Shaoor Media Network
5.0K subscribers
About Shaoor Media Network
Amid ideological complexity, Shaoor Media stands as a beacon of truth, committed to unbiased, credible reporting fostering diverse understanding. YouTube Channel link : https://www.youtube.com/@Bedari786
Similar Channels
Swipe to see more
Posts
کہاں ہیں وہ جو کہتے تھے مسلمان انتہا پسند ہیں دہشت گرد ہیں؟ انبیاء کی سرزمین کے قدسی خطے میں قسم کا غیر انسانی ہتھکنڈا اپنایا جا چکا ہے ، مغربی استعمار کے خوبصورت ہتھیار یعنی ' 'انسانی حقوق ''کی سچائی سامنے آرہی ہے ۔یہ ایک نئے دور کی شروعات ہے۔دنیا اسے کبھی نہیں بھولے گی۔
کیا لبرل نظام اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے؟ اگلا بڑا نظام کونسا؟ جانیے اس وڈیو میں۔ https://youtu.be/GezYd72zEsQ
سیکولرازم میں مذہبی آزادی کی حقیقت۔ سیکولرازم مذہب کو صرف دو گنجائشیں دیتا ہے۔ غامدی صاحب اور بلی گرام کیا کرتے آ رہے ہیں؟ جانیے اس کلپ میں۔ https://youtu.be/-BQXzxBKRkQ
اٹھارہ سال سے کم عمر میں شادی کرنا اور نکاح پڑھانا 'جرم' قرار دے دیا گیا۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے اس بل کو مسترد کیا تھا مگر سیاست دانوں نے آقاؤں کی خوشی کی خاطر فطرت سے بغاوت اور شریعت سے تصادم کا راستہ چن لیا۔ یہ صرف قانون نہیں بلکہ ۔۔۔
سیکولرازم کا اصل چہرہ: قرون وسطیٰ میں دین بیزاری کی تاریخ۔ مکمل ویڈیو دیکھنے کے لیےدیے گئے لنک پہ کلک کریں Bedari | Awakening | بیداری Powered by Shaoor.pk at Youtube Subscribe Now! https://youtu.be/bi8PAnmvbgc
مسلمانوں کا موقف یہ ہے کہ شادی کا فیصلہ فرد اور خاندان کا ہے۔ وہ اپنی ضرورت اور حالات کے پیش نظر طے کریں کہ شادی کب کرنی ہے ۔ اس میں حکومت کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔ بجائے اس کے کہ ہم اپنے بالغوں کو بچہ بنائیں ہمیں اپنے معاشرے کو اپنے بچوں کو باشعور اور ذمہ داری شہری بنانا چاہیے۔ https://youtu.be/KCrd8xFvOk8
*قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم* *"الْحَجُّ الْمَبْرُوْرُ لَيْسَ لَهُ جَزَاءٌ إِلاَّ الْجَنَّةُ۔"* رسول اللہﷺ نے فرمایا: *"حج مبرور کی جزاء جنت ہی ہے۔"* (بخاری، حدیث:1683) *حج مبرور:* وہ جس میں گناہ نہ ہو، ریاکاری و نمود نہ ہو، اور مطلوبہ احکام مکمل اخلاص سے ادا کیے جائیں۔ ایسا حج، جس کے بعد حاجی گناہوں سے پاک ہو جائے۔ آہ! کعبہ کا دیدار اور آنکھیں نم ہونا... عرفات کے میدان میں تپتی دوپہر میں عاجزی سے گناہوں کا اعتراف کرنا... منیٰ کی خیمہ گاہوں میں رب سے تنہائی میں گفتگو... یہ صرف مناظر نہیں، یہ بندگی کی معراج ہے۔ *لبیک اللہم لبیک* دل پکار اٹھتا ہے: اے اللہ! میں حاضر ہوں... تیرے در پر، تیرے حکم پر، تیری محبت میں۔ یہ حج ہے جسم کا سفر مکہ کی طرف، اور روح کا سفر جنت کی طرف۔

