Real Face Media WhatsApp Channel

Real Face Media

3.5K subscribers

About Real Face Media

Real Face Media is made to spread true message of Islam and to promote awareness Muslim world

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

Real Face Media
Real Face Media
2/16/2025, 3:15:28 PM
😢 1
Real Face Media
Real Face Media
2/16/2025, 3:15:27 PM

سینیٹر پروفیسر ساجد میر 7 ویں بارمر کزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کےامیر منتخب ہوگئے۔مرکز 106 راوی روڈ لاہور میں ہونے والے مجلس شوری کے انتخاب میں انہیں بھاری اکثریت سے متفقہ طور پر امیر منتخب کیا گیا جس میں آزادکشمیر، گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں سے600 ارکان شوری نے شرکت کی۔پروفیسر ساجد میر 2 اکتوبر 1938ء میں سیالکوٹ کے ایک علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے انگلش جبکہ پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اسلامیات، جامعہ ابراہیمیہ سیالکوٹ اور تقویۃ الاسلام شیش محل روڈ لاہور سے فاضل درس نظامی اور وفاق المدارس السلفیہ سے عالمیہ کا کورس کیا۔سیاست سے پہلے انہوں پاکستان سمیت عالمی سطح کے تعلیمی اداروں میں انگلش کے استاد کی حیثیت سے تدریسی فرائض انجام دیے،وہ کئی سال تک نائجیریا کے تعلیمی اداروں میں بھی بطور پروفیسر خدمات انجام دیتے رہے۔ علامہ ساجد میرپہلی بار1992ءمیں امیرمنتخب ہوئےتھےجبکہ1994سےتاحال ایوان بالا سینیٹ کےممبر بھی چلے آرہے ہیں،وہ پچیس سے زائدعالمی کا نفرنسوں میں شرکت کرچکے ہیں،وہ رابطہ عالم اسلامی کی سپریم کونسل کے رکن بھی ہیں۔تصنیفی میدان میں ان کی کتاب ’عیسائیت، مطالعہ وتجزیہ‘ عالمی شہرت حاصل کرچکی ہے۔ شوری نے ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو چوتھی بار ناظم اعلی منتخب کیا، حافظ عبدالکریم بھی اعلی تعلیم یافتہ ہیں،سعودی عرب کی جامعات سے دینی علوم کی تعلیم کے علاوہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے انہوں نے اسلامیات کے مضمون میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے وہ رابطہ عالم اسلامی کی سپریم کونسل کے رکن بھی ہیں۔حافظ عبدالکریم ممبر قومی اسمبلی اورمواصلات کے وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں،ان کی رفاہی وسماجی خدمات کا بھی وسیع دائرہ ہے۔ اجلاس میں حافظ فیصل افضل کو ناظم مالیات منتخب کیا گیا۔ پروفیسر ساجد میر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری امت سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، ہم مسئلہ فلسطین پر سعودی عرب اورحکومت پاکستان کے موقت کی تائید و حمایت کرتے ہیں،امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاھو کا فلسطین کے متعلق بیان قابل مذمت ہے، امت مسلمہ نے نیتن یاہو کے بیان کو مسترد کر دیا ہے ،ھم مطالبہ کرتے ھیں کہ امریکہ اور اسرائیل اپنا حالیہ بیان واپس لیں اور امت مسلمہ سے معافی مانگیں، جن 20 لاکھ مسلمانوں کو بے گھر کیا ہے،انہیں اپنے خرچے پر آباد کریں اور جنگ کا تاوان ادا کریں۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست اور امریکہ کی لونڈی ہے ،امت مسلمہ متحد ہے ،وہ وقت دور نہیں جب اسرائیل اپنے انجام کو پہنچے گا اور فلسطین اھل فلسطین کا ھو گا۔ علامہ ساجد میر نے ارکان شور ی کی طرف سے ملنے والے مسلسل اعتماد اور انتخاب پر ا نکا شکریہ اداکیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک میں قرآن وسنت کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،قرآن وسنت کی دعوت گھر گھر پہنچانے کے لیے تنظیم کی مضبوطی کے لیے تمام تر وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کا رلایا جائے گا،علماء اور کارکنوں کی عزت واحترام اور انکے وقار کا تحفظ کیا جائیگا۔اجلاس میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا اور بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی گئی

