𝐑𝐚𝐡 𝐞 𝐧𝐨𝐨𝐫 WhatsApp Channel

𝐑𝐚𝐡 𝐞 𝐧𝐨𝐨𝐫

33 subscribers

About 𝐑𝐚𝐡 𝐞 𝐧𝐨𝐨𝐫

‏نیکوکاروں کے ساتھ گھل مل جانا آپ کو نیک بناتا ہے جس شخص کے پاس اچھی صحبت نہ ہو اس کے پاس دنیا کی آزمائشوں سے بچانے والی ڈھال نہیں ہے اللهمَّ أرزقنا الصُحبة الصالحة وأجعلنا منهم اے اللہ ہمیں اچھی صحبت عطا فرما اور ہمیں ان میں شامل فرما۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

𝐑𝐚𝐡 𝐞 𝐧𝐨𝐨𝐫
𝐑𝐚𝐡 𝐞 𝐧𝐨𝐨𝐫
2/8/2025, 7:31:59 AM

*`نظرِ بد سے حفاظت`* *أَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَّهَامَّةٍ، وَّمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَّامَّةٍ* *ترجمہ:* میں اللہ تعالیٰ کے تمام کلمات (یعنی اَسماء و صفات) کی پناہ میں آتا ہوں ہر شیطان اور ڈسنے والے جانور سے اور ہر ملامت کرنے والی آنکھ سے۔ *فائدہ:* مذکورہ کلمات نظرِ بد سے حفاظت کیلئے بہترین کلمات ہیں ،نبی کریم ﷺ حضرت حسن و حُسین (رض) کو مذکورہ کلمات کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کی پناہ میں دیتے تھے، اور فرماتے تھے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام بھی اپنے بیٹوں حضرت اسحاق اور حضرت اِسماعیل علیہ السلام کو اِنہی کلمات کے ذریعہ اللہ کی پناہ میں دیتے تھے۔ *(بخاری:3371)*

❤️ 1
𝐑𝐚𝐡 𝐞 𝐧𝐨𝐨𝐫
𝐑𝐚𝐡 𝐞 𝐧𝐨𝐨𝐫
2/8/2025, 3:56:07 PM

*میں نافرمان اور سرکش نہیں ہوں* کہتے ہیں ایک دن ایک عالم وضو کرنے میں مشغول تھے ایک شخص جلدی میں آیا، وضو کیا اور جا کر نماز پڑھنا شروع کر دی۔ عالم کا معمول تھا وہ وضو کے تمام مستحبات بھی بجا لاتے اور دعائیں بھی پڑھتے تھے۔ جب وضو سے فارغ ہو کر کمرے میں داخل ہونے لگے تو دیکھا وہ شخص نماز پڑھ کر باہر نکل رہا ہے تو انہوں نے پوچھا: کیا کر رہا تھا؟ اس نے کہا: کچھ نہیں! انہوں نے کہا: تو کچھ نہیں کر رہا تھا؟ اس نے کہا: نہیں اسے معلوم تھا اگر کہوں گا نماز پڑھ رہا تھا عالم اسے وعظ و نصیحت اور تلقین کریں گے۔ انہوں نے کہا: میں نے خود تجھے نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ کہنے لگا: نہیں قبلہ آپ نے غلط دیکھا ہے۔ انہوں نے پوچھا: پھر کیا کر رہا تھا؟ بولا: بس اللہ کو یہ کہنے آیا تھا میں نافرمان اور سرکش نہیں ہوں۔ اس جملے نے عالم پر بڑا اثر ڈالا واقعے کے بعد کافی مدت تک جب ان سے پوچھا جاتا: آپ کیسے ہیں؟ جواب دیتے: نافرمان اور سرکش نہیں ہوں۔ اے مالکِ ارض و سماء اے ہمارے خالق و رازِق ہم جانتے ہیں ہماری نمازیں، ہمارے روزے ہماری عبادات، ہمارے معاملات اور ہمارے معمولات کچھ بھی آپ کی شان کے لائق نہیں ! اے وحدہ لا شریک اے رب العالمین ! ہم تو بس یہ کہنے آتے ہیں: ہم نافرمان اور سرکش نہیں ہیں۔

