
زرمبش اردو | 🎙ZBC
June 20, 2025 at 10:19 AM
مستونگ: سیندک کا سامان لے جانے والی ٹرالرز پر مسلح افراد کا حملہ
جمعرات: 19 جون 2025/ زرمبش اردو
https://urdu.zrumbesh.com/19428/
بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں بلوچستان ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے سیندک منصوبے کا سامان، جن میں جنریٹر وغیرہ شامل تھے، لے جانے والی ٹرالرز پر فائرنگ کر دی۔
ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے دو ٹرالرز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں سامان کو نقصان پہنچا، تاہم ڈرائیور محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حملے کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تاحال کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

👍
❤️
🇩🇯
❤
🙏
11