زرمبش اردو | 🎙ZBC
زرمبش اردو | 🎙ZBC
June 20, 2025 at 08:11 PM
جبری لاپتہ سید انس شاہ اور سہل احمد کے کوائف لواحقین نے وی بی ایم پی کے پاس جمع کرادیئے زرمبش اردو https://urdu.zrumbesh.com/19434/ سید عمیر شاہ نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز سے شکایت کی، کہ اسکے بھائی سید انس شاہ ولد سید نور شاہ کالج کا طالب علم ہے اور ضلع قلات کا رہائشی ہے، 13 جون کو اپنے گھر والوں کو قلات سے کوئٹہ لارہے تھے، کہ دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب سی ٹی ڈی اور دیگر ملکی اداروں کے اہلکاروں نے کھڈ کوچہ ضلع مستونگ کے مقام پر ویگن کو روکا، اور سید انس شاہ کو ویگن سے اتار کے اپنے ساتھ لے گئے_ گھر والوں نے جب فورسز سے پوچھا کہ سید انس شاہ کو کدھر لے جارہے تو فورسز کے اہلکاروں نے ان سے کہا کہ وہ انہیں تشویش کےلیے لے جارہے ہیں، تشویش کرکے انہیں چھوڑ دینگے، لیکن 7 دن گزرنے کے باوجود سید انس کو نہ چھوڑا گیا، اور نہ ہی انکے حوالے سے معلومات فراہم کیاجارہا ہے۔ ایڈوکیٹ صغیر احمد نے وی بی ایم پی کے ساتھ اپنے بھائی کی جبری گمشدگی کی کوائف جمع کراتے ہوئے کہا کہ انکے بھائی سہل احمد ولد ظہیر احمد ایک دوکاندار ہے وہ کرایہ پر لاوڈ اسپیکر اور شادی بیاہ کے لیے دوسری چیزیں کرایہ پر لوگوں کو دیتے ہیں، اور اپنے گھر کا گزر بسر کرتے ہیں، جنہیں 12 جون رات گیارہ بجے سی ٹی ڈی اور دیگر فورسز کے اہلکاروں نے قلعہ چوک بازار، خاران سے ماورائے قانون گرفتاری کے بعد جبری لاپتہ کردیا اٹھ دن گزرنے کے باوجود بھی سہل کے حوالے انہیں کوئی بھی معلومات فراہم نہیں کیاجارہا ہے جسکی وجہ سے انکا خاندان شدید ذہنی دباو کا شکار ہے، اور انکی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے تنظیمی سطح پر سید انس شاہ اور سہل احمد کے لواحقین کو یقین دھانی کرائی گئی، کہ انکے کیسز کو لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن اور صوبائی حکومت کو فراہم کیا جائے گا، اور انکی باحفاظت بازیابی کے لیے تمام فورمز پر آواز اٹھائی جائے گی وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے فورسز کے ہاتھوں سید انس شاہ اور سہل احمد کی ماورائے آئین گرفتاری کے بعد جبری گمشدگی کی مزمت کی، اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ دونوں نوجوانوں کی جبری گمشدگی کا فوری طور پر نوٹس لیں اور سید انس شاہ اور سہل احمد کے لواحقین کو ملکی قوانین کے تحت انصاف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرکے انکے خاندان کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائیں۔
Image from زرمبش اردو | 🎙ZBC: جبری لاپتہ سید انس شاہ اور سہل احمد کے کوائف لواحقین نے وی بی ایم پی ک...
🇩🇯 1

Comments