NA241 PTI WhatsApp Channel

NA241 PTI

2.7K subscribers

About NA241 PTI

Official Channel of PTI NA241 Karachi South III PTI Candidate: Khurram Sher Zaman Election Symbol: Dhol ڈھول

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

NA241 PTI
NA241 PTI
2/24/2025, 10:03:45 PM
❤️ 2
Video
NA241 PTI
NA241 PTI
2/24/2025, 10:03:44 PM

پی ٹی آئی مرکزی قائدین کا حیدرآباد پہنچنے پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شاندار استقبال..

❤️ 2
NA241 PTI
NA241 PTI
2/25/2025, 11:54:44 AM
❤️ 👍 5
Image
NA241 PTI
NA241 PTI
2/24/2025, 11:32:38 PM

مرسوں مرسوں سندھ نہ دیسوں کا نعرہ لگا لگا کر پی پی پی نے سندھ کا بیڑا غرق کر دیا ہے سندھ کی عوام محبت والی عوام ہے سندھ کے لوگ مہمان نواز اور سب کی عزت کرنے والے لوگ ہیں آج ان لوگوں نے ہمارا پانی ہم پر ہی تنگ کر دیا ہے کئی دہائیوں سے وڈیروں کے ذریعے ہماری زمین ہم پر ہی تنگ کی گئی ہے اب یہ ہمارا پانی ہم پر ہی تنگ کر رہے ہیں کل کو یہ ہمارا جینا اور اجیرن کر دیں گے سندھ میں سندھ کے لوگوں کا جینا ہی ناممکن ہو جائے گا خدا کے لئے میرے سندھ کے لوگوں اٹھو اور یہ سمجھو کے پی پی پی ایک سندھ دشمن پارٹی ہے عمران خان نے اس ہی پر آواز اٹھائی تھی آئیں اور عمران خان کے ہاتھ میں ہاتھ ڈالیں اور اپنے حق کے لئے آواز اٹھائیں

❤️ 👍 4
Video
NA241 PTI
NA241 PTI
2/23/2025, 7:12:39 PM

اسد قیصر اور سلمان اکرم راجہ کا انصاف ہاؤس میں پرتپاک استقبال

❤️ 👍 4
Video
NA241 PTI
NA241 PTI
2/25/2025, 2:45:31 AM
❤️ 👍 5
Image
NA241 PTI
NA241 PTI
2/25/2025, 6:42:35 PM

سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں وکلاء سے گفتگو: - 25 فروری 2025 “اس ملک کی حقیقی آزادی کی خاطر ہم آخر تک لڑیں گے! اڈیالہ جیل کو ایک کرنل غیر قانونی طور پر کنٹرول کیے ہوئے ہے جو بالکل غیر قانونی ہے۔ جیل مینول کے مطابق جیل اتھارٹی انچارج ہے لیکن کرنل قانون کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے سب کچھ قابو کیے ہوئے ہے۔ میری اہلیہ سے میری ملاقات جیل مینول میں اجازت کے باوجود بار بار رکوائی جا رہی ہے۔ یہ تیسری دفعہ ہے کہ میری ملاقات بشری بی بی سے نہیں کروائی گئی۔ عدالت کے احکامات کے باوجود مجھے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی۔میری سیاسی لوگوں سے بھی ملاقات نہیں کروائی جاتی، دور دراز سے لوگ مجھ سے ملاقات کے لیے آتے ہیں ان کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے لیکن ان کو اجازت نہیں دی جاتی۔ میری کتابیں تک روک لی جاتی ہیں۔ یہ سب کچھ کرنے کا مقصد مجھ پر اور میری اہلیہ پر دباؤ بڑھانا ہے لیکن ہم ٹوٹنے والے نہیں ہیں! انسانی حقوق سے متعلق ہماری پٹیشنز ابھی تک لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس باقر نجفی، اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں زیر التواء ہیں جن پر اب تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ ملک میں چادر چار دیواری کا تقدس پامال ہے، غیر قانونی چھاپے مارے جا رہے ہیں ہمیں ایک جلسہ یا کنونشن تک کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ آئین ہمیں یہ حق دیتا ہے کہ ہم جلسے کریں لیکن ہم سے ہمارے آئینی حقوق چھینے جا رہے ہیں۔ ملک میں ہر طرف انسانی حقوق پامال ہیں اور اندھیروں کا دور دورہ ہے۔ پاکستان کو کرکٹ کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملتی آئی ہے مگر اب اس شعبے کی بھی منظور نظر افراد کی بھرتیاں کر کے تباہی کر دی گئی ہے۔ محسن نقوی کی ساکھ کیا ہے؟ سوائے اس کے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کا ٹاؤٹ ہے۔ اس نے کرکٹ کی تباہی کر دی ہے۔ کرکٹ کے حوالے سے پورا نظام چیئرمین کے زیر سایہ ہوتا ہے، محسن نقوی کے پاس کرکٹ کے حوالے سے کوئی تجربہ نہیں ہے۔ کسی بھی باؤلر کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلتا ہو تاکہ اس میں stamina موجود ہو مگر یہاں ٹیم میں ایسی سلیکشن کی گئی ہے جس میں کھلاڑیوں نے ایک ٹیسٹ میچ تک نہیں کھیلا۔ جب میں وزیراعظم تھا تو رمیز راجہ کو چیئرمین بنایا تھا جو کرکٹ کا کھلاڑی اور تجربہ کار تھا۔ محسن نقوی کو پہلے نگران وزیراعلٰی لگایا گیا اس کے دور میں جس طرح انسانی حقوق کی پامالی ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی۔ آٹھ فروری کو ملک کا سب سے بڑا فراڈ ہوا تب بھی یہی نگران وزیراعلٰی تھا اور اس کی سرپرستی میں پنجاب میں انتخابی فراڈ ہوا۔ اب یہ وزیر داخلہ ہے اور پاکستان میں امن و امان کے حالات خراب ہیں یہ شخص ہر شعبے میں ناکام ہے۔ محسن نقوی آصف زرداری کو اپنا آئیڈیل مانتا ہے وہی آصف زرداری جس کے مسٹر ٹین پرسنٹ کے قصے پوری دنیا میں مشہور ہیں جس شخص کا آئیڈیل آصف زرداری جیسا شخص ہو اس کی کارکردگی کیا ہی ہو سکتی ہے۔ میرے مقرر کردہ پارٹی عہدیداران ہی پارٹی پالیسی دینے کے مجاز ہیں۔ پارٹی ڈسپلن کی بہت اہمیت ہے۔ جنگ باہر والوں کے خلاف ہوتی ہے اپنے لوگوں کے خلاف بات کر کے اور اصل موضوعات سے توجہ ہٹا کر دوسری جماعتوں کا ایجنڈا پروان چڑھتا ہے۔ میرے بار بار منع کرنے کے باوجود شیر افضل مروت بیانات دینے سے نہیں رکا اسی لیے اس کو پارٹی سے نکالا گیا ہے۔” #حق_کی_جیت_ہو_گی

❤️ 2
NA241 PTI
NA241 PTI
2/25/2025, 4:40:33 PM

عمران خان صاحب نے یہ کہا کہ جو لوگ پارٹی کے اندر رہتے ہوئے حملے کرتے ہیں، یا پارٹی کے خلاف کام کرتے ہیں ان کے خلاف سخت تنظیمی کاروائی کی جائے گی *سیکریٹری جنرل پاکستان بیرسٹر سلمان اکرم راجہ*

❤️ 👍 5
Video
NA241 PTI
NA241 PTI
2/24/2025, 2:18:05 PM

رجیم چینج کر کے عوام پر زندگی جس طرح تنگ کر دی گئی ہے، اس کی مثال نہیں ملتی۔ بنیادی اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، جبکہ دوسری جانب ترجیحات کی سمت کا یہ عالم کہ عمران خان اور تحریک انصاف ان کے حواس سے اترنے کا نام نہیں لے رہے! کیا عوام کو اس سوال کا حق نہیں کہ تم ہوتے کون ہو میرے ووٹ کی توہین کر کے اپنی مرضی مسلط کرنے والے؟

❤️ 👍 4
Image
NA241 PTI
NA241 PTI
2/23/2025, 2:49:16 PM

حریک تحفظ آئین پاکستان کی مرکزی قیادت کی کراچی پریس کلب آمد ‏پریس کلب کی تنظیم سے ملاقات

❤️ 5
Video
Link copied to clipboard!