
JUI Digital Media Cell District Okara
271 subscribers
About JUI Digital Media Cell District Okara
*جمعیتہ علمائے اسلام پاکستان* کے بارے میں پاکستان کے ہر علاقے سے متعلق نیوز اور ساتھ ہی *جمعیتہ علمائے اسلام* پر کئے جانے والے اعتراضات کے تسلی بخش جوابات کے لیے ہمارے چینل کو جوئن کریں۔
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

جمعیت علماء اسلام کی جانب سے خیبرپختونخوا کی بدترین صورتحال اور نااہل حکومت کے خلاف عوامی مہم شروع کرنے کے حوالے سے آج رات 10 بجے ٹوئٹر(x) پر ٹرینڈ چلایا جائے گا۔ احباب تیاری کرلیں

ٹیم جے یو آئی ٹوئٹر (x) کی جانب سے آج رات 10 بجے ٹوئٹر پر 18 سال سے کم عمر شادی کے خلاف غیر شرعی قانون کے خلاف بھرپور ٹرینڈ چلایا جائے گا۔ احباب تیاری کرلیں۔

جمعیۃ علماء اسلام اسلام صوبہ پنجاب کی مجلس عمومی کا دو روزہ اجلاس 21,22 جون کو مری میں ہوگا۔ ان شاءاللہ


*عید الاضحی کے موقع پر اہم پیغام کارکنان و ذمہ داران جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نام*


ساتھیو آج رات کا ٹرینڈ انتہائی اہم ہے، گذشتہ دنوں میں سابق وزیر مواصلات مولانا مفتی اسعد محمود پر جھوٹے الزامات لگائے گئے اس بابت الحمدللہ جمعیتہ علماء کا دامن صاف نکلا جبکہ خیبرپختونخوا کی حکومت کی کرپشن کی داستانیں ہر طرف چل رہی ہیں گذشتہ روز قائد جمعیتہ نے خیبرپختونخوا کی مجلس عاملہ اور پارلیمانی کمیٹی کے اہم ترین اجلاس کی صدارت فرمائی تھی اور 29 جون سے ہزارہ سے خیبرپختونخوا حکومت کی کرپشن اور نا اہلی کے خلاف بھرپور احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا اس پس منظر میں یہ ٹرینڈ ہم سب کی ذمہ داری ہے، لہذا تیاری رکھئے آپ سب بھائی۔ جزاک اللہ

اسلام سے متصادم مغرب کی خوشنودی پر مبنی بل کیخلاف آج کا ھیش ٹیگ تمام احباب ٹوئٹر پر تشریف لائیں۔ #غیرشرعی_بل_نامنظور

"" تمام اضلاع و تحصیلوں کے سوشل میڈیا کوآرڈینیٹرز کی خدمت میں گزارشات "" السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔۔۔! تمام ضلعی کوآرڈینیٹرز سے گزارش ہے کہ وہ اپنی تحصیلوں اور ٹاؤنز کے کوآرڈینیٹرز کو فوری طور پر تحصیل سطح کے گروپ میں شامل کریں تاکہ ہم آپس کے رابطے کو مزید مؤثر بنا سکیں۔ واہٹساپ گروپس میں شامل کوآرڈینیٹرز اور ٹیم ممبرز اپنی موجودگی اور بیداری کا اظہار مختلف ری ایکشنز (👍❤️ ) وغیرہ کے ذریعے ضرور دیا کریں ۔ بالائی نظم (مرکزی/صوبائی / ضلعی / تحصیل سطح) سے ملنے والی ہدایات اور تشہیری مواد کو بروقت اور مربوط انداز میں آگے پہنچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ " ٹیم جےیوآئی کی فعالیت کے لیے چند راہنما ہدایات" مقامی سطح پر سوشل میڈیا نیٹ ورک گروپ کی صورت میں تشکیل دیں۔ ہر تحصیل اور ٹاؤن کا اپنا فیس بک/ٹوئٹر (X)/انسٹاگرام پیج/ ہینڈل لازمی بنائیں۔ ضلعی اور تحصیل کے پیجز کو مستقل بنیادوں پر خبروں اور تشہیری سرگرمیوں سے مزین رکھیں۔ مرکزی اور صوبائی آفیشل پیجز کی پوسٹس کو اپنی رائے کے ساتھ شیئر کیا کریں تاکہ پیغام مؤثر انداز میں آگے بڑھے۔ " ٹوئٹر (X) کی فعالیت " ہر ذمہ دار ساتھی کے لیے ٹوئٹر/X اکاؤنٹ کا ہونا ضروری ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر ٹویٹر ایکس کے پلیٹ فارم کو فعال رکھیں۔ ایک دوسرے کو فالو کریں، فالوبیک دیں، اور ٹرینڈنگ میں بھرپور شرکت کریں۔ پوسٹس اور کمنٹس میں جماعت کے اندرونی تنظیمی امور پر اختلافی مباحثوں سے اجتناب کریں اس کے متعلقہ فورم موجود ہیں ۔ سندھ کے احباب کو مطلع کیا جارہا ہے آپ کی تحصیل اور ٹاؤن سطح کی کارکردگی اور سوشل میڈیا پر فعالیت کی بنیاد پر ان شاء اللہ جلد ایک مثالی کنونشن میں مدعو کیا جائے گا۔ اس سے قبل اپنی مقامی ، یوسیز سطح کی ٹیموں کو فعال بنائیں، مربوط حکمتِ عملی اختیار کریں اور نچلی سطح تک روابط بڑھاکر ساتھیوں کو آپس میں مضبوط کریں۔ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موجود جماعتی نمائندہ اکاؤنٹس سے جُڑے رہیں۔ حالاتِ حاضرہ سے خود کو آگاہ رکھیں ، اپنی طرف کسی رخ کا تعین کرنے کی بجائے معاملات پر جماعت کے پالیسی مؤقف کا انتظار کریں ۔ الگ تھلگ گروپس کی تشکیل ۔یں کردار یا غیر ضروری دھڑابندیوں اور شخصیات کے دفاع میں ایک دوسرے سے الجھنے سے گریز کریں۔ پروپیگنڈوں کا شکار ہونے سے خود کو اور اپنے ٹیم ممبرز کو بچائیں ، غیر مصدقہ اور غیر ضروری خبروں کے فروغ اور تشہیر سے اجتناب کریں ۔ ہماری صلاحیتیں جمعیۃ علماء اسلام کی امانت ہیں اور ان کا استعمال مرکز، صوبہ، ضلع اور مقامی جےیوآئی کی اجتماعی کاز بہتری کے لئے ہونا چاہئے۔ میرا آپ کا ہم سب کا ہدف جمعیۃ علماء اسلام کے لئے ایک مؤثر، منظم، اور نظریاتی سوشل میڈیا ٹیم کی تشکیل ہے۔ آئیں، قدم سے قدم ملا کر اس خواب کو حقیقت کی شکل دینے میں کردار ادا کریں ۔ #سمیع_سواتی رکن ڈیجیٹل میڈیا سیل جےیوآئی پاکستان ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات، جے یو آئی سندھ #TeamJUISindh #TeamJUIPak #JuiUpdates