الجمعیت
الجمعیت
June 7, 2025 at 08:22 AM
خان یونس کے نیزے… ماجلان کو نگل گئے! 🔴 امجاد الشہداء رپورٹ جب مردانگی کمین گاہوں میں دھڑکتی ہے اور غیرت، بارود کی خوشبو سے مہکنے لگتی ہے، تب دشمن کے خواب قبرستان میں بدلتے ہیں۔ خان یونس… ایک بار پھر آگ کا دریا بن گیا۔ 🟥 خصوصی رپورٹ: آج خان یونس نے ایک اور ناقابلِ فراموش باب رقم کیا۔ فلسطینی مزاحمت نے صہیونی دشمن کی خصوصی فورس "ماجلان" کو ایک ایسے خوفناک جال میں پھنسایا کہ پوری صہیونی عسکری قیادت کے اعصاب لرز اٹھے۔ یہ یونٹ، جو خود کو "ماہر"، "مدجّج" اور "ناقابلِ شکست" سمجھتی تھی، جب مجاہدین کے طے شدہ منصوبے میں داخل ہوئی، تو جیسے موت کی کھائی میں قدم رکھ دیا ہو۔ 🔻 اسرائیلی خفیہ مشن خاک میں ملا دیا گیا خان یونس میں قابض فوج کی خصوصی کارروائی ابھی تیاری کے مراحل میں تھی کہ مزاحمت کی آہنی آنکھوں نے اسے دیکھ لیا، سمجھ لیا، اور گھیر لیا۔ "ماجلان" کو ایسی گھات میں بلایا گیا جیسے شکار کو چارہ دکھا کر پھندے میں لایا جاتا ہے — لیکن یہ پھندا بارود، تاک میں بیٹھے نشانہ باز، اور زمین کے بیٹے مجاہدین تھے۔ 🩸 مردار صہیونی، پتے بن کر گرے! ماجلان یونٹ کے سپاہی ایک ایک کر کے گرتے گئے۔ کسی کو بھاگنے کا موقع نہ ملا، نہ کوئی کمان سنبھال سکا۔ "نخبة" کہلانے والے یہ مردار، لمحوں میں زمین پر پڑے لاشوں میں بدل گئے۔ ایک ایک گولی، ایک ایک دھماکہ — خان یونس کے مجاہد کا اعلانِ قیامت تھا۔ 🔴 اسرائیلی ادارے ششدر! یہ کارروائی نہ صرف عسکری لحاظ سے بڑی کامیابی تھی، بلکہ اس نے صہیونی انٹیلیجنس اور دفاعی اداروں کو نفسیاتی شکست بھی دی۔ وہ جنہیں "ماجلان" جیسی اسپیشل فورسز پر ناز تھا، آج ان کے سروں پر خاک ڈالنے کا وقت آ گیا۔ خان یونس کی گلیوں میں شہداء کی یادیں اور مزاحمت کی روشنی ایک نئی داستان لکھ گئی۔ 🔥 غزہ میں دشمن کو صرف شکست نہیں دی جاتی، وہ نگلا جاتا ہے! یہاں جنگ محض گولیوں سے نہیں، عقیدے، جرأت اور حکمتِ عملی سے لڑی جاتی ہے۔ یہاں دشمن جب داخل ہوتا ہے تو زندہ واپسی کی ضمانت نہیں ملتی۔ --- 📌 پس منظر: صہیونی "عوز" بریگیڈ کی تفصیل 🔻 بریگیڈ 89 (عوز) – صہیونی فوج کی خصوصی کمانڈو فورس، جو اس وقت 98ویں ڈویژن کے تحت خان یونس میں سرگرم ہے۔ ➤ یونٹ 212 – ماجلان: اسپیشل ریکی یونٹ ➤ یونٹ 217 – دوفديفان: خفیہ اینٹی ٹیرر یونٹ ➤ یونٹ 621 – ایجوز: گوریلا وار یونٹ یہ گلیاں شہداء کی سانسوں سے مہکتی ہیں… آگے بڑھو، خان یونس… تم نے صہیونی غرور کی کمر توڑ دی ہے!

Comments