★彡[ɪꜱʟᴀᴍɪᴄ_ᴜᴘᴅᴀᴛᴇꜱ]彡★ WhatsApp Channel

★彡[ɪꜱʟᴀᴍɪᴄ_ᴜᴘᴅᴀᴛᴇꜱ]彡★

878 subscribers

About ★彡[ɪꜱʟᴀᴍɪᴄ_ᴜᴘᴅᴀᴛᴇꜱ]彡★

*السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!* *📌* اسلامک اپڈیٹس اور اسلامی معلومات کے لیے ہمارا واٹس ایپ پیج ضرور فالو کریں۔ *📲 پیج کا لنک* [https://whatsapp.com/channel/0029VaIHMqoCXC3QGDT0BR0N] *📞 اسلامی مسائل کی رہنمائی کے لیے رابطہ کریں* 03366668097 03185630446 *جزاکم اللہ خیراً!*

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

★彡[ɪꜱʟᴀᴍɪᴄ_ᴜᴘᴅᴀᴛᴇꜱ]彡★
★彡[ɪꜱʟᴀᴍɪᴄ_ᴜᴘᴅᴀᴛᴇꜱ]彡★
6/13/2025, 12:21:22 AM

*🇵🇰 آج کی تاریخ 🌤* 16 ذوالحجہ 1446ھ 13 جون 2025ء جمعہ Friday *وَ مَاۤ اَرۡسَلۡنَا مِنۡ قَبۡلِکَ اِلَّا رِجَالًا نُّوۡحِیۡۤ اِلَیۡہِمۡ مِّنۡ اَہۡلِ الۡقُرٰی ؕ اَفَلَمۡ یَسِیۡرُوۡا فِی الۡاَرۡضِ فَیَنۡظُرُوۡا کَیۡفَ کَانَ عَاقِبَۃُ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ ؕ وَ لَدَارُ الۡاٰخِرَۃِ خَیۡرٌ لِّلَّذِیۡنَ اتَّقَوۡا ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ* سورۃ یوسف آیت 109 اور ہم نے تم سے پہلے جو رسول بھیجے وہ سب مختلف بستیوں میں بسنے والے انسان ہی تھے جن پر ہم وحی بھیجتے تھے۔ تو کیا ان لوگوں نے زمین میں چل پھر کر یہ نہیں دیکھا کہ ان سے پہلے کی قوموں کا انجام کیسا ہوا؟ اور آخرت کا گھر یقیناً ان لوگوں کے لیے کہیں بہتر ہے جنہوں نے تقوی اختیار کیا۔ کیا پھر بھی تم عقل سے کام نہیں لیتے؟ یہ کافروں کے اس اعتراض کا جواب ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کوئی فرشتہ ہمارے پاس رسول بنا کر کیوں نہیں بھیجا؟

❤️ 1
★彡[ɪꜱʟᴀᴍɪᴄ_ᴜᴘᴅᴀᴛᴇꜱ]彡★
★彡[ɪꜱʟᴀᴍɪᴄ_ᴜᴘᴅᴀᴛᴇꜱ]彡★
6/12/2025, 12:27:12 AM

*🇵🇰 آج کی تاریخ 🌤* 15 ذوالحجہ 1446ھ 12 جون 2025ء جمعرات Thursday *قَالَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي أَوْ عَلَى النَّاسِ لَأَمَرْتُهُمْ بِالسِّوَاكِ مَعَ كُلِّ صَلَاةٍ* رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اگر مجھے اپنی امت یا لوگوں کی تکلیف کا خیال نہ ہوتا تو میں ہر نماز کے لیے ان کو مسواک کا حکم دے دیتا۔ صحیح البخاری 887

❤️ 2
★彡[ɪꜱʟᴀᴍɪᴄ_ᴜᴘᴅᴀᴛᴇꜱ]彡★
★彡[ɪꜱʟᴀᴍɪᴄ_ᴜᴘᴅᴀᴛᴇꜱ]彡★
6/15/2025, 9:38:33 AM

نماز چھوڑنا… دل کے مرنے کی نشانی ہے! “جو شخص نماز چھوڑ دیتا ہے، وہ گویا رب سے رشتہ توڑ دیتا ہے۔ نماز وہ کنکشن ہے جو بندے کو اپنے رب سے جوڑ کر رکھتا ہے — اسے مت توڑو، ورنہ تنہا رہ جاؤ گے… دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔”

