
Etemad News
June 21, 2025 at 06:58 PM
*ایران کے مختلف صوبوں پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کی تازہ ترین تفصیلات*
اس رپورٹ میں آپ ایران کے بعض صوبوں پر صہیونی رژیم کی جارحیت سے متعلق تازہ ترین خبریں پڑھیں گے۔
تہران - غیر ملکی خبررساں ایجنسی، صوبائی نمائندوں کی خبریں: گذشتہ ہفتے جمعہ کی صبح اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت اور ملک کے بعض صوبوں میں فوجی کمانڈروں، ایٹمی سائنسدانوں اور متعدد عام لوگوں کی شہادتوں کے بعد، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے آپریشن وعدہ صادق 3 کے چند مرحلوں کے ذریعے اسرائیل پر میزائل اور ڈڑونز حملے کیے ہیں۔ اس عرصے کے دوران ملک کے بعض صوبوں میں دشمن کے اہداف کو تباہ کرنے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی دفاعی افواج کی شاندار کارکردگی مشاہدے میں آئی ہے۔
نیز عوام کےبروقت تعاون اور شراکت سے ملک کے صوبوں میں بہت سے وطن فروشوں، غداروں اور جاسوسوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور جاسوسی اور تخریب کاری کی کارروائیوں کے بہت سے آلات دریافت اور ضبط کیے گئے ہیں۔
*ایران کے صوبہ البرز میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 28 افراد شہید ہوگئے ہیں*
امیر حسین دانش کہن نے غاصب اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں البرز میں 28 عام شہریوں کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ان 28 افراد میں سے ایک خاتون تھی جو تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی نشریات کی عمارت پر غاصب اسرائیلی حکومت کے حملوں میں شہید ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران کے بے گناہ لوگوں کا قتل اسرائیلی حکومت کی درندگی کو ظاہر کرتا ہے۔
صوبہ البرز کے شہداء فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے تاکید کی: ایرانی قوم نے اسلامی انقلاب کی فتح کی پوری تاریخ میں بارہا یہ ثابت کیا ہے کہ وہ دشمن کے مطالبات کے سامنے کبھی بھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔
دانش کہن نے کہا: اس بنا پر غاصب حکومت کو یہ بھی جان لینا چاہیے کہ اس نے جو طریقہ اختیار کیا ہے اس کا اسلامی ایرانی قوم کے فولادی ارادوں پر کوئی اثر نہیں ہوگااور وہ انقلاب کے نظریات کے تحفظ کے لیے ثابت قدم رہیں گے۔
*دشمن کے تباہ شدہ خودکش ڈرونز کی تصاویر*
دشمن کے ان ڈرونز کو صوبہ قم کے (شہید فراشاہی اور شہید مصطفی خمینی) امام علی علیہ السلام سیکورٹی یونٹ کے بہادر اہلکاروں نے شناخت کر کے مار گرایا ہے۔
21 جون 2025ء بروز ہفتہ صبح 3 بجکر 5 منٹ پر صوبے اور پورے ملک کے میڈیا پر افسوسناک خبر نشر ہوئی۔
اس بار صیہونی حکومت نے قم کے سالاریہ نامی محلے میں موجود ایک 5 منزلہ مکان کو دہشت گردانہ حملے میں نشانہ بنایا اور عمارت کی چوتھی منزل کو ڈرون سے نشانہ بنایا۔
گورنر قم کے نائب پولیٹیکل اور سیکورٹی آفیسر مرتضی حیدری کے مطابق یہ دہشت گردانہ حملہ ڈرون کے ذریعے کیا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس میں داخلی دشمن ملوث تھے۔
صیہونی حکومت کے اس دہشت گردانہ اور مجرمانہ واقعے میں ایک انیس سالہ نوجوان سمیت دو افراد شہید ہو گئے۔ اس حملے میں چار افراد کو معمولی چوٹیں بھی آئیں جن کو طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔
قم کےنائب گورنر نے صیہونی حکومت جاسوس اوع کرائے کے قاتلوں اور ایجنٹوں کو خبردار کیا: ان لوگوں کو شناخت کر کے پکڑیں گے اور سخت ترین سزا دی جائے گی۔
پبلک سیکورٹی پولیس کے سربراہ کرنل نور علی نے بھی قم میں صیہونی حکومت کے کرائے کے قاتلوں اور ایجنٹوں کی شناخت اور ان سے نمٹنے کے حوالے سے کہا ko گرفتار افراد میں سے 8 کو فساد فی الارض اور میڈیا پر جارح حکومت کے حق میں پروپیگنڈہ کرنے کے الزام میں شناخت کرکے گرفتار کیا گیا۔ بعض لوگوں کو صوبے کے حساس علاقوں کی تصاویر لیتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔
