
KARACHI UPDATE~🌍🇵🇰
June 21, 2025 at 09:10 PM
*KARACHI UPDATE~*🌍🇵🇰
*اب اس مسئلے کا کیا حل ہوسکتا ہے؟🧐*
*🛑 اسرائیل ایران کشیدگی کے اثرات کی وجہ سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ*
*شپنگ کمپنیر کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کے خدشات کے باعث تیل کے جہازوں کے کرایوں میں 15 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔*
*حکام کا کہنا ہے کہ خلیج فارس سے 9 لاکھ ڈالر میں آنے والے تیل جہاز کا کرایہ 11 سے 12 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گیا جبکہ انشورنس کور 15 ہزار ڈالرز سے بڑھ کر 22 ہزار ڈالرز تک کرنے کا عندیہ ہے۔*
*پی این ایس سی ذرائع کے مطابق آبنائے ہرمز میں محدود اوقات میں جی پی ایس بند ہونے کا چیلنج درپیش ہے، پی این ایس سی کا ایک جہاز دو گھنٹے جی پی ایس بند ہونے کے سبب ہرمز میں داخلے سے رکا رہا تھا۔*
*دوسری جانب حکومت کی جانب سے 14 کروڑ لیٹرز پیٹرول فوری منگوانے کا حکم دیا گیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے آئل کمپنیوں کو لکھے گئے خط میں 20 دن تیل ذخیرہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔*
https://whatsapp.com/channel/0029VaimpeSGpLHGIDkcG92n
🛴
1