
Al Aqsa Media Jammu Kashmir
June 21, 2025 at 05:44 AM
*الاقصٰی میڈیا جموں کشمیر*
*Al-Aqsa Media Jammu Kashmir*
🍁🍁🍁
*کپواڑہ میں 127 سرکاری اسکول بجلی کی سہولت سے محروم*
*سری نگر : 21 جون 2025ء*
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں 127 سرکاری اسکول بجلی کی بنیادی سہولت سے مسلسل محروم ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرکاری اعداد و شمارمیں مقبوضہ کشمیر میں تعلیمی نظام کی مخدوش حالت پیش کی گئی ہے ۔مقبوضہ علاقے کے سینکڑوں اسکول پینے کے صاف پانی ، بجلی اور لائبری کی بنیادی سہولتوں سے مسلسل محروم ہیں ۔صرف ضلع کپواڑہ میں 127 سرکاری اسکول بجلی کی سہولت سے محروم ہیں اور طلباء شدید گرمی میں بغیر پنکھے اورلائٹ کے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ۔ کپواڑہ ہی کے 142 اسکولوں میں پینے کا صاف پانی بھی دستیاب نہیں ہے جبکہ ایک ہزار 226 اسکولوں میں لائبری کی سہولت موجود نہیں ہے ۔ مقامی لوگوں اور ماہرینِ تعلیم نے مقبوضہ علاقے میں اسکولوں کی حالتِ زار سے متعلق قابض انتظامیہ کی طرف سے پیش کئے اعدادوشمار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو پسماندہ رکھنے کیلئے جموں کشمیر میں تعلیمی نظام کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے ۔
🥀🥀🥀
♻️ *Whatsapp channel :*
https://whatsapp.com/channel/0029Vax6yTs4Y9lnLhAd6v2l
🌐 *Telegram channel :*
https://t.me/AlAqsaMediaOficialll
💠 *Signal Channel :*
https://signal.group/#cjqkiopm03c26ywsolg6rgcg_q1qfbof4h9rzfpj9r7qjaurehcmj9w3wpw78ys9-HjPnNxu