
Etemad News
June 22, 2025 at 06:41 AM
*مقبوضہ شہروں حیفا اور تل ابیب پر ایرانی میزائل حملوں کی بیسویں لہر نے تباہی مچادی*
مقبوضہ علاقوں پر ایران کے نئے میزائل حملوں کی لہر آج صبح شروع ہوئی جس نے ہر طرف تباہی مچادی۔
تہران - غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے اعتماد نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے آج صبح اپنے میزائل حملوں کی بیسویں لہر میں مقبوضہ علاقوں میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جس میں تباہ کن وارہیڈ والے طویل فاصلے کے مائع اور ٹھوس ایندھن کے مختلف میزائل استعمال کئے گئے اور دشمن کی ڈیفنس شیلڈ کو عبور کرنے کی نئی حکمت عملیاں بروئے کار لائی گئیں۔
اسرائیلی ذرائع کے مطابق اس حملے میں تقریباً 30 میزائل داغے گئے۔
حملے کے اہداف حیفا اور تل ابیب کے دو شہر ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ بین گوریئن ہوائی اڈہ، صیہونی حکومت کا بائیولوجیکل ریسرچ سینٹر، حکومت کی سپورٹ بیسز اور کنٹرول اور کمانڈ کے مختلف مراکز بھی ان اہداف میں شامل ہیں۔
حیفا میں کئی میزائل دھماکے ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ کچھ میزائل تل ابیب میں اپنے اہداف سے ٹکرا گئے۔
تباہی کا حجم زیادہ بتایا گیا ہے۔
مقبوضہ علاقوں کے شمالی علاقوں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور تمام شہر ہائی الرٹ پر ہیں۔
عبرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ خاص طور پر حیفا میں حملے سے پہلے خطرے کی گھنٹی نہیں بجائی گئی۔
https://whatsapp.com/channel/0029VanFZjs2ER6hj6ghlA2S

❤️
👍
11