
موجِ خیال
64 subscribers
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

ہر ایک شخص ہے افواہ آپ ہی اپنی ہر اک کو جانتا ہے ہر کوئی گماں بن کر #من_موہن_تلخ

لت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ درندہ بھوک مٹ جانے پہ پنجہ روک لیتا ہے زباں منہ میں چلی جاتی نکیلے دانت چھپ جاتے ہوس پھر خون کی یا گوشت کی باقی نہیں رہتی کسی کو پھاڑنے کی پھر کوئی خواہش نہیں ہوتی نظر میں پھر کوئی وحشت نہیں دکھتی کسی ناخن کے خنجر میں کوئی دہشت نہیں بچتی نکیلے دانت پھر باہرنہیں آتے زباں لب پر نہیں پھرتی بھنویں اوپر نہیں اٹھتیں گھنی مونچھیں نہیں تنتیں وہ اب آگے نہیں بڑھتا کسی ذی روح کا پیچھا نہیں کرتا وہ واپس لوٹ جاتا ہے گپھا میں بیٹھ کر آرام کرتا ہے مگر ہم ہیں کہ اک لمحہ نہیں رکتے مسلسل بڑھتے رہتے ہیں ہمارے جسم کے اعصاب سارے تنتے رہتے ہیں ہوس کی آگ میں ہم جلتے رہتے ہیں ہمارے جبر کی حسرت نہیں مٹتی لہو کی پیاس کی شدت نہیں جاتی سفر خونیں ہمارا ایک پل کو بھی نہیں رکتا ہزاروں جان لے کر بھی ہمارا جی نہیں بھرتا ہماری آنکھ سے وحشت نہیں جاتی ہمارے ہاتھ سے دہشت نہیں جاتی ہماری بھوک کی شدت نہیں مٹتی ہماری پیاس کا صحرا نہیں بجھتا بھنویں سیدھی نہیں ہوتیں تنی مونچھیں کبھی ڈھیلی نہیں پڑتیں زباں منہ میں نہیں ٹکتی جنونِ قتلِ انسانی کا ہنگامہ نہیں تھمتا زیاں کاری کی سیرابی نہیں ہوتی ہماری بھوک کیس ہے ہماری پیاس کا یہ کیسا عالم ہے ہماری کیسی خواہش ہے ہماری کیسی حسرت ہے ہماری بھوک آخر کیوں نہیں مٹتی ہماری پیاس آخر کیوں نہیں بجھتی یہ سچ مچ بھوک ہے یا خون پینے کی کوئی لت ہے ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔ غضنفر

https://www.youtube.com/live/pMYK-bC5gbY?si=pQ8IzsM4RH6Z_6v- Pariksha Pe Charcha-2025