Urdu Ai
June 15, 2025 at 04:49 AM
*یہ کلاس صرف سے 15سال کی عمر کے بچوں اور اُن کے والدین کے لیے ہے*
محترم/محترمہ، عزیز والدین،
آپ کا شکریہ کہ آپ نے اردو اے آئی ماسٹر کلاس: مستقبل کی مہارتیں میں رجسٹریشن مکمل کی۔
ہمیں خوشی ہوئی کہ آپ نے بچوں کے ساتھ اردو اے آئی ماسٹر کلاس جوائن کی۔
جیسا کہ وعدہ کیا تھا، ہم آپ کے ساتھ پہلی ویڈیو اور ایک دلچسپ سرگرمی شیئر کر رہے ہیں۔
یہ کلاس خاص طور پر 8 سے 15 سال کے بچوں اور ان کے والدین کے لیے تیار کی گئی ہے۔
اس ویڈیو میں آپ سیکھیں گے:
اے آئی (مصنوعی ذہانت) کیا ہے؟
ہم AI سے دوستی کیسے کریں؟
AI کو سمجھ کر اپنے تعلیمی اور تخلیقی کاموں میں کیسے استعمال کریں؟
مسائل کیسے حل کریں، تخلیق کار کیسے بنیں؟
کہانیاں، گیمز اور مواد کیسے تیار کریں؟
سرگرمی: اپنی فیملی AI ٹیم بنائیں!
اپنی ٹیم کا نام رکھیں
بتائیں کہ ٹیم میں کون کون ہے
سب سے زیادہ کس بات پر ایکسائٹڈ ہیں: AI، تخلیق، یا مسائل کا حل
براہ کرم ویڈیو دیکھنے کے بعد، اپنی ٹیم کا نام اور تفصیلات ویڈیو کے یوٹیوب کمنٹس میں شیئر کریں۔ ہم سب ٹیمز کو وہیں دیکھ رہے ہوں گے!
ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں:
https://youtu.be/BkMedrsA4qA?si=wbtFh5-WiCBQCg1o
اردو ماسٹر کلاس کی پہلی ویڈیو دیکھیں
یہ صرف آغاز ہے — ہم جلد ہی اگلی کلاسز بھیج رہے ہیں! تب تک، ویڈیو دیکھیں، سرگرمی مکمل کریں، اور AI سے دوستی جاری رکھیں۔
🫡
👍
❤️
🙏
😮
194