Real Face Media
Real Face Media
2/16/2025, 9:22:49 AM

بریکنگ: جنگ بندی معاہدے کی ایک اور خلاف ورزی کرتے ہوئے، رفح، جنوبی غزہ کے مشرق میں پولیس اور پاپولر کمیٹیوں کے ایک سکیورٹی گروپ کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی بمباری کے بعد متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

😢 👍 😡 5
Real Face Media
Real Face Media
2/16/2025, 9:22:40 AM

اسرائیلی قبضے کو 1,800 MK84 بم ملے ہیں، جنہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہل غزہ کینسل کشی کی فوجی حمایت میں بھیجے ہیں۔

⚔️ 😢 2
Real Face Media
Real Face Media
2/16/2025, 9:22:22 AM

اسرائیلی فوجیوں نے کل رات طولکرم کے نور شمس پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے قرآن پاک کی بے حرمتی کی ،،،،،،، شمعِ ایماں کو بجھانے کی جو سازش ہوگی ہم نے طوفان میں جلنے کی قسم کھائی ہے قرآن جلانے والو سنو! یہ روشنی کبھی مدھم نہ ہوگی یہ حرفِ حق ہے، زندہ رہے گا یہ روشنی ہمیشہ چمکے گی جو قرآن سے ٹکرائے گا مٹ جائے گا یہ کلامِ خدا ہے، یہ رہ جائے گا

😢 😡 5
Real Face Media
Real Face Media
2/16/2025, 9:22:03 AM

اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق، سیکورٹی مشاورت کے بعد نیتن یاہو نے جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ میں قافلوں اور انجینئرنگ آلات کے داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

Real Face Media
Real Face Media
2/16/2025, 9:21:51 AM

خبر: امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو بھاری بموں کی فراہمی بحال ذرائع: اسرائیلی وزارت دفاع، اسرائیلی نشریاتی ادارے، بین الاقوامی میڈیا اسرائیلی وزارت دفاع نے اتوار کو اعلان کیا کہ اسے امریکہ سے بھاری بموں کی ایک نئی کھیپ موصول ہوئی ہے، جس میں MK-84 قسم کے 2,000 پاؤنڈ (900 کلوگرام) وزنی ہوائی بم شامل ہیں۔ یہ اسلحہ ہفتہ کی رات اسرائیل کے اشدود بندرگاہ پر پہنچا۔ یہ بموں کی وہی سپلائی ہے جسے پہلے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے معطل کر دیا تھا، لیکن موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 25 جنوری کو بحال کر دیا۔ اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق، جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیل کو 76,000 ٹن سے زائد گولہ بارود فراہم کیا جا چکا ہے، جس میں 687 فضائی اور 129 بحری ترسیلات شامل ہیں۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، اور جنگ بندی کے مطالبات بڑھ رہے ہیں۔

Real Face Media
Real Face Media
2/16/2025, 8:57:13 AM

تم میں سے بہتر وہ لوگ ہیں جو لوگوں کو نفع پہنچاتے ہیں آئیے عوامی شعور کی بیداری میں رئیل فیس میڈیا کا ساتھ دیں ہمارا پیغام دوسروں تک پہنچائیں۔ واٹس ایپ چینل کو فالو کریں https://whatsapp.com/channel/0029Va7vEGyBqbrIFO3e870E

❤️ 1
Real Face Media
Real Face Media
2/16/2025, 8:03:35 AM

جانبازوں کی جانب سے کل رہا ہونے والے اسرائیلی قیدی اس کی چار ماہ کی بچی کیلئے سونے کی انگوٹھی ہدیہ کی گئی 👍 آئیے عوامی شعور کی بیداری میں رئیل فیس میڈیا کا ساتھ دیں ہمارا پیغام دوسروں تک پہنچائیں۔ واٹس ایپ چینل کو فالو کریں https://whatsapp.com/channel/0029Va7vEGyBqbrIFO3e870E

❤️ 1
Real Face Media
Real Face Media
2/16/2025, 7:11:19 AM

"کہاں ہے نیتن یاہو؟ ہم نے اس کی آنکھیں نکال دی ہیں الحمدللہ!" غزہ میں مزاحمت کاروں کی جانب سے چھٹے مرحلے میں قابض فوجیوں کی رہائی کے دوران ایک معمر فلسطینی خاتون کا پُرجوش تبصرہ۔ واٹس ایپ چینل کو فالو کریں https://whatsapp.com/channel/0029Va7vEGyBqbrIFO3e870E

👍 3
Link copied to clipboard!