مل جائے تو قطرہ نہیں رہتا. نابود ہو جاتا ہے. میں قطرے کی حیثیت میں رہ کر دریا بننا چاہتا ہوں." یہ سن کر اُس درویش پر خاص کیفیت طاری ہوئی. بولا:" بابا جیسا سُنا تھا،ویسا ہی پایا. تُو تَو خود آگاہِ راز ہے. تُجھے کسی کی دعا کی کیا ضرورت؟ "
کہاں سے سیکھی ھے ,اقبال, تو نے یہ درویشی
کہ چرچا بادشاھوں میں ھے تیری بے نیازی کا
(حوالہ: ذکرِ اِقبالؒ از عبدالمجید سالک)

❤️
👍
✅
✨
❤
🌸
💯
😂
😢
😰
17