❤️ 2
𝐑𝐚𝐡 𝐞 𝐧𝐨𝐨𝐫
𝐑𝐚𝐡 𝐞 𝐧𝐨𝐨𝐫
2/4/2025, 10:06:55 AM
Image
𝐑𝐚𝐡 𝐞 𝐧𝐨𝐨𝐫
𝐑𝐚𝐡 𝐞 𝐧𝐨𝐨𝐫
2/7/2025, 2:18:55 PM

*ہزاروں خیرخواہ ہوں....!!!* *ہزاروں دوست ہوں ان گنت لوگوں سے بھری محفل ہو یا پھر لاکھوں لوگوں کا قافلہ ہو زندگی کے کچھ مرحلے انسان کو تنہا ہی اللہ کے ساتھ طے کرنے پڑتے ہیں اور جب ہم ان مراحل سے گزر رہے ہوتے ہیں تو قدموں کی آہٹ اتنی خاموش ہوتی ہے کے ساتھ بیٹھے ہوئے شخص کو بھی اس کا علم نہیں ہوتا.* *ہم سب ہی اپنے اندر ایسی بہت ساری چیزوں سے لڑ رہے ہوتے ہیں جس کا ذکر ہم کسی اور سے تو دور کی بات ہے خود کے ساتھ بھی نہیں کر سکتے لیکن اللہ سب جانتا ہے جو ہم کہتے ہیں اور جو نہیں کہہ پاتے.*

Image
𝐑𝐚𝐡 𝐞 𝐧𝐨𝐨𝐫
𝐑𝐚𝐡 𝐞 𝐧𝐨𝐨𝐫
2/5/2025, 5:54:34 AM

❁ *`جنت اور جہنم کی ایک ڈبکی`* ❁ روایت ہے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے *`رسول اللہ ﷺ نے فرمایا`* قیامت کے دن اہل دوزخ میں سے اس شخص کو لایا جائے گا جو دنیا میں سب سے زیادہ آسودہ تر اور خوشحال تھا، پس دوزخ میں ایک بار غوطہ دیا جائے گا، پھر اس سے پوچھا جائے گا کہ اے آدم کے بیٹے! کیا تو نے دنیا میں کبھی آرام دیکھا تھا؟ کیا تجھ پر کبھی چین بھی گزرا تھا؟ وہ کہے گا کہ اللہ کی قسم! اے میرے رب! کبھی نہیں اور اہل جنت میں سے ایک ایسا شخص لایا جائے گا جو دنیا میں سب لوگوں سے سخت تر تکلیف میں رہا تھا، جنت میں ایک بار غوطہ دیا جائے گا، پھر اس سے پوچھا جائے گا کہ اے آدم کے بیٹے! تو نے کبھی تکلیف بھی دیکھی ہے؟ کیا تجھ پر شدت اور رنج بھی گزرا تھا؟ وہ کہے گا کہ اللہ کی قسم! مجھ پر تو کبھی تکلیف نہیں گزری اور میں نے تو کبھی شدت اور سختی نہیں دیکھی۔ *`صحیح مسلم : 7088`*

𝐑𝐚𝐡 𝐞 𝐧𝐨𝐨𝐫
𝐑𝐚𝐡 𝐞 𝐧𝐨𝐨𝐫
2/4/2025, 10:06:43 AM

#a_girl_in_hijab #CollegeGirl #UniversityGirl #MuslimGirl #Muslimah #Feminism #Feminist #IslamAndFeminism #IslamicWayOfLife #IslamicReminders #Islamicpost #DeenOverDunya #TrueBelievers #HayaIsRealBeautyOfIslam #Islamprotect_WomenDignity  #SpiritualAwakening #Hijab #Pardah #Modesty #AkhirahOverDunya #MyNiqabMyConfidence #MyNiqabMyPride #Repentance #FearAllah #TurnToAllah #ajourneyfromallahtoallah https://www.instagram.com/p/DFpZCD2oYSo/?igsh=M2pybGxmajQwbGRr

