𝑴𝒖𝒈𝒉𝒏𝒊 𝑮𝒖𝒊𝒅𝒂𝒏𝒄𝒆 WhatsApp Channel

𝑴𝒖𝒈𝒉𝒏𝒊 𝑮𝒖𝒊𝒅𝒂𝒏𝒄𝒆

341 subscribers

About 𝑴𝒖𝒈𝒉𝒏𝒊 𝑮𝒖𝒊𝒅𝒂𝒏𝒄𝒆

جو شخص تعلیم حاصل کرنے کے لیے مشکلات برداشت نہیں کر سکتا اسے جہالت اور تنگیاں برداشت کرنا پڑتی ہیں https://whatsapp.com/channel/0029Vab6pQv5Ui2XwW9PR020

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

𝑴𝒖𝒈𝒉𝒏𝒊 𝑮𝒖𝒊𝒅𝒂𝒏𝒄𝒆
𝑴𝒖𝒈𝒉𝒏𝒊 𝑮𝒖𝒊𝒅𝒂𝒏𝒄𝒆
6/13/2025, 12:59:02 AM

شیراور شارک دونوں پیشہ ور شکاری ہیں، لیکن شیر سمندر میں شکار نہیں کرسکتااور شارک خشکی پر شکار نہیں کر سکتی۔🦈 شیر کو سمندر میں شکار نہ کر پانے کیوجہ سے ناکارہ نہیں کہا جا سکتا اور شارک کو جنگل میں شکارنہ کر پانے کی وجہ سے ناکارہ نہیں کہا جا سکتا۔ دونوں کی اپنی اپنی حدود ہیں جہاں وہ بہترین ہیں۔🐅 اگر گلاب کی خوشبو ٹماٹر سے اچھی ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اسے کھانا بنانے میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔🌹 ایک کا موازنہ دوسرے کے ساتھ نہ کریں۔ آپکی اپنی ایک طاقت ہے۔۔۔ اسے تلاش کریں اور اس کے مطابق خود کو تیار کریں۔ کبھی خود کو حقارت کی نظر سے نہ دیکھیں۔۔۔ بلکہ ہمیشہ خود سے اچھی اُمیدیں وابستہ رکھیں۔۔۔ یاد رکھیں ٹوٹا ہوا رنگین قلم بھی رنگ بھرنے کے قابل ہوتا ہے۔ مویشی گھاس کھانے سے موٹے تازے ہو جاتے ہیں🌱 جبکہ یہی گھاس اگر درندے کھانے لگ جائیں تو وہ اسکی وجہ سے مر سکتے ہیں۔ 🦣 کبھی بھی اپناموازنہ دوسروں کے ساتھ نہ کریں۔اپنی دوڑ اپنی رفتار سے مکمل کریں جو طریقہ کسی اور کی کامیابی کی وجہ بنا ضروری نہیں کہ وہ آپ کیلئے بھی سازگار ہو۔۔⛷️

Post image
❤️ 👍 3
Image
𝑴𝒖𝒈𝒉𝒏𝒊 𝑮𝒖𝒊𝒅𝒂𝒏𝒄𝒆
𝑴𝒖𝒈𝒉𝒏𝒊 𝑮𝒖𝒊𝒅𝒂𝒏𝒄𝒆
6/12/2025, 12:03:01 PM

کھچڑی اگر برتن میں پکے تو بیمار انسان کو ٹھیک کر دیتی ہے اور اگر دماغ میں پکے تو صحت مند انسان کو بیمار کر دیتی ہے..🙋🏻

