
میں پاکستان کا شہری پاکستان کا مالک ہوں
June 20, 2025 at 09:50 PM
پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی صدارت میں پی ٹی آئی سندھ کا ایک اہم اجلاس کراچی میں منعقد ہوا،
اجلاس میں صوبائی عہدیداران، وومن ونگ، لیبر ونگ، یوتھ ونگ اور دیگر پی ٹی آئی سندھ کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے۔ عمران خان نے قوم کے لیے بڑی قربانی دی ہے۔ ان کا مقصد صرف وزارتِ عظمیٰ حاصل کرنا نہیں، بلکہ وہ ملک کو قائداعظم کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں، جہاں آئین و قانون کی بالادستی ہو اور ہر شہری کو مساوی انصاف میسر آئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کی رہائی اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے۔ سندھ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کئی نمایاں سیاستدان، جو موجودہ نظام سے مایوس ہیں، بہت جلد پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عام انتخابات میں عوام نے عمران خان کو بھرپور مینڈیٹ دیا، لیکن ایک سازش کے تحت عوام کا حق چھین لیا گیا۔ عمران خان کو کمزور کرنے والے خود کمزور ہو چکے ہیں۔ ملک میں صرف پی ٹی آئی ہی ایک عوامی جماعت رہ گئی ہے، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور ایم کیو ایم جیسی جماعتوں کی سیاست ختم ہو چکی
#releaseleaderofummah