KARACHI UPDATE~🌍🇵🇰
KARACHI UPDATE~🌍🇵🇰
June 21, 2025 at 01:17 PM
*KARACHI UPDATE~*🌍🇵🇰 *پنجاب بھر میں یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری* حکومت پنجاب نے صوبہ بھر مں یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کردی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، نئے جلوسوں اور مجالس کی اجازت نہیں ہوگی، ہتھیار اور آتش گیر مواد کی نمائش، ڈبل سواری، نفرت انگیز تقاریر پر پابندی ہوگی۔ حکومت پنجاب نے یکم سے 10 محرم الحرام تک صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی ذرائع یا ڈیوائس سے فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو ہوا دینے والے بیانات و تبصروں پر پابندی ہوگی، جلوس کے راستوں پر واقع مکانات یا دیگر عمارتوں کی چھتوں پر مورچوں کی تعمیر پر بھی پابندی عائد کردی گئی جبکہ یکم تا 10 محرم الحرام کے دوران جلوس کے راستوں میں موجود عمارتوں کی چھتوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں یا کچرا جمع کرنے پر پابندی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بزرگ، خواتین اور قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں کےعلاوہ ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ https://whatsapp.com/channel/0029VaimpeSGpLHGIDkcG92n

Comments