KARACHI UPDATE~🌍🇵🇰
KARACHI UPDATE~🌍🇵🇰
June 19, 2025 at 05:20 PM
*KARACHI UPDATE~*🌍🇵🇰 *🛑 پریس ریلیز 19/6/2025* *پرائیویٹ اسکول نے 300 سے زائد بچوں کا تعلیمی سال ضائع کروا دیا۔ پیرنٹس ایکشن کمیٹی* *تفصیلات کے مطابق ناظم اباد ایک نمبر میں واقعہ ایک پرائیویٹ اسکول جس کا نام ایم ٹو گرامر اسکول ہے مالکان نے جون جولائی کی چھٹیوں میں اسکول بیچ کر فرار 300 سے زائد بچوں کا تعلیمی سال مکمل ضائع ہوگیا۔ والدین کے کروڑوں روپے ہڑپ کرکے اسکول مالکان سکون کی نیند سو رہے ہیں۔* *جون جولائی کے ایڈوانس فیسیں وصول کر کے نیو ایڈمیشن بھاری ایڈوانس فیسیں ایڈمیشن فیسیں وصول کری، نیو کاپیز کتابیں یونیفارم خرید کے کروڑوں روپے کا ضائع اور والدین کا نقصان کردیے، ذرائع کے مطابق مالک خرم ملک سے بھاگنے کی تیاری کر رہا ہے جس پر والدین نے رضویہ تھانے میں ایپلیکیشن جمع کروا دی ہے اور حکومت پاکستان وزیراعلی سندھ، گورنر سندھ، ارمی چیف اف پاکستان سے والدین گزارش کرتے ہیں کہ ایسے اسکول مالکان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے تاکہ اگے آنے والے وقت میں کوئی بھی بچوں کے مستقبل کے ساتھ ایسا گھناونا کھیل نہ کھیل سکے۔ ساتھ ہی وزیر تعلیم سردار شاہ سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے کو فوری طور پر دیکھا جائے۔* *اگے انے والے ایک سے دو دن میں والدین اور بچے پریس کلب پر ایک بڑا احتجاج کرنے کا بھی حق رکھتے ہیں جس میں تاجر برادری کی بھی سپورٹ حاصل ہے جو بھرپور احتجاج میں اپنی شرکت کو یقینی بنائے گی، اس وقت والدین کا صرف حکومت سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ سکول مالکان سے ہمارے فی بچہ 70 ہزار روپے کے حساب سے واپس کروائے جائیں اور بچوں کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے کسی بھی طرح بچایا جائے۔* *پیرنٹس ایکشن کمیٹی* *پریس سیکرٹری* *محمد حمیرخان* *03002092878* https://whatsapp.com/channel/0029VaimpeSGpLHGIDkcG92n

Comments