😂 😢 👍 🤔 6
𝑴𝒖𝒈𝒉𝒏𝒊 𝑮𝒖𝒊𝒅𝒂𝒏𝒄𝒆
𝑴𝒖𝒈𝒉𝒏𝒊 𝑮𝒖𝒊𝒅𝒂𝒏𝒄𝒆
6/13/2025, 7:21:37 AM

غربت کا مارا عیسیٰ پاکستان سے دبئی کمانے پہنچا، ترقی کرتے کرتے بڑا بزنس مین بن گیااور دفتر آسمان کو چھوتی اونچی عمارت میں لے لیا۔ بوڑھے باپ کی یاد آئی تو اسے وزٹ ویزا بھیج کر بلوایا، ڈرائیور کو نشانی بتا کر ایئرپورٹ لینے بھیجا باوردی ڈرائیور چمچماتی لمبی کار میں ایئرپورٹ سے لایا،دفتر والی بلڈنگ میں لگی شیشے والی لفٹ میں سوار کرا کے اوپر لیجانے لگا پہلی بار لفٹ میں سوار بوڑھا خوفزدہ باہر کے مناظر دیکھنے لگا ساتھ والی عمارتیں نیچے رہ گئیں۔ بادل بھی نیچے رہ گئے تو خوف سے نکلتی جان کے ساتھ ڈرتے ڈرتے ڈرائیور سے پوچھا: *وے پتر! مینوں کیڑھے عیسیٰ کول لےکے چلا ایں؟”* 🙂🤭

😂 🤭 5
𝑴𝒖𝒈𝒉𝒏𝒊 𝑮𝒖𝒊𝒅𝒂𝒏𝒄𝒆
𝑴𝒖𝒈𝒉𝒏𝒊 𝑮𝒖𝒊𝒅𝒂𝒏𝒄𝒆
6/13/2025, 3:16:17 AM

*دل دکھتا ہے جب محنت سے بسایا ہوا چینل unfollow کرکے خالی ہونے لگے___!!😭* 😓 *کچھ چہرے خاموشی سے رخصت ہو رہے ہیں، شاید ہم ان کی توقعات پر پورا نہ اتر سکے___!!♥️* ❤‍🩹 *مگر ہم نے ہر لمحہ خلوص سے نبھایا، اور یہی ہمارا اثاثہ رہے گا___!!* 🤗 *جو ساتھ ہیں، ان کا دل سے شکریہ... اور جو جا چکے، ان کے لیے نیک تمنائیں___!!😭💔*

❤️ 😢 👍 8
𝑴𝒖𝒈𝒉𝒏𝒊 𝑮𝒖𝒊𝒅𝒂𝒏𝒄𝒆
𝑴𝒖𝒈𝒉𝒏𝒊 𝑮𝒖𝒊𝒅𝒂𝒏𝒄𝒆
6/12/2025, 10:27:25 AM

`وزیرتعلیم کی پریس کانفرنس👇` ✅سالانہ امتحانات کا ڈھانچے کو تبدیل کرنے جا رہا ہوں ✅سرکاری سکولوں کے بچے بہت قابل ہیں ✅پراٸیوٹ مافیا کو من مانی نہیں کرنے دوں گا ✅اس دفعہ تھوڑی سی نقل کو روکنے کی کوشش کی تو سرکاری سکولوں کے بچے پوزیشن لینے لگ گٸے. پنجاب بھر کے اسکولوں میں ہیڈماسٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزیرتعلیم رانا سکندرحیات نےمحکمہ اسکول ایجوکیشن کو ہدایت جاری کردیں،صوبے کے 35 ہزار سرکاری اسکولوں میں ہیڈماسٹرزتعینات ہوں گے،ہیڈ ماسٹرزکو دس ہزار روپےاضافی معاوضہ دیا جائےگا۔ وزیرتعلیم کا کہنا ہےکہ کئی سالوں سےاسکولوں میں مستقل ہیڈماسٹرزتعینات نہیں ہوسکے،مستقل ہیڈماسٹرزکی تعیناتی سےتعلیمی صورتحال بہتر ہوگی۔

❤️ 👍 3
𝑴𝒖𝒈𝒉𝒏𝒊 𝑮𝒖𝒊𝒅𝒂𝒏𝒄𝒆
𝑴𝒖𝒈𝒉𝒏𝒊 𝑮𝒖𝒊𝒅𝒂𝒏𝒄𝒆
6/13/2025, 6:11:39 AM
👍 2
Video
𝑴𝒖𝒈𝒉𝒏𝒊 𝑮𝒖𝒊𝒅𝒂𝒏𝒄𝒆
𝑴𝒖𝒈𝒉𝒏𝒊 𝑮𝒖𝒊𝒅𝒂𝒏𝒄𝒆
6/13/2025, 7:23:49 AM

