زرمبش اردو | 🎙ZBC
زرمبش اردو | 🎙ZBC
June 19, 2025 at 07:11 PM
منگچر: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان سیف اللہ جبری لاپتہ جمعرات: 19 جون 2025/ زرمبش اردو https://urdu.zrumbesh.com/19417/ بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر بازار سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت سیف اللہ ولد رحیم داد محمد شئی کے نام سے ہوئی ہے،خاندانی ذرائع کے مطابق سیف اللہ منگچر میں ایک مکینک کی دکان پر کام کرتا تھا، جہاں سے اسے 11 جون کو فورسز نے حراست میں لیا۔ اس کے بعد سے سیف اللہ کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ سیف اللہ کے اہلِ خانہ نے انسانی حقوق کی تنظیموں، سول سوسائٹی اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیف اللہ کی باحفاظت بازیابی کے لیے آواز بلند کریں۔
Image from زرمبش اردو | 🎙ZBC: منگچر: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان سیف اللہ جبری لاپتہ  جمعرات: 19...
😢 😭 14

Comments