*قم میں 19 سالہ جوان کی اسرائیلی ڈڑون حملے میں شہادت ہوئی*
قم میں ایک عمارت پر ڈرون حملے میں ایک 19 سالہ نوجوان شہید ہو گیا۔ قم کے سلاریہ نامی محلے میں واقع ایک عمارت کو ہفتہ کی صبح تقریباً ساڑھے تین بجے پراجیکٹائل اور ڈرون نے نشانہ بنایا۔
*واقعے کی تفصیلات کے بارے میں فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔*
قم کی ایمرجنسی سروسز اور دیگر امدادی اور قانون نافذ کرنے والے دستے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔
*صوبہ یزد میں موساد کا جاسوس گرفتار*
علی باقر پور نے آج صبح صوبہ یزد کے چیف جسٹس کی پریس کانفرنس کے موقع پر کہا: صوبہ یزد میں موساد سے منسلک ایک غیر مقامی جاسوس کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس جاسوس نے موساد کو صوبے سے باہر کے حساس مراکز کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں جن میں بعض مراکز کے دفاعی نظام کے نقاط بھی شامل تھے جنہیں حالیہ واقعات میں نشانہ بنایا گیا تھا۔
*خرم آباد میں 5 محافظین وطن کی شہادت*
پاسداران انقلاب ابوالفضل (ع) لرستان کے تعلقات عامہ کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے: ہم لرستان کے معززین کو مطلع کرتے ہیں کہ خرم آباد میں سفاک اور خونخوار صیہونی حکومت کے حملوں میں ہمارے پانچ پیارے جوان صبح کے وقت شہید ہو گئے۔
*صوبہ گیلان میں دیسی ساختہ بم پکڑا گیا*
گیلان میں قدس فورس کے تعلقات عامہ کے دفتر نے اعلان کیا: گھر وں میں تیار کردہ دستہ بموں کی ایک کھیپ جو صیہونی حکومت کے کرائے کے قاتلوں نے صوبے میں وسیع پیمانے پر تخریب کاری کے لیے تیار کی تھی، پاسداران گمنام امام زمانہ نے دریافت کر کے قبضے میں لے لی، جس کی وجہ سے صوبے کے شہروں کو تخریب کاری کی کارروائیوں سے محفوظ کیا گیا۔
*ایران کے شہر دذفول میں 2فوجی جوانوں کی شہادت*
دذفول گورنر کے اعلان کے مطابق، IRGC کے لیفٹیننٹ کرنل علی حیدری اور رضا کار مہدی صفدری کے مطابق دذفول کے یان دووں جوانوں نے غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں میں اپنے وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
*غاصب صیہونی حکومت نے اصفہان کے متعدد مقامات پر حملہ کیا؛ ریفائنریمرکز محفوظ ہے*
اکبر صالحی نے ہفتے کی صبح صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت نے آج (21 جون)علی الصبح اصفہان، لنجان، مبارکہ اور شہرضا کے شہروں کے بعض علاقوں میں حملے کیے، اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، ان حملوں کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، لیکنبعض مقامات کو نقصان پہنچا ہے۔
اصفہان میں سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نائب سربراہ نے علاقے میں سفید دھوئیں کے بارے میں کہا کہ پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہےاور ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہمیں علاقے میں کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اصفہان ریفائنری پر حملے کے بارے میں مہر کے سوال کے جواب میں، انہوں نے واضح کیا: اصفہان ریفائنری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
*اصفہان ایئر ڈیفنس کا دشمن لڑاکا طیارے سے تصادم*
آج صبح، ایک اسرائیلی لڑاکا طیارہ اصفہان کے آسمان پر گھس آیا، لیکن اصفہان ایئر ڈیفنس نے اسے درست اور تیز رفتاری سے نشانہ بنایا اور اس کے حملے کو ناکام کیا۔
*ایران کے مشرقی آذربایجان کے ایک تعلیمی مرکز پر اسرائیلی حملے*
مشرقی آذربائیجان پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 48 تک پہنچ گئی ہے۔ مجید فرشی نے کہا: آج ہم نے اپنے وطن عزیز ایران پر صیہونی حکومت کے جارحانہ حملے کے آٹھویں روز کا مشاہدہ کیا لیکن تبریز کے غیور عوام نے آج صوبے میں ایک طوفانی اور پرجوش احتجاجی مارچ کا مظاہرہ کیا۔
https://whatsapp.com/channel/0029VanFZjs2ER6hj6ghlA2S

😢
❤️
5