
Educational Updates 〽️
June 22, 2025 at 03:57 AM
*📢فرسٹ ایئر کی نئی انگلش کتاب جاری — مختصر، جامع اور جدید نصاب کے ساتھ!*
پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹرینینگ اینڈ اسسیسمنٹ اتھارٹی (پیکٹا) نے فرسٹ ایئر (گیارہویں جماعت) کے لیے *نئی انگلش کی کتاب* جاری کر دی ہے۔
پہلے دو الگ کتابیں شامل تھیں:
- *Book-I* (15 کہانیاں)
- *Book-III* ( ڈرامے3 اور 20 نظمیں)
لیکن اب صرف *ایک جامع کتاب* متعارف کروائی گئی ہے، جس میں *کل 14 یونٹس* شامل ہیں۔ بظاہر، سلیبس پچھلے مقابلے میں *50٪ سے بھی کم* ہو گیا ہے۔
*نئی کتاب کی خاص باتیں:*
- محض مختصر کہانیاں نہیں بلکہ *عصری موضوعات* جیسے *گلوبل وارمنگ، Team Moon اور مصنوعی ذہانت* پر بھی یونٹس شامل ہیں۔
- کتاب کو *Skills-Based Curriculum* اور *21ویں صدی کی مہارتوں* کے تحت ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ہر یونٹ میں شامل ہے:
✅ Reading & Critical Thinking
✅ Writing Skills
✅ Speaking Skills
✅ Vocabulary & Grammar
*پرانے اسباق کا اختتام:*
اب نصاب سے *بٹن، بٹن، گلستان سعدی، اوور کوٹ اور I Have a Dream* جیسے اسباق کو ختم کر دیا گیا ہے۔
*ایک مثبت پہلو:*
علامہ اقبال کی *رباعیات* (RUBA'IYAT) کو نئی کتاب میں برقرار رکھا گیا ہے، البتہ سوالات کا انداز جدید اور فکری بنایا گیا ہے۔
مثال:
- *پرانا سوال:*
What is worse than slavery?
- *نیا سوال:*
How does the concept of "Love's madness" relate to Allama Iqbal's idea of Khudi (selfhood)?
📌 *مزید تعلیمی معلومات، اپ ڈیٹس اور نوٹیفکیشنز کے لیے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کریں:*
https://whatsapp.com/channel/0029VabdZHD9sBI62ppBRo1c

❤️
👍
♥
✨
😢
😮
🩲
🫡
🫰
34