
اپنا سوشل میڈیا
4.0K subscribers
About اپنا سوشل میڈیا
*اپنا سوشل میڈیا نیٹورک آپ کو ہر وقت عالمی،ملکی اور علاقی خبروں سے باخبر رکھے گا* *اپنا سوشل میڈیا نیٹورک آپ کہ مسائل کو اجاگر کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کرتا رہے گا*
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲ 🇵🇰 *آج کا کیلنڈر* 🌤 🔖 *27 شعبان 1446ھ* 💎 🔖 *26 فروری 2025ء* 💎 🔖 *14 پھاگن 2081ب* 💎 🌄 *بروز بدھ Wednesday* 🌄 🍁 *مغفرت کا دروازہ تنگ!* 🔹 *رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” مومن اس وقت تک اپنے دین کے بارے میں برابر کشادہ رہتا ہے (اسے ہر وقت مغفرت کی امید رہتی ہے) جب تک ناحق خون نہ کرے جہاں ناحق کیا تو مغفرت کا دروازہ تنگ ہو جاتا ہے ۔“*🔹 📗«صحیح بخاری-6862» *اپناسوشل میڈیا*

*بنگلہ دیش نے آزادی کے بعد پہلی بار پاکستان سے براہ راست تجارت کا آغاز کردیا* *50 ہزار ٹن چاول کی پہلی کھیپ پورٹ قاسم سے بنگلہ دیش روانہ*

*چور پانچ منٹ میں ایک ارب 67 کروڑ مالیت کا سونے کا ٹوائلٹ اکھاڑ لے گئے* لندن: برطانیہ میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں 60 لاکھ ڈالر مالیت کا 18 قیراط سونے کا ٹوائلٹ چوری کر لیا گیا۔ پولیس نے تین ملزمان پر مقدمہ درج کر لیا ہے، جن میں سے ایک پر چوری اور دو پر چوری شدہ مال فروخت کرنے کا الزام ہے۔ یہ سونے کا ٹوائلٹ برطانیہ کے تاریخی "بلین ہیم پیلس" میں نمائش کے لیے رکھا گیا تھا، جہاں سے اسے 14 ستمبر 2019 کی علی الصبح محض پانچ منٹ میں چوری کر لیا گیا۔ چوروں نے دو چوری شدہ گاڑیاں استعمال کرتے ہوئے محل کے لکڑی کے دروازے توڑے اور تیزی سے ٹوائلٹ نکال کر فرار ہو گئے۔ نمائش کے دوران، زائرین تین منٹ کے لیے اس سنہری بیت الخلا کو استعمال کر سکتے تھے۔ پراسیکیوٹر کے مطابق، ملزم مائیکل جونز نے چوری سے قبل دو بار محل کا دورہ کیا اور ٹوائلٹ کی اور دروازے پر لگے تالے کی تصاویر لیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ چوری کی پہلے سے منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ چوری کے بعد ٹوائلٹ کا کوئی سراغ نہیں ملا، لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ اسے توڑ کر سونے کی شکل میں فروخت کر دیا گیا ہے۔


*وزيراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ادارے کیخلاف پوسٹ کرنے پر فیصل آباد سے ملزم گرفتار* وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائمز نے فیصل آباد میں کارروائی کرکے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ادارے کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق جڑانوالہ کے رہائشی ملزم ملک مبین نے اپنی فیس بک آئی ڈی کے ذریعے سوشل میڈیا پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ادارے کے خلاف پوسٹ کی تھی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سینیئر سول جج کریمنل ڈویژن نے ملزم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

*سپریم کورٹ بار کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کے چیف جسٹس کو 'چپڑاسی' کہنے کے بیان کی مذمت۔ "شاہد خاقان عباسی کے ریمارکس انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں، انہیں اپنے الفاظ پر معافی مانگنی چاہیے۔ ملکی اداروں کو بدنام کرنیکی اجازت نہیں دینگے*

راجن پور: تھانہ سونمیانی کے نائب محرر کو کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا۔ پولیس ذرائع راجن پور: کانسٹیبل نعیم ڈیوٹی ختم کر کے گھر کی طرف آ رہا تھا۔ پولیس ذرائع راجن پور: کانسٹیبل کو کشمور گڈو کے علاقے سے غائب کیا گیا۔ پولیس ذرائع راجن پور: پنجاب پولیس کے کانسٹیبل کا تعلق نواہی علاقہ فاضل پور سے ہے۔ پولیس ذرائع


*وزیراعظم کی تاشقند میں ازبکستان کے صدر سے ملاقات، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا* *وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج تاشقند میں مصروف دن گزاریں گے*

*پاکپتن کی تحصیل عارفوالا انتہائی افسوس ناک واقعہ طلبا پر دیوار گر گئی، 7 بچے زخمی* عارفوالا سرکاری اسکول کے طلبا پر زیر تعمیر مکان کی دیوار گر گئی، ہسپتال ذرائع عارفوالا سرکاری اسکول ٹیچر کا مکان زیر تعمیر تھا، زرائع عارفوالا اسکول ٹیچر مبینہ طور پر بچوں کو اپنے مکان پر کام کروانے کے لئے لے گیا تھا، ذرائع عارفوالا متاثرہ بچے چوک مرلہ کے قریب گورنمنٹ پرائمری سکول غوث نگر میں زیر تعلیم تھے، ذرائع عارفوالا ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر سات زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا، ہسپتال ذرائع عارفوالا زخمیوں میں زین، شاہد، اللہ رکھا، آصف، علی حسین اور عابد وغیرہ شامل ہے، ہسپتال ذرائع عارفوالا تھانہ سٹی نے اسکول ہیڈ ماسٹر کو حراست میں لے لیا، پولیس


*`درود پاک پڑھ لیجئے`* *#اَللّٰھُمَّ صَــّلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ* *کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ* *اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ* *اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ* *کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ* *اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ*

*پنڈی میں مسلسل بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ منسوخ، ایک ایک پوائنٹ مل گیا*