𝐑𝐚𝐡 𝐞 𝐧𝐨𝐨𝐫
𝐑𝐚𝐡 𝐞 𝐧𝐨𝐨𝐫
2/3/2025, 3:54:59 PM

*میں تو اندھیروں میں ادنیٰ چیزوں کے پیچھے خود کو تھکا* *رہی تھی،پھر اللہ نے مجھے ہدایت دی اور میرے ہاتھوں میں قرآن تھما دیا اور یوں میں ادنیٰ سے اعلیٰ کی* *طرف آ گئی میں وہ سمیٹنے لگی جو ہر چیز سے بہتر ہے جسے لوگ سمیٹ رہے ہیں، اور* *پھر قرآن کی دنیا میں داخل ہو کر قرآن کے موتی سمیٹنے لگی پھر علم ہوا کہ میں نے زندگی جینا* *تو اب شروع کی ہے آج سے پہلے تو بس زندہ جسم میں مردہ دل و روح لئے پھرتی تھی،لیکن* *قرآن کو پا کر میری زندگی لوٹ آئی ہے اب میں زندہ جسم میں زندہ دل و روح لئے پھرتی ہوں* *الحَمْدُ ِلله رب العالمین*

❤️ 4
𝐑𝐚𝐡 𝐞 𝐧𝐨𝐨𝐫
𝐑𝐚𝐡 𝐞 𝐧𝐨𝐨𝐫
1/31/2025, 11:48:02 AM

*جن کی دوستی اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے ہوجاتی ہے انہیں کبھی زندگی اور اخرت کا سفر خوفزدہ نہیں کرتا اور جو اللّٰـــــــہ سے جڑ جاتے ہیں انہیں کوئی توڑ نہیں سکتا..* *جو دعائیں اللّٰـــــــہ سبحانہ و تعالیٰ کے سپرد کر دی جاتی ہیں انہیں کوئی موڑ نہیں سکتا اس لیے اپنا تعلق اللّٰـــــــہ سے مضبوط رکھیں__!!* 🫶🏻🫀

❤️ 1
𝐑𝐚𝐡 𝐞 𝐧𝐨𝐨𝐫
𝐑𝐚𝐡 𝐞 𝐧𝐨𝐨𝐫
2/4/2025, 10:06:04 AM

https://www.threads.net/@bint_e_hawa800

𝐑𝐚𝐡 𝐞 𝐧𝐨𝐨𝐫
𝐑𝐚𝐡 𝐞 𝐧𝐨𝐨𝐫
2/6/2025, 6:48:35 PM

صبر کا مفہوم واقعی گہرا اور معنی خیز ہے، کیونکہ یہ انسان کو الله سے جوڑتا ہے۔ وہ لمحے جب انسان بظاہر خوش نظر آتا ہے۔۔۔ لیکن دل میں ایک گہری خاموشی ہوتی ہے، وہ رب کی رضا پر یقین اور صبر کی انتہاء ہوتی ہے۔ اللّٰہ پاک صبر کرنے والوں کو خاص طور پر نوازتا ہے اور وہ دُکھوں کو دل میں چُھپا کر صرف اللّٰہ پاک کے سامنے روتے ہیں۔ یہ تعلق بہت مضبوط ہوتا ہے، کیونکہ صبر کرنے والے ہی اللّٰہ پاک کی خاص رحمتوں کے مستحق بنتے ہیں۔ صبر ایک خزانہ ہے۔۔۔ جو انسان کو نہ صرف دنیا میں، بلکہ آخرت میں بھی عظیم عطاؤں سے نوازتا ہے۔♥️

❤️ 1
Link copied to clipboard!