
Al Aqsa Media Jammu Kashmir
June 21, 2025 at 04:24 AM
*الاقصٰی میڈیا جموں کشمیر*
*Al-Aqsa Media Jammu Kashmir*
🍁🍁🍁
*بھارتی حکومت بیمار شبیر شاہ کے ساتھ ہمدردانہ سلوک کرے ، محبوبہ مفتی*
*سرینگر : 21 جون 2025ء*
غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرِقبضہ جموں کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ غیرقانونی طورپر نظربند علیل حریت رہنماء شبیر احمد شاہ کے ہمدردانہ سلوک کرے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایک پر ایک پوسٹ میں شبیر شاہ کی گرتی ہوئی صحت پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور اُنہیں علاج معالجے کی مناسب سہولت کی فراہمی پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہاکہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں شبیر شاہ کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں ۔ اُنہوں نے کہاکہ شبیر شاہ طویل عرصے سے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید اور پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا ہیں اور انہیں فوری سرجری کی ضرورت ہے۔انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ بھارتی عدالتوں نے علاج معالجے کے دوران شبیر شاہ کے اہلخانہ کو ان کے ساتھ رہنے سے روک دیا ہے۔ انہوں نے بھارتی سیکرٹری داخلہ سے اس معاملے پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غور کرنے کی اپیل کی۔ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر شاہ ایک جھوٹے مقدمے میں 2017ء سے مسلسل قید ہیں ۔ مودی حکومت نے انکی جماعت ڈی ایف پی پر بھی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔
🥀🥀🥀
♻️ *Whatsapp channel :*
https://whatsapp.com/channel/0029Vax6yTs4Y9lnLhAd6v2l
🌐 *Telegram channel :*
https://t.me/AlAqsaMediaOficialll
💠 *Signal Channel :*
https://signal.group/#cjqkiopm03c26ywsolg6rgcg_q1qfbof4h9rzfpj9r7qjaurehcmj9w3wpw78ys9-HjPnNxu