Etemad News
Etemad News
June 22, 2025 at 01:35 AM
*ایران پر براہ راست امریکی جارحیت، نطنز اور اصفہان کی تین ایرانی سائٹس پر حملے کا دعویٰ* واشنگٹن - غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے اعتماد نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ فردو، نطنز اور اصفہان کی سائٹس کے خلاف آپریشن مکمل کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارے تمام ہوائی جہاز اب ایران کی فضائی حدود سے باہر ہیں۔" ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکی ہوائی جہازوں نے فردو سائٹ پر "بمبوں کا ایک مکمل پے لوڈ" گرایا۔ امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ "دنیا کی کوئی دوسری فوج ایسا نہیں کر سکتی۔" انہوں نے اختتام پر کہا کہ "اب امن کا وقت ہے!" خبری ویب سائٹ ایکسیوس نے ایک اسرائیلی اہلکار کے حوالے سے رپورٹ دی کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران پر امریکی حملے سے پہلے اسرائیل کو آگاہ کر دیا تھا۔ چینل 14 نے ایک ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی کہ ٹرمپ نے کل ایک گفتگو میں صہیونی رژیم کے وزیر اعظم نیتن یاہو کو ایران پر حملے کے وقت سے آگاہ کر دیا تھا۔ ایکسیوس نے یہ بات کہتے ہوئے مزید کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو ختم کرنے میں اسرائیل کی حمایت کے لیے ٹرمپ کے براہ راست مداخلت کے فیصلے سے مشرق وسطی میں تاریخی تناؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک امریکی اہلکار نے خبر ایجنسی روئٹرز سے بات چیت میں کہا کہ ایران کی جوہری سائٹس پر حملوں میں امریکی بمبار طیارے B-2 استعمال ہوئے۔ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر ایک اور پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ فردو سائٹ (ختم ہو گئی) ہے۔ انہوں نے مزید کہا، "میں آج رات 10 بجے وائٹ ہاؤس میں قوم سے خطاب کروں گا اور ایران میں ہمارے بہت کامیاب فوجی آپریشن کے بارے میں بات کروں گا۔" انہوں نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ "اسرائیل اب پہلے سے زیادہ محفوظ ہے"، مزید کہا کہ "یہ امریکہ، اسرائیل اور دنیا کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ اب ایران کو اس جنگ کو ختم کرنے پر رضامند ہونا چاہیے!" نیویارک ٹائمز اخبار نے امریکی اہلکاروں کے حوالے سے کہا ہے کہ اس حملے میں کئی B-2 بمبار طیارے استعمال ہوئے۔ سی این این نیوز نیٹ ورک نے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی کہ ٹرمپ کو امید ہے کہ امریکی حملے ایران کو مذاکرات کی میز پر واپس لے آئیں گے۔ https://whatsapp.com/channel/0029VanFZjs2ER6hj6ghlA2S
Image from Etemad News: *ایران پر براہ راست امریکی جارحیت، نطنز اور اصفہان کی تین ایرانی سائٹس...
😢 7

Comments