اطفالُ البرہان WhatsApp Channel

اطفالُ البرہان

3.6K subscribers

About اطفالُ البرہان

بچوں کی تربیت ، ہم سب کی ذمہ داری اگر آپ اپنے بچوں کی اچھی تربیت چاہتے ہیں ۔۔۔ ان کو اخلاقی اعتبار سے ایک بلند جگہ پر دیکھنا چاہتے ہیں تو اپنے بچوں کو *“ اطفال البرہان “* کا حصہ بنائیے۔

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

اطفالُ البرہان
اطفالُ البرہان
6/1/2025, 2:42:03 AM

🤲یا اللہ! ہم تیرے ہی بندے ہیں۔ اگرچہ ہم گناہ گار ہیں، لیکن اے پروردگار! ہم تیرے ہی در پر توبہ و ندامت کے ساتھ حاضر ہیں۔ ہم تجھ سے اپنے تمام گناہوں کی معافی چاہتے ہیں، یا اللہ! ہماری خطاؤں کو معاف فرما، ہماری لغزشوں کو درگزر فرما۔🤲😥 یا اللہ! ہمیں اپنے مقدس گھر، بیت اللہ کی حاضری نصیب فرما۔ ہم میں سے ہر کوئی مال و دولت والا نہیں، مگر تیرے گھر کی حاضری کا شوق دل میں رکھتے ہیں۔ اے اللہ! ہمارے اس شوق و طلب کو دیکھ، اور ہمارے لیے اپنے فضل سے غیب کے اسباب مہیا فرما۔ یا اللہ! ہم تیرے در کے سوالی ہیں، محروم نہ لوٹا۔ آمین، یا رب العالمین۔

❤️ 🤲 🤍 💓 26
Video
اطفالُ البرہان
اطفالُ البرہان
5/31/2025, 4:47:48 PM

🌤️ This summer, something extraordinary awaits... Where faith meets adventure, and young hearts come alive! 🏊🏼‍♂️🥋 🕵🏼‍♂️Get ready — it’s closer than you think.

❤️ 👍 😳 🤩 20
Video
اطفالُ البرہان
اطفالُ البرہان
6/5/2025, 10:41:11 PM

*حمزہ فرقان عید قربان اور قربانی کے بارے میں بتاتے ہوئے ۔۔۔* پیارے بچو، آپ بھی عید الاضحیٰ کے حوالے سے اپنا ویڈیو پیغام اس نمبر پر بھیج سکتے ہیں 👇 03465375846 منتخب ویڈیوز کو چینل پر پوسٹ کیا جائے گا ۔

❤️ 👍 ❤‍🔥 ❤️‍🔥 💚 🤍 23
Video
اطفالُ البرہان
اطفالُ البرہان
6/1/2025, 5:17:17 AM

قدرت کا ایک انجینئر گھر بنانے میں مشغول ہے۔ نہ اس نے کسی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی، نہ کسی انجینئرنگ کالج میں قدم رکھا، *پھر کس نے سکھایا اسے ایک ایک تنکا جوڑ کرایک دلکش، محفوظ، اور متوازن آشیانہ بنانا؟* آخر کس نے؟؟ *یقیناً وہ اللّٰہ ہے!* 1⃣ وہی اللّٰہ جو ہر شے کو اس کی فطرت کے مطابق ہنر بخشتا ہے۔ وہی اللّٰہ جو عقل و شعور کا سرچشمہ ہے۔ وہی اللّٰہ جو ہر مخلوق کو اس کا راستہ دکھاتا ہے۔ 🥇 پرندے کا یہ ننھا سا عمل چیخ چیخ کر اعلان کر رہا ہے: اور اہلِ ایمان و عقل کے لیے زمین و آسمان میں نشانیاں ہی نشانیاں ہیں! ذرا غور تو کیجیے… یہ پرندہ جب ایک ایک تنکا فٹ کر کے اپنا آشیانہ بناتا ہے تو کیا یہ سب اتفاقاً ہوتا ہے؟ نہیں! ہرگز نہیں یقیناً یہ سب تدبیر ہے، اور یہ تدبیر، مدبّرِ حقیقی کی پہچان کی دعوت ہے ❤️ سبحان اللّٰہ! اگر ہمارا شعور لمحہ بھر کو ٹھہر جائے، *تو ہر منظر، ہر ذرّہ، خدا کی وحدانیت کا اعلان کرتا دکھائی دے۔* مگر افسوس! لوگ کہتے ہیں، یہ سب تو سائنس ہے!

