Rahnuma e islam ✅رہنمائے اسلامJamiat Ulama Darul uloom Deoband Urdu News TV Islamic Status WhatsApp
Rahnuma e islam ✅رہنمائے اسلامJamiat Ulama Darul uloom Deoband Urdu News TV Islamic Status WhatsApp
June 21, 2025 at 03:35 AM
*21 جون عالمی یوگا ڈے پر مدارس کی شرمناک تصاویر!*😥 پے در پے مختلف مدارس سے یوگا ڈے منانے کی تصاویر اور خبریں منظر عام پر آ رہی ہیں، جنہیں دیکھ کر دل لرز اٹھا ہے۔ یہ محض چند تصاویر نہیں، بلکہ امت کے دینی و فکری مستقبل پر سوالیہ نشان ہیں۔ وہ مدارس جو دین کے قلعے کہلاتے ہیں، اگر وہاں بھی کفریہ رسومات اور مشرکانہ شعائر کی پیروی ہونے لگے تو پھر باقی کیا بچتا ہے؟ یہ وہی یوگا ہے جسے اب تک صرف اسکولوں، کالجوں اور سرکاری اداروں کا مسئلہ سمجھا جاتا تھا، مگر افسوس! اب دینی مدارس میں بھی اسے پوری بے شرمی اور جرات کے ساتھ انجام دیا جا رہا ہے۔ ایسے تمام مدارس کے ذمہ داران سے سخت بازپُرس ہونی چاہیے، اور اگر مقامی اہل ایمان اس پر خاموش رہیں، تو وہ بھی جواب دہ ہوں گے۔ اگر آپ حق پرست ہونے کا دعویٰ رکھتے ہیں تو ان غلط کاریوں پر پردہ ڈالنا نہیں، بلکہ ان کے خلاف کھڑے ہونا آپ کا دینی فریضہ ہے۔ افسوس ناک امر یہ ہے کہ جو لوگ ہر بات پر “مَن تَشَبَّهَ بِقَومٍ فَهوَ مِنهُم” کی حدیث پڑھتے نہیں تھکتے، وہ خود ایسے کفریہ شعار کو اپنا کر اس حدیث کے اولین مصداق بن چکے ہیں۔ یہ کیسا خوف ہے؟ کس کی مصلحت اور کس کی خوشنودی کے لیے یہ سب کیا جا رہا ہے؟ کیا ان کی غیرت مر چکی ہے؟ کیا یہ وہی علما ہوں گے جو امت کی اصلاح کریں گے؟ نہیں! ایسے علما امت کی اصلاح نہیں، بلکہ بگاڑ کا ذریعہ بنیں گے۔ اللہ تعالیٰ ایسے تمام افراد کو ہدایت دے اور ہمارے دینی اداروں کو فتنوں سے محفوظ فرمائے۔ آمین۔ *القلم📚*
Image from Rahnuma e islam ✅رہنمائے اسلامJamiat Ulama Darul uloom Deoband Urdu News TV Islamic Status WhatsApp: *21 جون عالمی یوگا ڈے پر مدارس کی شرمناک تصاویر!*😥  پے در پے مختلف مد...
😢 👍 🤲 🔥 👋 👏 😂 😕 😡 😮 30

Comments