
KARACHI UPDATE~🌍🇵🇰
June 21, 2025 at 01:22 PM
*KARACHI UPDATE~*🌍🇵🇰
*کراچی کی جامعات میں منشیات فروخت کرنے والا ملزم گرفتار زیر زمین چپائی گئی 21 کلو چرس برآمد*
کراچی میں پولیس نے جامعات اور مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جنگ نیوز کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ فرخ النجار نے بتایا ہے کہ سچل پولیس نے سکندر گوٹھ، میمن نگر میں خفیہ اطلاع پر چھاپا مارا۔ کارروائی کے دوران زیر زمین چھپائی گئی 21 کلو سے زائد چرس بھی برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف علاقوں اور جامعات کو منشیات فروخت کرتے تھے، ملزم حیدر کو برآمد ہونے والی چرس سمیت سچل تھانے منتقل کر کے مقدمہ درج کر دیا لیا ہے۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaimpeSGpLHGIDkcG92n
👨✈
🚬
2