
زرمبش اردو | 🎙ZBC
June 21, 2025 at 05:08 PM
مستونگ: مسلح افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار سمیت دو افراد ہلاک
ہفتہ: 21 جون 2025 / زرمبش اردو
https://urdu.zrumbesh.com/19456/
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دتّو کے مقام پر ایک ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں سی ٹی ڈی کے اہلکار شکیل بنگلزئی اور عدنان دہوار شامل ہیں۔ لاشوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ضروری کارروائی جاری ہے۔
تاحال واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

👍
❤️
🇩🇯
❤
🖐
🖕
😂
13