
قاری ساجدالرحمن لاھور
23 subscribers
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

وہ قصہ جو آپ کی آنکھوں کو نم کردے گا 😰😰 ابو العاص نبی کریم ﷺ کے پاس بعثت سے پہلے گئے اور کہا: "میں آپ کی بڑی بیٹی زینب سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔" ( ادب ) نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "میں ایسا نہیں کروں گا جب تک اس سے اجازت نہ لے لوں۔" ( شرع ) نبی کریم ﷺ زینب کے پاس گئے اور فرمایا: "تمہارے خالہ زاد بھائی تم سے نکاح کا کہتے ہیں، کیا تم اسے اپنے لیے پسند کرتی ہو؟" زینب کا چہرہ سرخ ہو گیا اور وہ مسکرا دی۔ ( حیا ) زینب نے ابو العاص بن ربیع سے شادی کی، جس سے ایک محبت بھری کہانی کا آغاز ہوا، اور انہوں نے علی اور امامہ کو جنم دیا۔ ( خوشی ) پھر ایک بڑی دشواری پیدا ہوئی ، جب نبی کریم ﷺ کو نبوت ملی، اور ابو العاص سفر پر تھے۔ جب وہ واپس آئے تو معلوم ہوا کہ ان کی بیوی مسلمان ہو چکی ہیں۔ ( عقیدہ ) زینب نے انہیں اپنے اسلام کی خوش خبری سنائی، تو ابو العاص ان سے دور ہٹ گئے۔ ( احترام ) زینب حیران ہوئیں اور ان کے پیچھے گئیں۔ انہوں نے کہا: "میرے والد نبی بن گئے ہیں، اور میں مسلمان ہو گئی ہوں۔" ابو العاص نے کہا: "کیا آپ نے مجھے پہلے بتایا یا مجھ سے اجازت لی ؟" زینب نے جواب دیا: "میں اپنے والد کو جھوٹا نہیں کہہ سکتی، وہ صادق اور امین ہیں۔ اور میں اکیلی نہیں ہوں؛ میری ماں، میرے بھائی، میرے چچا زاد بھائی علی بن ابی طالب، تمہارے چچا زاد بھائی عثمان بن عفان، اور تمہارے دوست ابو بکر صدیق بھی مسلمان ہو چکے ہیں۔" ابو العاص نے کہا: "میں نہیں چاہتا کہ لوگ کہیں کہ اس نے اپنی قوم کو چھوڑ دیا اور اپنے آباؤ اجداد سے بے وفائی کی صرف اپنی بیوی کو خوش کرنے کے لیے۔ اور تمہارے والد پر الزام لگانے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ کیا تم میری بات سمجھ سکتی ہو؟" ( تعمیری مکالمہ ) زینب نے کہا: "اگر میں نہ سمجھوں گی، تو کون سمجھے گا؟ لیکن میں تمہاری بیوی ہوں، اور تمہیں حق پر آنے میں مدد دوں گی جب تک تم اس کے لیے تیار نہ ہو جاؤ۔" ( سمجھداری اور برداشت ) زینب نے اپنے وعدے کو بیس سال نبھایا۔ ( اللہ کے لیے صبر ) ابو العاص اپنی کفر کی حالت پر قائم رہے، پھر ہجرت کا وقت آیا۔ زینب نبی کریم ﷺ کے پاس آئیں اور پوچھا: "کیا آپ مجھے اپنے شوہر کے ساتھ رہنے کی اجازت دیتے ہیں؟" ( محبت ) نبی ﷺ نے اجازت دے دی۔ ( رحمت ) زینب مکہ میں رہیں، یہاں تک کہ غزوہ بدر کا واقعہ پیش آیا۔ ابو العاص قریش کے لشکر کے ساتھ جنگ کے لیے نکلے، اور زینب دعا کرتی رہیں: "یا اللہ! میں ڈرتی ہوں کہ ایسا دن نہ آئے جس میں میرے بچے یتیم ہو جائیں یا میں اپنے والد کو کھو دوں۔" ( حیرت اور دعا ) ابو العاص غزوہ بدر میں شریک ہوئے اور قید ہو گئے۔ جب زینب کو پتا چلا تو انہوں نے پوچھا: "میرے والد نے کیا کیا؟" انہیں بتایا گیا: "مسلمان جیت گئے۔" انہوں نے شکرانے کے طور پر سجدہ کیا۔ پھر انہوں نے پوچھا: "میرے شوہر کا کیا ہوا؟" جواب ملا: "انہیں قیدی بنا لیا گیا۔" زینب نے کہا: "میں اپنے شوہر کی رہائی کے لیے فدیہ بھیجوں گی۔" ( عقل مندی ) زینب کے پاس قیمتی چیز کچھ نہ تھی، تو انہوں نے اپنی ماں خدیجہ رضی اللہ عنہا کا وہ ہار نکالا جو وہ ہمیشہ پہنتی تھیں، اور اسے ابو العاص کے بھائی کے ساتھ نبی ﷺ کے پاس بھیج دیا۔ نبی کریم ﷺ نے فدیہ وصول کرتے وقت خدیجہ رضی اللہ عنہا کا ہار دیکھا تو رو پڑے اور پوچھا: "یہ ہار کس کا فدیہ ہے؟" جواب دیا گیا: "یہ ابو العاص بن ربیع کا ہے۔" ( وفا ) نبی ﷺ نے کہا: "یہ شخص دامادی کے رشتے میں کبھی برا نہیں نکلا۔ کیا تم اسے آزاد کر دو گے بلافدیہ ؟ اور زینب کو ان کا ہار واپس کر دو۔" ( انصاف اور تواضع ) صحابہ نے کہا: "ہاں، یا رسول اللہ۔" ( صحابہ کا ادب ) نبی ﷺ نے ابو العاص کو ہار دیا اور فرمایا: "اپنی بیوی کو کہنا، خدیجہ کے ہار کی حفاظت کرے۔" ( اعتماد ان کے اخلاق پر باوجود کے وہ حالت کفر میں ہیں ) پھر نبی ﷺ نے ابو العاص سے کہا: "کیا تم زینب کو میرے پاس واپس بھیج سکتے ہو؟" ابو العاص نے کہا: "ہاں۔" ( مردانگی ) زینب ابو العاص کو مکہ کے دروازے پر خوش آمدید کرنے آئیں، جہاں انہوں نے کہا: "میں جا رہا ہوں، لیکن تمہیں اپنے والد کے پاس جانا ہوگا۔" ( وعدہ نبھانا ) زینب نے کہا کیا آپ بھی ہمارے ساتھ چلیں گے کہا نہیں سو وہ خاموشی سے بیٹے اور بیٹی کو لے کر مدینۃ منورہ آگئیں ( فرمانبرداری ) چھ سال تک زینب کے رشتے آتے رہے لیکن انہوں نے ہر رشتے کے لیے انکار کیا، ابو العاص کے لوٹنے کی امید پر۔ ( وفاداری ) چھ سال بعد، ابو العاص قافلے کے ساتھ شام جا رہے تھے۔ صحابہ نے قافلہ قبضے میں لے لیا، لیکن ابو العاص نکلنے میں کامیاب ہوگئے ، اور ابو العاص رات کے وقت زینب کے دروازے پر پہنچے۔ دروازے بجایا: ( اعتماد ) زینب نے پوچھا: "کیا تم مسلمان ہو گئے؟" ( امید ) انہوں نے کہا: "نہیں، میں بھاگ کر آیا ہوں۔" زینب نے کہا: "کیا تم اسلام قبول کر لو گے؟" ( اصرار اور وعدہ ) ابو العاص نے جواب دیا: "نہیں۔" زینب نے کہا: "فکر نہ کرو، خالہ زاد بھائی کے بیٹے، اور علی و امامہ کے والد، خوش آمدید۔" ( فضل اور عدل ) فجر کی نماز کے بعد، نبی کریم ﷺ نے سنا کہ مسجد کے آخر سے زینب کی آواز آ رہی ہے: "میں نے ابو العاص بن ربیع کو پناہ دی ہے۔" ( شجاعت ) نبی کریم ﷺ نے صحابہ سے فرمایا: "کیا تم نے وہ سنا جو میں نے سنا؟" صحابہ نے کہا: "جی، یا رسول اللہ۔" زینب نے کہا: "یا رسول اللہ، اگر ابو العاص سے دور کارشتہ شمار کروں تو وہ خالہ زاد ہیں، اور اگر قریبی رشتہ ہو تو میرے بچوں کے والد ہیں۔ میں نے انہیں پناہ دی ہے۔" نبی کریم ﷺ نے صحابہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: "یہ شخص سسرالی رشتے میں برا نہیں نکلا، وعدہ کرتا تھا تو پورا کرتا تھا، اور بات کرتا تھا تو سچ کہتا تھا۔ اگر تم اس کے مال کو واپس کر دو اور اسے چھوڑ دو تو یہ مجھے پسند ہے، لیکن فیصلہ تمہارا ہے، اور تمہارے حق میں ہے۔" ( مشورہ ) صحابہ نے کہا: "ہم اس کا مال واپس کریں گے، یا رسول اللہ۔" ( صحابہ کا ادب ) نبی کریم ﷺ نے زینب سے کہا: "اپنے خالہ زاد بھائی کی مہمان نوازی کرنا، لیکن یاد رکھو، ان کی قربت تمہارے لیے حلال نہیں۔" ( رحمت اور شریعت ) زینب نے کہا: "جی، یا رسول اللہ۔" ( اطاعت ) زینب نے ابو العاص کو خوش آمدید کہا اور کہا: "کیا تمہارے لئے ہم سے جدا رہنا آسان ہے؟ کیا تم اسلام قبول کر کے ہمارے ساتھ نہیں رہ سکتے؟" ( محبت اور امید ) ابو العاص نے جواب دیا: "نہیں۔" انہوں نے اپنا مال لیا اور مکہ واپس چلے گئے۔ مکہ پہنچ کر، ابو العاص نے لوگوں سے کہا: "یہ لو تمہارا مال، کیا کسی کا کچھ باقی رہ گیا ہے؟" ( امانت داری ) لوگوں نے کہا: "نہیں، تم نے بہترین وفا کی ہے۔ تمہیں اسکا بہترین بدلہ ملے " ( فطرت ) پھر ابو العاص نے کہا: "میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔" ( ہدایت اور نعمت ) ابو العاص فوراً مدینہ روانہ ہوئے اور فجر کے وقت نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر کہا: "یا رسول اللہ، آپ نے مجھے کل پناہ دی تھی، آج میں ایمان لے کر آیا ہوں۔" ( خوبصورتی سے ہدایت دینا ) پھر ابو العاص نے عرض کیا : یارسول اللہ کیا آپ مجھے اجازت دیں گے کہ میں زینب کے پاس جاوں؟ ( محبت اور ازدواجی تعلقات ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابی العاص کو ساتھ لیا اور زینب کا دروازے کھٹکھٹایا اور زینب باہر آئیں تو ان سے کہا تمہارے خالہ زاد بھائی تمہاری طرف لوٹنا چاہتے ہیں کیا تم انہیں قبول کرتی ہو ( والد اور کفیل ) زینب کا چہرہ سرخ ہوگیا اور وہ مسکرا دیں ( رضامندی ) اس واقعہ کے سال بعد زینب کا انتقال ہوگیا ، ابوالعاص بہت شدت سے روئے یہاں تک کہ لوگوں نے دیکھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے آنسو صاف کررہے ہیں اور تسلی دے رہے ہیں ابو العاص نے کہا یا رسول اللہ زینب کے بعد میرے لئے اس دنیا میں کوئ رغبت نہیں (رفیقہ حیات کی محبت ) اس حادثہ کے سال بعد ابو العاص بھی انتقال کرگئے ( پاکیزہ روحوں کا ملن ) اگر آپ یہ قصہ مکمل کر چکے ہیں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی آل و اصحاب پر درود و سلام بھیجیں جزاکم اللہ خیرا کثیرا

ذوالحجہ کے پہلے دس دنوں میں کیے گئے اعمالِ صالحہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک تمام ایام میں کیے گئے نیک اعمال سے زیادہ محبوب ہیں. حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: اللہ کے نزدیک ذوالحجہ کے پہلے دس دنوں کی عبادت تمام دنوں کی عبادت سے زیادہ پسندیدہ ہے۔ ان ایام میں سے (یعنی ذوالحجہ کے پہلے دس دنوں میں) ایک دن کا روزہ پورے سال کے روزوں اور رات کا قیام شب قدر کے قیام کے برابر ہے۔ (ترمذی شریف)

