زرمبش اردو | 🎙ZBC
                                
                            
                            
                    
                                
                                
                                June 22, 2025 at 09:04 AM
                               
                            
                        
                            قلات میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر تین بم دھماکے
اتوار، 22 جون 2025 / زرمبش اردو 
https://urdu.zrumbesh.com/19488/
بلوچستان کے ضلع قلات میں پاکستانی فورسز کے قافلے کو تین بم دھماکوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے اس وقت ہوئے جب فورسز کا قافلہ اس علاقے سے گزر رہا تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم نقصانات کی درست تفصیلات تاحال موصول نہیں ہو سکیں۔
تاحال سرکاری سطح پر کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی فورسز کو پانچ آئی ای ڈی دھماکوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، جن کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی تھی۔
                        
                    
                    
                    
                    
                    
                                    
                                        
                                            ❤️
                                        
                                    
                                        
                                            👍
                                        
                                    
                                        
                                            🖕
                                        
                                    
                                        
                                            😢
                                        
                                    
                                    
                                        4