
اطفالُ البرہان
June 1, 2025 at 02:42 AM
🤲یا اللہ! ہم تیرے ہی بندے ہیں۔
اگرچہ ہم گناہ گار ہیں، لیکن اے پروردگار! ہم تیرے ہی در پر توبہ و ندامت کے ساتھ حاضر ہیں۔
ہم تجھ سے اپنے تمام گناہوں کی معافی چاہتے ہیں،
یا اللہ! ہماری خطاؤں کو معاف فرما، ہماری لغزشوں کو درگزر فرما۔🤲😥
یا اللہ! ہمیں اپنے مقدس گھر، بیت اللہ کی حاضری نصیب فرما۔
ہم میں سے ہر کوئی مال و دولت والا نہیں، مگر تیرے گھر کی حاضری کا شوق دل میں رکھتے ہیں۔
اے اللہ! ہمارے اس شوق و طلب کو دیکھ، اور ہمارے لیے اپنے فضل سے غیب کے اسباب مہیا فرما۔
یا اللہ! ہم تیرے در کے سوالی ہیں، محروم نہ لوٹا۔
آمین، یا رب العالمین۔
❤️
🤲
🤍
❣
💓
26