✨ سحری اور افطاری کا تعلق وقت سے ہے، اذان سے نہیں! 📌 سحری کا وقت فجر کا مقررہ وقت شروع ہونے پر ختم ہو جاتا ہے، نہ کہ مؤذن کی اذان پر۔ اگر کوئی مؤذن دیر سے اذان دے، تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ سحری کا وقت باقی ہے۔ 🌙 افطاری کا وقت سورج غروب ہوتے ہی شروع ہو جاتا ہے، چاہے اذان دی گئی ہو یا نہیں۔ اگر مؤذن تاخیر سے اذان دے، تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ روزہ ابھی کھولا نہیں جا سکتا۔ ✅ ہمیشہ مقررہ وقت دیکھ کر سحری اور افطاری کریں، جو وقت پر اذان دیں ان کو معیار بنائیں جو بے وقت اذان دیتے ہوں ان کو معیار نہ بنائیں! رمضان المبارک کے سحری و افطاری کے اوقات کے لیے اپنا کیلنڈر ضرور دیکھیں۔👆 🫲سب سے محتاط مرتب کردہ کیلنڈر کے مطابق سحری و افطاری کا اہتمام کریں جہاں 15 گھنٹے کا روزہ انسان رکھتا ہے وہاں 10 یا 15 منٹ کے بڑھنے سے روزہ دار کو کوئی فرق نہیں پڑتا. دیر تک سحری کرنا یا جلد افطاری روزہ ضائع کرنے کے مترادف ہے. 🔄 یہ پیغام دوسروں تک پہنچائیں تاکہ صحیح معلومات عام ہو!

*رمضان میں عمرہ* *حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: " اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انصاری عورت سے پوچھا: تمہیں ہمارے ساتھ حج کرنے میں کیا رکاوٹ ہے؟* *اس نے عرض کی :"ہمارے پاس صرف دو اونٹ ہیں، ایک پر میرا بیٹا اور اس کا والد حج کرنے چلے گئے اور دوسرا ہمارے لیے چھوڑ دیا تاکہ ہم اس سے کھیتی کو سیراب کرنے کا کام لیں* " *آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب ماہ رمضان آئے تو اس میں عمرہ کر لینا، کیوں کہ رمضان میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے*“بخاری ۔ *مسلم کی روایت میں ہے کہ ”میرے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے*“۔ *اس لیے رمضان المبارک میں عمرہ ادا کرنا چاھیے*

(کاش کہ یہ پوسٹ تمام لوگ پڑهیں، اور اسے آگے بهی پھیلائیں) یہ یاد ركھيے دنیا میں سب سے زیادہ اموات كولیسٹرول بڑھنے کی وجہ سے ہارٹ اٹیک سے ہوتی ہیں. آپ خود اپنے ہی گھر میں ایسے بہت سے لوگوں کو جانتے ہوں گے جن کا وزن اور كولیسٹرول بڑھا ہوا ھے. امریکہ کی بڑی بڑی كمپنياں دنیا میں دل کے مریضوں کو اربوں کی دوا (heart patients)فروخت کر رہی ہیں لیکن اگر آپ کو کوئی تکلیف ہوئی تو ڈاکٹر کہے گا angioplasty (اےنجيوپلاسٹي) كرواؤ .اس آپریشن میں ڈاکٹر دل کی نالی میں ایک spring ڈالتے ہیں جسے stent کہتے ہیں.یہ stent امریکہ میں بنتا ہے اور اس کا cost of production صرف 3 ڈالر (روپیہ750یا850) ہے. اسی stent کو پاک و ہند میں لاکر 3یا5 لاکھ روپے میں فروخت کیا جاتا ہے اور آپ کو لوٹا جاتا ہے.ڈاکٹروں کو ان روپوں کا commission ملتا ہے ، اسی لیے وہ آپ سے بار بار کہتا ہے کہ angioplasty كرواؤ . Cholestrol، BP ya heart attack آنے کی اہم وجہ ہے، Angioplasty آپریشن. یہ کبھی کسی کا کامیاب نہیں ہوتا.كيونکے ڈاکٹر جو spring دل کی نالی میں رکھتا ہے وہ بالکل pen کی spring کی طرح ہوتی ہے. کچھ ہی مہينوں میں اس spring دونوں سائیڈوں پر آگے اور پیچھے blockage (cholestrol اور fat) جمع ہونا شروع ہو جاتا ہے.اس کے بعد پھر آتا ہے دوسرا heart attack (ہارٹ اٹیک) ڈاکٹر کہتا هے دوبارہ angioplasty كرواؤ .