❤️ 👍 2
★彡[ɪꜱʟᴀᴍɪᴄ_ᴜᴘᴅᴀᴛᴇꜱ]彡★
★彡[ɪꜱʟᴀᴍɪᴄ_ᴜᴘᴅᴀᴛᴇꜱ]彡★
6/14/2025, 12:49:56 AM

*🇵🇰 آج کی تاریخ 🌤* 17 ذوالحجہ 1446ھ 14 جون 2025ء ہفتہ Saturday *لَا يُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفۡسًا اِلَّا وُسۡعَهَا ‌ؕ لَهَا مَا كَسَبَتۡ وَعَلَيۡهَا مَا اكۡتَسَبَتۡ‌ؕ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذۡنَاۤ اِنۡ نَّسِيۡنَاۤ اَوۡ اَخۡطَاۡنَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تَحۡمِلۡ عَلَيۡنَاۤ اِصۡرًا كَمَا حَمَلۡتَهٗ عَلَى الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِنَا ‌‌ۚ رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلۡنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهٖ‌ ۚ وَاعۡفُ عَنَّا وَاغۡفِرۡ لَنَا وَارۡحَمۡنَا ۚ اَنۡتَ مَوۡلٰٮنَا فَانۡصُرۡنَا عَلَى الۡقَوۡمِ الۡكٰفِرِيۡنَ* سورۃ البقرہ آیت 286 اللہ کسی بھی شخص کو اس کی وسعت سے زیادہ ذمہ داری نہیں سونپتا۔ اس کو فائدہ بھی اسی کام سے ہوگا جو وہ اپنے ارادے سے کرے، اور نقصان بھی اسی کام سے ہوگا جو اپنے ارادے سے کرے۔ (مسلمانو اللہ سے یہ دعا کیا کرو کہ:) اے ہمارے پروردگار! اگر ہم سے کوئی بھول چوک ہوجائے تو ہماری گرفت نہ فرمایئے۔ اور اے ہمارے پروردگار! ہم پر اس طرح کا بوجھ نہ ڈالیے جیسا آپ نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا۔ اور اے ہمارے پروردگار! ہم پر ایسا بوجھ نہ ڈالیے جسے اٹھانے کی ہم میں طاقت نہ ہو۔ اور ہماری خطاؤں سے درگذر فرمایئے، ہمیں بخش دیجیے، اور ہم پر رحم فرمایئے۔ آپ ہی ہمارے حامی و ناصر ہیں، اس لیے کافر لوگوں کے مقابلے میں ہمیں نصرت عطا فرمایئے۔

❤️ 👍 2
★彡[ɪꜱʟᴀᴍɪᴄ_ᴜᴘᴅᴀᴛᴇꜱ]彡★
★彡[ɪꜱʟᴀᴍɪᴄ_ᴜᴘᴅᴀᴛᴇꜱ]彡★
6/9/2025, 7:17:19 AM

*🇵🇰 آج کی تاریخ 🌤* 12 ذوالحجہ 1446ھ 09 جون 2025ء پیر Monday *قَالَ رَبِّ اغۡفِرۡ لِیۡ وَ لِاَخِیۡ وَ اَدۡخِلۡنَا فِیۡ رَحۡمَتِکَ ۖ وَ اَنۡتَ اَرۡحَمُ الرّٰحِمِیۡنَ* سورۃ الاعراف آیت151 موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا: میرے پروردگار! میری اور میرے بھائی کی مغفرت فرمادے، اور ہمیں اپنی رحمت میں داخل کردے۔ تو تمام رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔

★彡[ɪꜱʟᴀᴍɪᴄ_ᴜᴘᴅᴀᴛᴇꜱ]彡★
★彡[ɪꜱʟᴀᴍɪᴄ_ᴜᴘᴅᴀᴛᴇꜱ]彡★
6/15/2025, 6:36:01 AM

*🇵🇰 آج کی تاریخ 🌤* 18 ذوالحجہ 1446ھ 15 جون 2025ء اتوار Sunday *عَنْ عَطِيَّةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ إِنَّ الْغَضَبَ مِنَ الشَّيْطَانِ، ‏‏‏‏‏‏وَإِنَّ الشَّيْطَانَ خُلِقَ مِنَ النَّارِ، ‏‏‏‏‏‏وَإِنَّمَا تُطْفَأُ النَّارُ بِالْمَاءِ، ‏‏‏‏‏‏فَإِذَا غَضِبَ أَحَدُكُمْ، ‏‏‏‏‏‏فَلْيَتَوَضَّأْ* عطیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: بلاشبہ غصہ شیطان کی طرف سے ہوتا ہے اور شیطان کو آگ سے پیدا کیا گیا ہے اور آگ کو پانی سے بجھایا جاتا ہے۔ سو جب تم میں سے کسی کو غصہ آ جائے تو اسے چاہیے کہ وہ وضو کر لے۔ سنن ابوداوٗد 4784

