Unofficial Sindh Police
Unofficial Sindh Police
June 21, 2025 at 05:35 AM
* کراچی میں لیاقت آباد کے علاقے سے ایک المناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک باپ نے محض دس ماہ کے معصوم بچے کو چولہے پر رکھ کر بری طرح جلا دیا۔ واقعہ چند روز پہلے پیش آیا تھا، جس کے بعد بچے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔* *ہسپتال میں بچے کی حالت دیکھ کر انتظامیہ نے وومن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تشدد میں ملوث باپ کو گرفتار کر لیا۔ بچے کی ماں نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ اس کا شوہر اسے اور بچے کو مسلسل تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔* *ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچے کا نچلا حصہ مکمل طور پر جلا ہوا ہے اور وہ ابھی تک ہوش میں نہیں آیا۔ ماں نے پولیس کو بتایا کہ وہ طلاق مانگتی تھی، جس پر اکثر جھگڑے ہوتے تھے۔ اسی دوران شوہر نے غصے میں آ کر بچے کو چولہے پر رکھ کر جلا دیا۔* *پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور گرفتار باپ سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ وومن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ نے بھی مقدمے میں مداخلت کی ہے اور بچے کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے ہیں۔*

Comments