زرمبش اردو | 🎙ZBC
زرمبش اردو | 🎙ZBC
June 21, 2025 at 05:31 PM
کردگاپ شہر مسلح افراد کے کنٹرول میں، لیویز تھانے پر قبضہ، اسلحہ و گاڑیاں ضبط، تھانہ اور نادرا دفتر نذر آتش ہفتہ: 21 جون 2025 / زرمبش اردو https://urdu.zrumbesh.com/19459/ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے نواحی علاقے کردگاپ میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے کوئٹہ-تفتان مرکزی شاہراہ پر مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرتے ہوئے کردگاپ شہر کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق، مسلح افراد نے لیویز تھانے پر قبضہ کر کے اسلحہ اور گاڑیاں ضبط کر لیں، جس کے بعد تھانے کو آگ لگا دی گئی۔ اسی دوران نادرا آفس کو بھی نذر آتش کر دیا گیا، جبکہ سرکاری کمپلیکس پر بھی قبضہ کر کے وہاں موجود ریکارڈ اپنے ساتھ لے گئے۔ فی الوقت کردگاپ شہر میں مسلح افراد کی جانب سے مسلسل گشت جاری ہے۔ یاد رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسلح گروہ نے شاہراہ کو بند کر کے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ مقامی انتظامیہ اور سرکاری سطح پر تاحال کسی ردعمل کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مسلح افراد کی جانب سے مختلف شہروں پر کنٹرول سنبھالنے کے واقعات پیش آ چکے ہیں، جن کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔
❤️ 👍 🇩🇯 😢 14

Comments