Al Aqsa Media Jammu Kashmir
Al Aqsa Media Jammu Kashmir
June 21, 2025 at 04:14 PM
*الاقصٰی میڈیا جموں کشمیر* *Al-Aqsa Media Jammu Kashmir* 🍁🍁🍁 *تہاڑ جیل میں شبیر احمد شاہ کی علالت ہم سب کے لیے انتہائی تشویش کا باعث ہے* *اسلام آباد : 21 جون 2025ء* کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں کشمیر شاخ کے سینئر رہنما اور پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ کی علالت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اُنہیں بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے ایک بیان میں کہاکہ جموں کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ کا نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں علیل ہونا ہم سب کے لیے انتہائی تشویش کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ڈاکٹروں نے ان کی سرجری کا مشورہ دیا ہے تو ہسپتال میں ان کی سرجری کے دوران اہل خانہ کی موجودگی ایک جائز مطالبہ ہے جسے بغیر کسی اعتراض کے پورا کیا جانا چاہیے۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے شبیر احمد شاہ کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اُنہوں نے بھارتی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ تہاڑ جیل یا بھارت کی دیگر جیلوں میں کئی دہائیوں سے نظربند کشمیری سیاسی رہنماؤں کو طبی سہولیات فراہم کریں۔ 🥀🥀🥀 ♻️ *Whatsapp channel :* https://whatsapp.com/channel/0029Vax6yTs4Y9lnLhAd6v2l 🌐 *Telegram channel :* https://t.me/AlAqsaMediaOficialll 💠 *Signal Channel :* https://signal.group/#cjqkiopm03c26ywsolg6rgcg_q1qfbof4h9rzfpj9r7qjaurehcmj9w3wpw78ys9-HjPnNxu

Comments