ایک زوایہ غیرت کا نہیں یہ محبت کا قتل ہو سکتا ہے! 📌 ثنا کا قتل: صرف مذمت کافی نہیں، مکمل سچائی کا سامنا بھی ضروری ہے ثنا یوسف کے بہیمانہ قتل پر دل لرز اٹھا ہے۔ ایک اور بیٹی، ایک اور کلی، سفاکی کے ہاتھوں مرجھا گئی۔ قاتل کو سزا ملنی چاہیے — اور یقیناً ملے گی۔ ہم سب انصاف کے طلبگار ہیں۔ لیکن کیا صرف سزا سے یہ کہانی مکمل ہو جاتی ہے؟ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر اکثر لوگوں نے یہ کہہ کر ردعمل دیا کہ یہ غیرت کے نام پر قتل ہے۔ مگر جیسے جیسے تفصیلات سامنے آتی گئیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس المیے کی جڑ محبت کی انتہاپسندی میں پیوست ہو سکتی ہے — وہی جو ہمیں آئے دن ہمارے ڈراموں، فلموں اور گانوں میں دکھائی جاتی ہے: "اگر وہ میری نہیں ہو سکتی، تو کسی کی بھی نہیں ہو گی..." "عشق میں شرکت گوارا نہیں..." "محبت میں جان دینا یا لینا سب کچھ ہے..." یہ سب صرف ڈائیلاگ نہیں… یہ زہر ہے جو ہمارے نوجوانوں کی ذہنی ساخت میں سرایت کر چکا ہے۔ نتیجہ؟ ایک سترہ سالہ لڑکی قبر میں جا سوئی… اور ایک بائیس سالہ نوجوان، جو کبھی اپنی ماں کی گود میں مسکراتا ہوگا، آج جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے، اپنی برباد زندگی کے ملبے تلے۔ ہم سب نے ثنا کے لیے اشک بہائے — بجا ہے۔ مگر کیا ہم عمر جیسے برباد نوجوانوں پر بھی سوچیں گے؟ کیا ہمیں اس پر افسوس نہیں کہ ایک ایسا بچہ جو شاید سیکھنے، سمجھنے، اور بہتر بننے کے مرحلے میں تھا… صرف غلط نظریات، احساسِ محرومی اور دینی اور اخلاقی تربیت کی کمی کی وجہ سے ایک مجرم بن گیا؟ یہ ایک سادہ کیس نہیں — یہ ایک کثیر الجہتی المیہ ہے۔ یہ صرف جرم کی سزا کا معاملہ نہیں — یہ نظامِ تربیت، میڈیا کی اثر پذیری، اور خاندانی کمزور نگرانی کا مشترکہ نتیجہ ہے۔ 🔴 ہمیں اس پر اجتماعی سوچ کی ضرورت ہے: ہمارے ڈرامے اور میڈیا کیا سکھا رہے ہیں؟ نوجوانوں کی تربیت میں ہم کہاں کمزور ہیں؟ اور کیا صرف مجرم کو سزا دے کر ہم خود بری الذمہ ہو سکتے ہیں؟ آئیے، اس واقعے کو محض ایک سانحہ نہ سمجھیں — اسے ایک آئینہ بنائیں۔ تاکہ آئندہ کوئی "عمر" بھی نہ بنے، اور کوئی "ثنا" بھی نہ بچھڑ جائے۔ شعیب مدنی 4 جون 2025 https://youtu.be/GEKiLxshMEg
کیا واقعی انسان خدا بن کر ہمیشہ زندہ رہ سکتا ہے؟ جانیں وہ خطرناک نظریہ جو اسلام اور انسانیت دونوں کے لیے بڑا چیلنج ہے! کیا ہے یہ Transhumanism جانیے اس وڈیو میں۔ https://youtu.be/VroZsoWc0Nc
اور آخر یہ Populism اپنے اندر ایسی کون سی خصوصیات رکھتا ہے جس کی وجہ سے آج پورا لبرل میڈیا اس کو لبرلزم کا خاتمہ کہہ رہا ہے۔ان سوالات کے جوابات جاننے کے لیے دیکھئے ہماری خصوصی ویڈیو ۔ Bedari | Awakening | بیداری Powered by Shaoor.pk at Youtube Subscribe Now! https://youtu.be/RdKbQuj-9Vs