👍 1
★彡[ɪꜱʟᴀᴍɪᴄ_ᴜᴘᴅᴀᴛᴇꜱ]彡★
★彡[ɪꜱʟᴀᴍɪᴄ_ᴜᴘᴅᴀᴛᴇꜱ]彡★
6/15/2025, 9:52:10 AM

🌟 *حضرت عثمان غنی رضی الله عنہ بوقت شہادت قرآن پاک کی تلاوت فرما رہے تھے اور جب شہید ہوئے تو آپکے خون کی چھینٹے قرآن کی اس آیت پر پڑی..!* *فَسَيَكْـفِيْكَـهُـمُ اللّـٰهُ ۚ وَهُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ* *اللّٰه تمہاری حمایت کے لیے کافی ہے وہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے.* 📖 *|[سورۃ البقرہ: ١٣٧]|*

❤️ 👍 3
★彡[ɪꜱʟᴀᴍɪᴄ_ᴜᴘᴅᴀᴛᴇꜱ]彡★
★彡[ɪꜱʟᴀᴍɪᴄ_ᴜᴘᴅᴀᴛᴇꜱ]彡★
6/15/2025, 9:38:46 AM

‏داماد ہونا ، پھر نبی کا داماد ہونا ، پھر امام الانبیاء کا داماد ہونا ، پھر دو بار داماد ہونا یہ اعزاز حضرت عثمان بن عفان کا ہے ❤️

❤️ 👍 6
★彡[ɪꜱʟᴀᴍɪᴄ_ᴜᴘᴅᴀᴛᴇꜱ]彡★
★彡[ɪꜱʟᴀᴍɪᴄ_ᴜᴘᴅᴀᴛᴇꜱ]彡★
6/11/2025, 4:48:03 AM

*🇵🇰 آج کی تاریخ 🌤* 14 ذوالحجہ 1446ھ 11 جون 2025ء بدھ Wednesday *وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللّٰہِ وَ رُسُلِہٖۤ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الصِّدِّیۡقُوۡنَ٭ۖ وَ الشُّہَدَآءُ عِنۡدَ رَبِّہِمۡ ؕ لَہُمۡ اَجۡرُہُمۡ وَ نُوۡرُہُمۡ ؕ وَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا وَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَاۤ اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ الۡجَحِیۡمِ* سورۃ الحدید آیت 19 اور جو لوگ اللہ پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ہیں، وہی اپنے رب کے نزدیک صدیق اور شہید ہیں۔ ان کے لیے ان کا اجر اور ان کا نور ہے۔ اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا، اور ہماری نشانیوں کو جھٹلایا، وہ دوزخی لوگ ہیں۔ صدیق کے معنی ہیں وہ شخص جو اپنے قول و فعل کا سچا ہو اور یہ انبیائے کرام کے بعد پرہیزگاری کا سب سے اونچا درجہ ہے، جیسا کہ سورۂ نساء (4: 70) میں گزرا ہے، اور شہید کے لفظی معنی تو گواہ کے ہیں، اور قیامت میں امت محمدیہ (علی صاحبہا الصلوۃ والسلام) کے پرہیزگار افراد پچھلے انبیاء کرام (علیہم السلام) کے حق میں گواہی دیں گے جیسا کہ سورۂ بقرۃ (143) میں گزرا ہے، نیز شہید اُن حضرات کو بھی کہا جاتا ہے جو اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد کرتے ہوئے اپنی جان کی قربانی پیش کریں، یہاں یہ بات منافقوں کے مقابلے میں فرمائی جارہی ہے کہ صرف زبان سے ایمان کا دعویٰ کرکے کوئی شخص صدیق اور شہید کا درجہ حاصل نہیں کرسکتا؛ بلکہ وہی لوگ یہ درجہ حاصل کرسکتے ہیں جو دل سے سچا اور پکا ایمان لائے ہوں، یہاں تک کہ اس ایمان کے آثار ان کی عملی زندگی میں پوری طرح ظاہر ہوں۔

★彡[ɪꜱʟᴀᴍɪᴄ_ᴜᴘᴅᴀᴛᴇꜱ]彡★
★彡[ɪꜱʟᴀᴍɪᴄ_ᴜᴘᴅᴀᴛᴇꜱ]彡★
6/8/2025, 3:33:08 AM

خاموش مت رہیے 🌸🌿 اللّٰهُ أَكْبَرُ، اللّٰهُ أَكْبَرُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ،وَاللّٰهُ أَكْبَرُ، اللّٰهُ أَكْبَرُ وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ خزانے جمع کیجیے دنیا و آخرت کی امیری لیجیے

❤️ 5
Link copied to clipboard!