آپ لاكھوں روپے لٹاتے ھیں اور آپ کی زندگی اسی میں نکل جاتی ھے ●●●●●●●●●●●●●●●●●●●● اب پڑھیں اس آئرود کا علاج ●●●●●●●●●●●●●●●●●●●● ادرک (ginger juice) - ●●●●●●●●●●●●●●●● اس خون کو پتلا کرتا ھے. یہ درد کو قدرتی طریقے سے 90٪ تک کم کرتا هے. ●●●●●●●●●●●●●●●●●●●● لہسن (garlic juice) ●●●●●●●●●●●●●● اس میں موجود allicin عنصر cholesterol اور BP کو کم کرتا ھے. وہ دل کے بلوکج کو کھولتا ھے. ●●●●●●●●●●●●●●●●●●●● لیموں (lemon juice) ●●●●●●●●●●●●●●●● اس میں موجود antioxidants، vitamin C اور potassium خون کو صاف کرتے ہیں. یہ بیماری کے خلاف مزاحمت (immunity) بڑھاتے ہیں. ●●●●●●●●●●●●●●●●●●●● ایپل سائڈر سرکہ (apple cider vinegar) ●●●●●●●●●●●●●●●●●●●● اس میں 90 قسم کے عناصر ہیں جو جسم کے سارے اعصاب کو کھولتے ھیں، پیٹ صاف کرتے ہیں اور تھکاوٹ کو مٹاتے ہیں. ●●●●●●●●●●●●●●●●●●●● ان مقامی اشیاء (یعنی چیزوں) کو اس طرح استعمال میں لایئں ●●●●●●●●●●●●●●●●●●●● 1-ایک کپ لیموں کا رس لیں. 2-ایک کپ ادرک کا رس لیں. 3-ایک کپ لہسن کا رس لیں. 4 ایک کپ ایپل apple سرکہ ●●●●●●●●●●●●●●●●●●●● ان چاروں کو ملا کر دھيمي آنچ پر گرم کریں جب 3 کپ رہ جائے تو اسے ٹھنڈا کر لیں. اب آپ اس میں 3 کپ شہد ملا لیں . ●●●●●●●●●●●●●●●●●●●● روز اس دوا کے 3 چمچ صبح خالی پیٹ لیں جس سے سارے ساری بلوکج ختم ہو جائیں گی . یعنی شریانیں کھل جائینگی . إن شاء اللہ . ●●●●●●●●●●●●●●●●●●●● آپ سب سے درخواست ہے کہ اس میسج کو زیادہ سے زیادہ نشر کریں تاکہ سب اس دوا سے اپنا علاج کر سکیں . جزاکم اللہ خیرا . ●●●●●●●●●●●●●●●●●●●● ذرا سوچیں کہ شام کے 7:25 بجے ھیں اور آپ گھر جا رہے ھیں وہ بھی بالکل اکیلے . ایسے میں اچانک آپ کے سینے میں تیز درد ہوتا ہے جو آپ کے ہاتھوں سے ھوتا ہوا آپ جبڑوں تک پہنچ جاتا ہے . آپ اپنے گھر سے سب سے قریب ہسپتال سے 5 میل دور ہیں اور اتفاق سے آپ کو یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ آپ وهاں تک پہنچ پائیں گے یا نہیں . آپ نے سی پی آر میں تربیت لی ہے مگر وہاں بھی آپ کو یہ نہیں سکھایا گیا کہ اس کو خود پر استعمال کس طرح کرنا ہے . ●●●●●●●●●●●●●●●●●●●● ایسے میں دل کے دورے سے بچنے کے لئے یہ اقدامات کریں ●●●●●●●●●●● چونکہ زیادہ تر لوگ دل کے دورے کے وقت اکیلے ہوتے ہیں بغیر کسی کی مدد کے انہیں سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے. وہ بے ہوش ہونے لگتے ہیں اور ان کے پاس صرف 10 سیکنڈ ہوتے ہیں . ایسی حالت میں مبتلا شخص زور زور سے کھانس کر خود کو عام رکھ سکتا ہے. ایک زور کی سانس لینی چاہئے ہر کھانسی سے پہلے اور کھانسی اتنی تیز ہو کہ سینے سے تھوک نکلے . جب تک مدد نہ آئے یہ عمل دو سیکنڈ کے وقفے سے دہرایا جائے تاکہ دھڑکن عام ہو جائے. زور کی سانسیں پھیپھڑوں میں آکسیجن پیدا کرتی ہے اور زور کی کھانسی کی وجہ دل سكڑتا ہے جس سے خون سنچالن باقاعدگی سے چلتا ہے. ●●●●●●●●●●●●●●●●●●●● جہاں تک ممکن ہو اس پیغام کو سب تک پہنچائیں . ایک دل کے ڈاکٹر نے تو یہاں تک کہا کہ اگر ہر شخص یہ پیغام 10 لوگوں کو بھیجے تو ایک جان بچائی جا سکتی ہے. ●●●●●●●●●●●●●●● ●●●●● آپ سب سے درخواست ہے چٹكلے تصویریں بھیجنے کی بجائے یہ پیغام سب کو بھیجیں..

