
Etemad News
June 21, 2025 at 01:12 PM
*اب تک غاصب صہیونی حکومت کے حملے میں 400 سے زائد ایرانی شہید ہوگئے ہیں*
ایران کے وزارت صحت کے انفارمیشن سینٹر کے سربراہ نے اعلان کیا: صہیونی حکومت کے ہمارے ملک پر حملے میں اب تک ہمارے 400 سے زائد ہم وطن شہید ہو چکے ہیں۔
تہران - غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے اعتماد نیوز کے مطابق ایرانی وزارت صحت نے رپورٹ دی ہے، حسین کرمان پور جو کہ صحت وزارت کے انفارمیشن سینٹر کے سربراہ ہیں، نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر اعلان کیا:
غاصب صہیونی حکومت نے ہمارے ملک پر وحشیانہ حملے کے آغاز سے اب تک 400 سے زائد ہم وطن شہید اور 3056 زخمی کر دیے ہیں۔ اسی عرصے میں ملک بھر کے اسپتالوں میں ہمارے ڈاکٹروں نے 457 جراحی کے آپریشن کیے ہیں۔ شہداء میں 54 خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ 5 شہید طبی عملے سے تعلق رکھتے تھے۔ نیز، زخمیوں اور شہداء کی اکثریت غیر فوجی عام شہریوں پر مشتمل ہے۔"
https://whatsapp.com/channel/0029VanFZjs2ER6hj6ghlA2S

😢
❤️
17