❤️ 👍 🤍 37
Video
اطفالُ البرہان
اطفالُ البرہان
5/28/2025, 4:25:36 PM

✨ Something exciting is brewing this summer... A place where curiosity meets creativity, and learning becomes an adventure! 🏊🏼‍♂️🎯 Stay tuned – we’re about to unveil something truly special for young minds. 👦

Post image
❤️ 👍 🥳 💖 41
Image
اطفالُ البرہان
اطفالُ البرہان
6/5/2025, 9:30:43 AM
Post image
❤️ 🤲 25
Image
اطفالُ البرہان
اطفالُ البرہان
6/7/2025, 11:13:10 AM

پیارے بچوں! اُمید ہے آپ سب کے گھر اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج دوپہر کے کھانے پر قربانی کا لذیذ گوشت پکا ہوگا لیکِن اس موقع پر غ-ز-ہ میں موجود اپنے پیارے بہن بھائیوں کی مشکلات کو ضرور یاد رکھیں کہ وہ کتنے دن سے بھوکے ہونگے 😭 اور آج ہم پیٹ بھر کے گوشت تناول کریں گے اور وہ بیت المقدس کیلئے قربانی دیتے ہوئے بھوکے رہیں گے😭

😢 😭 ❤️ 😔 🤲 29
Video
اطفالُ البرہان
اطفالُ البرہان
6/7/2025, 3:04:21 AM

*Eid ul Adha Mubarak!* 🌙✨ From all of us at *Team Atfal AlBurhan* and *The Little SummerVenture*, we wish you and your family a day filled with *barakah*, *joy*, and the spirit of *sacrifice* 🐑🤲🏼 May this Eid draw you closer to Allah ﷻ and strengthen the bonds of *love, unity, and faith* 🌟 💛 https://albn.org/scamp25 💛

❤️ 👍 💖 💚 😍 🤍 🤩 29
Video
اطفالُ البرہان
اطفالُ البرہان
5/30/2025, 12:41:26 AM

*صدقہ باکس: ایک چھوٹا عمل بہت بڑا ثواب*💫 انسان کی زندگی آزمائشوں، مصیبتوں اور بے شمار چیلنجز سے بھری ہوئی ہے۔ ان حالات میں اللہ تعالیٰ کی رحمت کو متوجہ کرنے اور بلاؤں کو ٹالنے کے لیے صدقہ ایک بہترین ذریعہ ہے۔ صدقہ نہ صرف مصیبتوں کی ڈھال بنتا ہے بلکہ ہمارے دل کو نرمی، سخاوت اور اللہ تعالیٰ کے قریب کرنے کا ذریعہ بھی ہے۔💐 ایک آسان مگر مؤثر طریقہ یہ ہے کہ *ہم اپنے گھر میں ایک "صدقہ باکس" رکھیں*۔ یہ باکس ہمارے اہلِ خانہ کے لیے ایک مستقل یاد دہانی بن سکتا ہے کہ ہم روزانہ اللہ کی راہ میں کچھ نہ کچھ ضرور دیں، چاہے وہ چند سکے ہی کیوں نہ ہوں۔🌹 روزانہ صدقہ دینا نیکی کو معمول بنا دیتا ہے، اور نیکی کا معمول بن جانا انسان کی روحانی ترقی کا سبب بنتا ہے۔ 🌻 *اس عمل میں بچوں کو ضرور شامل کریں* کیونکہ جب بچے چھوٹی عمر سے ہی دین کی تعلیمات پر عمل کرنا سیکھتے ہیں تو وہ بڑے ہو کر ایک نیک، رحم دل اور ذمہ دار انسان بنتے ہیں۔ بچوں کو صدقہ دینے کی عادت ڈالنے سے ان میں دوسروں کے دکھ درد کا احساس پیدا ہوتا ہے، جو ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے۔🌻 صدقہ باکس کا قیام بظاہر ایک چھوٹا قدم ہے، مگر اس کے فوائد بے شمار ہیں۔ یہ صرف پیسہ دینا نہیں، *بلکہ اپنے دل کو نرم کرنا، شکر ادا کرنا، اور ربِّ کریم کی رضا حاصل کرنا ہے*۔ اور جب یہ عمل روز کا معمول بن جائے، تو ان شاء اللہ نہ صرف ہماری انفرادی زندگی میں سکون آئے گا بلکہ پورا گھر برکتوں اور رحمتوں کا گہوارہ بن جائے گا۔ آئیے! آج ہم عزم کریں کہ اپنے گھروں میں صدقہ باکس رکھیں گے، روز کچھ نہ کچھ اس میں ڈالیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: "*صدقہ بلاؤں کو دور کرتا ہے*" اور کون نہیں چاہتا کہ اس کی زندگی بلاؤں، مشکلات اور آزمائشوں سے محفوظ ہو؟ اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو🤲🏻

Post image
❤️ 👍 🤲 🙂 🤍 48
Image
اطفالُ البرہان
اطفالُ البرہان
5/27/2025, 5:17:38 PM

پیارے بچوں! کیا آپکو یاد ہے کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کس غزوه میں پیٹ پر پتھر باندھے تھے؟ آج آپ کا یہ پیارا بھائی اور میرے نبی کا اُمتی غ ۔ ز - ہ میں وہی عمل دہرا رہا ہے۔ 😭

😢 😭 ❤️ 🙏 🤲 46
Video
Link copied to clipboard!