*جیسا رمضان ویسا پورا سال* حضرت شیخ سرہندی مجدد الف ثانی رحمہ اللہ رقمطراز ہیں: *"ماہِ رمضان المبارک تمام خیرات وبرکات کا جامع ہے ۔۔۔ اور شبِ قدر جو اسی ماہ کا خلاصہ اور لبّ لباب ہے (وہ رات گویا) اس کا مغز ہے اور یہ مہینہ اس کے پوست کی مانند ہے، پس جو شخص اس مہینے کو جامعیت (یعنی تمام کو حسن وخوبی) کے ساتھ گزارے گا وہ اس کی خیر وبرکت سے مالامال ہوگا اور (ان شاء اللہ) تمام سال جمعیت (واطمینان) سے گزرے گا اور خیر وبرکت کے ساتھ بہرہ ور ہوتا رہے گا‘‘۔* (مکتوباتِ مجدد الفِ ثانی )

انسان کو کچھ ایسے اعمال کی عادت ڈال لینی چاہیے جنہیں اللہ کے سوا کوئی نہ جانتا ہو۔۔۔✨ ▪️پوشیدہ صدقہ ▪️رات کی نماز ▪️استغفار ▪️ذکر واذکار ▪️تسبیح وتہلیل ▪️خوف الہٰی سے گرنے والے آنسو اس لیے کہ جس طرح پوشیدہ گناہ انسان کیلیے ہلاکت کا سبب بنتے ہیں.......اسی طرح پوشیدہ نیکیاں نجات کا باعث ہوتی ہیں۔۔!!! صبح بخیر

༄༄✫••♔︎﷽♔︎••✫༄༄ *❥︎*باتوں کو برداشت کرنے کی عادت ڈالیں ہر بات محسوس کرنا اور موڈ خراب ہونا بیمار دل کی علامت ہے،* *لہٰذا معاف کرنا سیکھیے، تاکہ آپ کے تعلقات خراب نہ ہوں،* *تحفے تحائف دینا سیکھیے، تاکہ لوگ آپ سے محبت کریں،* *مسکرانا سیکھیے، تاکہ لوگ آپ کے قریب آنا پسند کریں،* *بے لوث محبت کرنا سیکھیے، تاکہ آپ سے محبت کی جائے...!!* *ہر رات سونے سے پہلے دوسروں کو معاف کریں اور اپنا دل صاف کرکے سوئیں۔* ❂▬▬▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬▬❂

جس طرح بیمار ہونے پر کھانے کی لذت محسوس نہیں ہوتی اسی طرح گناہوں کی موجودگی میں عبادت کی لذت محسوس نہیں ہوتی اللہ رب العالمین ہمیں گناہوں سے بچنے کی، نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرما تاکہ ہم بھی عبادت کی لذت محسوس کر سکیں.

اسلام وعلیکم، درودشریف پڑھ لیجئے.l﷽ ❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی ,مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ🌹🌹🌹 ❤️❤️❤️ ❤️❤️❤️❤️اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ🌹🌹🌹