
BBC News Urdu
399.2K subscribers
Verified ChannelAbout BBC News Urdu
یہ واٹس ایپ پر بی بی سی اردو کا آفیشل چینل ہے۔ ہمیں فالو کریں تاکہ آپ ان خبروں کو جان سکیں جو آپ کے لیے اہم ہیں. https://www.bbc.com/urdu پرائیویسی پالیسی: https://www.bbc.com/urdu/articles/c5y9726gp59o
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

سوشل میڈیا پر کراچی میں مسلح افراد کی دو شہریوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے بلوچ قوم پرست رہنما نواب خیر بخش مری کے پوتے شاہ زین مری کے دو محافظوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ https://www.bbc.com/urdu/articles/c62zzmn0q80o?at_campaign=ws_whatsapp

دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے بعد ہونے والے دھماکے میں مدرسے کے نائب مہتمم اور جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق سمیت چھ افراد ہلاک اور 12 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ https://www.bbc.com/urdu/live/cr426depl3nt?at_campaign=ws_whatsapp

مولانا حامد الحق اپنے والد مولانا سمیع الحق کے قریب سمجھے جاتے تھے اور انھوں نے سیاسی طور پر ان سے بہت کچھ سیکھا۔۔۔ ’پاکستان کے ریاستی اداروں کے لیے بھی جامعہ حقانیہ انتہائی اہم رہا ہے اور اس کے ذریعے ایسے مؤثر چینل کو استعمال کیا جاتا رہا ہے جس سے ریاستی پالیسیوں کے نفاذ میں آسانی ہوتی ہے‘ https://www.bbc.com/urdu/articles/c4g00ggvve3o?at_campaign=ws_whatsapp

مہا کمبھ میں خواتین کے نہانے اور کپڑے بدلنے کی ویڈیوز آن لائن شئیر کی گئیں۔۔۔ تصاویر کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا کہ مکمل ویڈیو کس سے خریدی جا سکتی ہے۔ https://www.bbc.com/urdu/articles/cz033dp8nn7o?at_campaign=ws_whatsapp

بی بی سی وہ پہلا بین الاقوامی صحافتی ادارہ ہے جسے طالبان کے نگرانی کے اس نظام کو دیکھنے کا موقع ملا جس میں کابل میں گھومنے والی کاروں کی نمبر پلیٹس سے لے کر شہریوں کے چہروں کے تاثرات تک ہر چیز کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ https://www.bbc.com/urdu/articles/cx2ggggdqgeo?at_campaign=ws_whatsapp

پولیس کا کہنا ہے کہ ’ملک مخالف نعرے لگانے کی کوئی ویڈیو موجود نہیں ہے اور ہم نے تمام کارروائی ایک شخص کی شکایت پر کی ہے‘ https://www.bbc.com/urdu/articles/c3vwwyqre9go?at_campaign=ws_whatsapp

اوول آفس میں ہونے والی ملاقات اور انتہائی غیر موزوں انداز میں اس کے ختم ہو جانے کے بعد اب اگر ٹرمپ یوکرین کی فوجی امداد کو منجمد کر دیتے ہیں تو کیا یوکرین کے لیے جنگ جاری رکھنا مُمکن ہوگا۔ اب سوال تو یہ ہے کہ یوکرین کتنے مؤثر طریقے سے اور کب تک روس کے سامنے کھڑا رہ سکے گا؟ https://www.bbc.com/urdu/articles/cq8y05v773qo?at_campaign=ws_whatsapp

یہ گجرانوالہ میں ایک پانچ سالہ بچی کی گمشدگی، مبینہ ریپ، اور قتل کے مشتبہ ملزم کی گرفتاری ، فرار، پراسرار حالات میں ہلاکت اور پھر اس کی تدفین پر بننے والے تنازع کی کہانی ہے https://www.bbc.com/urdu/articles/c2344je3d78o?at_campaign=ws_whatsapp

اس سال مسلمانوں اور مسیحی برادری کے روزوں کا آغاز تقریباً ایک ہی وقت میں ہو رہا ہے۔ مگر مسیحی برادری کے 40 دنوں تک جاری رہنے والے روزے مسلمانوں کے 30 روزوں سے کیسے مختلف ہوتے ہیں؟ https://www.bbc.com/urdu/articles/crmjjd02mr4o?at_campaign=ws_whatsapp

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر کو فوج کا غزہ ڈویژن ’کئی گھنٹوں کے لیے شکست کھا گیا تھا‘ اور وہ نہ حملے کو سمجھ پائے اور نہ یہ فیصلہ کر پائے کہ اس سے نمٹنا کیسے ہے۔ https://www.bbc.com/urdu/articles/cx2rr1xydwgo?at_campaign=ws_whatsapp