*جمعہ کے دن آپ کی سب سے اہم سرگرمی کیا ہوتی ہے؟* *جمعہ کی نماز* ❤️ *خاندان کے ساتھ وقت گزارنا*🔥 *آرام کرنا* 👍 *کام یا پڑھائی* 😅 *ٹی وی یا فلم دیکھنا* 😢 *Juma Mubarak* ❤️

❤️ 12
𝑴𝒖𝒈𝒉𝒏𝒊 𝑮𝒖𝒊𝒅𝒂𝒏𝒄𝒆
𝑴𝒖𝒈𝒉𝒏𝒊 𝑮𝒖𝒊𝒅𝒂𝒏𝒄𝒆
6/13/2025, 7:23:03 AM

*تھوڑا سا مسکرا لیں....!* 🥰 ایک عمر رسیدہ بزرگ تھے۔ ان کا بیٹا فلسفہ میں پی ایچ ڈی کر چکا تھا۔ ایک دن دونوں باپ بیٹا کھانے کی میز پر بیٹھے ہوئے تھے۔ باپ نے بیٹے سے پوچھا: “بیٹا، تم کس چیز کے ڈاکٹر ہو؟ کیا تم لوگوں کا علاج کرتے ہو؟” بیٹے نے جواب دیا: “نہیں ابا جان، میں فلسفے کا ڈاکٹر ہوں۔” باپ نے حیران ہو کر پوچھا: “فلسفہ ہوتا کیا ہے؟” بیٹے نے کہا: “ابا جان! آپ کے سامنے یہ چاولوں کی پلیٹ ہے اور اس پر ایک مرغی رکھی ہوئی ہے۔ کیا یہ بات درست ہے؟” باپ نے کہا: “جی ہاں، بالکل درست ہے۔” بیٹا بولا: “تو اب میں فلسفے کے علم سے آپ کو قائل کر سکتا ہوں کہ چاولوں پر ایک نہیں بلکہ دو مرغیاں رکھی ہوئی ہیں!” باپ نے سادگی سے کہا: “ما شاء اللہ بیٹا، میں تو ابھی سے قائل ہو گیا ہوں!” (پھر فوراً ہاتھ بڑھایا، وہ اکلوتی مرغی اٹھائی اور اپنے سامنے رکھ لی) پھر بیٹے سے کہا: “چلو ٹھیک ہے، یہ مرغی تو میں کھا لیتا ہوں… تم اپنی فلسفی والی دوسری مرغی تلاش کرو — اور فلسفہ تمہیں کام آئے! 🙂” *📌پیغام حکایت:* علم جب عمل سے خالی ہو جائے، تو محض الفاظ کا کھیل بن کر رہ جاتا ہے۔ دانائی صرف باتوں میں نہیں، وقت پر عمل کرنے میں بھی ہے۔ سیکھئے، مگر سادگی اور عقل کے ساتھ

👍 ❤️ 5
𝑴𝒖𝒈𝒉𝒏𝒊 𝑮𝒖𝒊𝒅𝒂𝒏𝒄𝒆
𝑴𝒖𝒈𝒉𝒏𝒊 𝑮𝒖𝒊𝒅𝒂𝒏𝒄𝒆
6/12/2025, 10:27:56 AM

بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمدآباد طیارہ حادثے میں 110 افراد ہلاک، بھارتی میڈیا حادثے کا شکار بھارتی مسافر طیارہ میں 169 بھارتی مسافر سوار تھے، بھارتی میڈیا طیارے میں 53 انگلینڈ کے رہائشی، 1 کینیڈا کا رہائشی اور 7 پرتگال کے رہائشی مسافر تھے، بھارتی میڈیا

👍 😮 3
𝑴𝒖𝒈𝒉𝒏𝒊 𝑮𝒖𝒊𝒅𝒂𝒏𝒄𝒆
𝑴𝒖𝒈𝒉𝒏𝒊 𝑮𝒖𝒊𝒅𝒂𝒏𝒄𝒆
6/12/2025, 2:44:51 AM

✍ ‏ہمارے لہجے کی کڑواہٹ ہمیشہ ہماری اکڑ نہیں ہوتی، ہماری زندگی میں برداشت کی ہوئی تلخیوں کا نتیجہ بھی تو ہو سکتی ہے...🪷💯

❤️ 👍 4
Link copied to clipboard!