Al Aqsa Media Jammu Kashmir
Al Aqsa Media Jammu Kashmir
June 22, 2025 at 06:38 AM
*الاقصٰی میڈیا جموں کشمیر* *Al-Aqsa Media Jammu Kashmir* 🍁🍁🍁 *سری نگر میں یوم یوگا کی تقریب کا انعقاد بی جے پی کا ایک سیاسی ڈرامہ ہے ، مبصرین* *سرینگر : 22 جون 2025ء* غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں کشمیر میں مبصرین اور سیاسی کارکنوں نے بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کیطرف سے سرینگر میں یوگا ڈے کی تقریب کے انعقاد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ایک سیاسی ڈرامہ قرار دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ناقدین نے بھاری فوجی موجودگی میں منعقدہ تقریب میں سرکاری ملازمین اور سکول کے بچوں کو زبردستی شریک کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سرینگر کے تجارتی مرکز اور ایک علامتی اور تاریخی عوامی چوک لال چوک تک رسائی کو سرکاری جشن کی سہولت کے لیے مسدود کر دیا گیا جس سے عوامی غم و غصے میں مزید اِضافہ ہوا۔مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ تقریب صحت اور تندرستی کے حوالے سے ایک غیر جانبدارانہ تقریب کے بجائے حالات کو معمول کے مطابق ظاہر کرنے کے لیے ترتیب دی گئی تھی۔مبصرین نے تقریب کو مسلم اکثریتی علاقے پر ثقافتی تسلط کے لیے بی جے پی کی ایک وسیع مہم کا حصہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت ہندوتوا پر مبنی بیانیے کو آگے بڑھا رہی ہے جس کا مقصد مقبوضہ جموں کشمیر کی منفرد اسلامی شناخت کو مٹانا ہے۔مقامی لوگوں نے یوگا ڈے کی تقریب کو اختلاف رائے اور مزاحمت کو دبانے اور مقبوضہ علاقے کو ثقافتی طور پر ضم کرنے کی بی جے پی کی حکمتِ عملی کا تسلسل قرار دیا۔ اُنہوں نے خبردار کیا کہ بھارتی فوجیوں کی نگرانی میں کئے جانے والے اس طرح کے علامتی اقدامات سے کشمیری عوام میں احساس محرومی اور عدم اعتماد مزید بڑھ جائے گا۔اگرچہ بین الاقوامی یوگا ڈے کو جسمانی اور ذہنی تندرستی کے فروغ کے لئے ایک غیر سیاسی تقریب کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے ، تاہم مقبوضہ جموں کشمیر میں ناقدین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی تقریبات کے زبردستی انعقاد کا مقصد مسلم اکثریتی جموں کشمیر میں ہندو ثقافت اور نظریے کو فروغ دینا ہے ۔ 🥀🥀🥀 ♻️ *Whatsapp channel :* https://whatsapp.com/channel/0029Vax6yTs4Y9lnLhAd6v2l 🌐 *Telegram channel :* https://t.me/AlAqsaMediaOficialll 💠 *Signal Channel :* https://signal.group/#cjqkiopm03c26ywsolg6rgcg_q1qfbof4h9rzfpj9r7qjaurehcmj9w3wpw78ys9-HjPnNxu

Comments