
AIOU RC MULTAN
1.9K subscribers
About AIOU RC MULTAN
Follow this channel to get latest information and news regarding Allama Iqbal Open University
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

اہم اطلاع! علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے آزمائشی بنیادوں پر مختصر عرصے کے لیے ریجن کے زیر اہتمام سوئفٹ سنٹرز کا قیام عمل میں لایا تھا۔تکنیکی وجوہات کی بناء پر تمام سوئفٹ سنٹرز کو جوالائی 2024میں بند کر دیا گیا ہے۔یہ بات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس ملتان کے ریجنل ڈائریکٹر غلام حسین کھوسہ نے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کچھ ادارے اورافراد اب بھی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا نام غیر قانونی سہولیات مہیا کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا ان سوئفٹ سنٹرز کے ساتھ کوئی تعلق نہ ہے ان افراد /اداروں کے ساتھ لین دین یا سہولیات حاصل کرنے والا خود ذمہ دار ہو گا۔ یونیورسٹی کسی بھی غیر قانوانی عمل میں ملوث افراد /طلباء کے خلاف قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ تمام طلباء وطالبات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ رہنمائی اور مسائل کے حل کے لیے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مین کیمپس یا یونیورسٹی کے علاقائی کیمپس واقع شاہ رکن عالم کالونی نزد تھانہ سٹاپ ملتان سے رابطہ کریں۔


اہم اطلاع! علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے میٹرک اور ایف اے / آئی کام کے سمسٹر خزاں 2024 کا رزلٹ اناونس کر دیا گیا ہے۔ تمام طلبا و طالبات اپنے سی ایم ایس / انرولمنٹ پورٹل پر ایگزام اینڈ گریڈ ٹیب سے اپنا رزلٹ چیک کریں اور جن طلبا و طالبات کے رلزٹ میں FER لکھا ہوا ہے وہ 23 جون 2025 تک سپلی چانس لینے کے لئے اپلائی کر لیں۔ CMS / انرولمنٹ پورٹل کا لنک: https://enrollment.aiou.edu.pk/ آفیشل واٹس ایپ چینل کا لنک: https://whatsapp.com/channel/0029VaU9yyUCnA7sBeNrNl3w


اہم اطلاع! علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی سمسٹر بہار 2025 کی ٹیچنگ پریکٹس کورسز کی فزیکل (فیس ٹو فیس) ورکشاپس 16 جون 2025 سے شروع ہو رہی ہیں۔ وررکشاپ چیک کرنے کا لنک: https://aiou.edu.pk/workshop-information آفیشل واٹس ایپ چینل کا لنک: https://whatsapp.com/channel/0029VaU9yyUCnA7sBeNrNl3w
