Etemad News
Etemad News
June 22, 2025 at 07:56 AM
*ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ، امریکی عوام اور سیاستدانوں کی مذمت* ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد امریکی عوام اور سیاستدانوں نے ٹرمپ کی شدید مذمت کی ہے۔ واشنگٹن - غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے اعتماد نیوز کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد امریکہ میں شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔ امریکی عوام اور سیاستدان ٹرمپ کی شدید مذمت کررہے ہیں۔ کانگریس میں ریپبلیکن نمائندے تھامس میسی نے کہا ہے کہ یہ اقدام قانون کے مطابق نہیں ہے۔ کانگریس میں کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹ رکن سارا جیکبز نے کہا ہے کہ یہ کاروائی نہ صرف امریکی قوانین کے خلاف ہے بلکہ اس کی وجہ سے کشیدگی مزید بڑھے گی اور امریکہ ایک ختم نہ ہونے والی جنگ میں داخل ہو جائے گا۔ کانگریس میں مسلمان خاتون رکن رشیدہ طلیب نے کہا ہے کہ امریکہ جنگ کے نشے میں مبتلا ہوگیا ہے۔ ملک کو ایک جنگ میں نہ دھکیلا جائے۔ انہوں نے اراکین کانگریس سے مخاطب ہوکر کہا کہ کانگریس قانون منظور کرکے ٹرمپ اور جنگ طلب اراکین کانگریس کا راستہ روک سکتی ہے۔ دوسری طرف اوکلاہاما میں سینیٹر برنی سینڈرز نے عوامی اجتماع کے دوران جب ٹرمپ کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی خبر دی تو مجمع نے ٹرمپ کے خلاف آوازیں کسیں اور جنگ کے خلاف نعرے لگائے۔ رکن کانگریس رالف نادر نے ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل کی ہمراہی کرتے ہوئے ایران پر حملے پر کہا کہ اس اقدام سے بہت سارے امریکیوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوا ہے۔ اس اقدام کی شدید ترین مذمت کی جانی چاہیے۔ https://whatsapp.com/channel/0029VanFZjs2ER6hj6ghlA2S
Image from Etemad News: *ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ، امریکی عوام اور سیاستدانوں کی مذمت*  ای...
👍 ❤️ 8

Comments