اَلْقُرْآنُ حَیَاتِیْ 🌱🌻
12.8K subscribers
About اَلْقُرْآنُ حَیَاتِیْ 🌱🌻
"Journey towards ALLAH" خدا اس پاک طینت کا بھلا کرے جس نے کہا تھا کہ اللہ کے راستے میں جینا اُس کے راستے میں مرنے سے کہیں مشکل ہے۔ اور خدا اُن بے نور روحوں کا نُور لوٹا دے جو آسمان کے سفر کو نکلی تھیں مگر اپنی قندیلیں بجھا بیٹھیں۔❤🩹 (حمزہ تمیم) *🌹Ongoing Projects* *Other Side Series by Dr.Omar Suleiman* *#اذکار* *#روزانہ تلاوت* *#روزانہ حدیث* *#کوئز* *#آیۃ ریمائنڈر* *#نعت وڈیو* *#اسماء الحسنٰی سیریز* *#تدبر پوسٹ* *#موٹیویشنل وڈیوز* *#تجوید وڈیوز* *#اذکار حفظ سیریز* *#موٹیویشنل، اسلامک تحاریر* *#فلسطین پوسٹ* *🌻Upcoming Project* *#شارٹ سورتیں حفظ ٹاسک* *#دعائیں حفظ ٹاسک* *#پردہ سیریز* *#شیـــــــخ عمـــــر سلیــــــمان کــــی "وائــــــی مـــــی" ســــــیریــــــز کـا اردو تـــــرجــــمہ 15_1 ایپیسوڈ* *ہمیں دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جوائن کیجیے:* *🖇️ القرآن الحیاتی چینل:* *https://whatsapp.com/channel/0029VaRcLS34dTnH15N6sl2M* *🖇️ادبی محفل چینل:* *https://whatsapp.com/channel/0029VacPwLJ7T8bTuubS670V* *🖇️ دُرَرُالسَّلَف(سلف صالحین کے قیمتی موتی):* *https://whatsapp.com/channel/0029Vb3kRc8L7UVTMOTnfn3K* *🔗فیس بک* *https://www.facebook.com/share/1QVMKwLP9k/* *🔗 انسٹاگرام* *https://www.instagram.com/al_quran_al_hayati98?igsh=MW82ODB0N2RhbWxwcw==* بارک اللّٰہ فیکن🌷
Similar Channels
Swipe to see more
Posts
🎨 Design Isn’t Just a Skill – It’s a Superpower. "Unleash your creativity. Learn design that speaks. Master tools, trends, and techniques in our professional Graphic Designing Course!" `No laptop? No problem! Master creative design skills using just your phone.` 🚀 What You’ll Get: ✔️ Learn top mobile apps ✔️ Hands-on training with real-world projects ✔️ Industry-recognized certification ✔️ Portfolio development to showcase your talent ✔️ Expert mentorship from design professionals 💻 Whether you're a beginner or looking to upskill, this course is your path to becoming a confident, creative designer. 📅 New batch starting! 📍 Limited seats available – don’t miss out! 🔗 Enroll now: [ *03151635126* ] 📞 DM us for more info

🌟 آئیے قرآن سے جڑیں… دل کی آنکھیں کھولیں! 🌟 "آخری معجزہ سیریز – Batch 03" 💬 استاد نعمان علی خان کے زبردست وڈیو لیکچرز 📅 آغاز: 15 جون 2025 🕗 روزانہ رات 8 بجے لیکچر، کوئز| دورانیہ: 2 ماہ 💯 کورس بالکل فری ہے! 📖 قرآن کی پکار: "أَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ" "تو کیا وہ قرآن میں غور و فکر نہیں کرتے؟" (سورۃ محمد: 24) 💡 قولِ سلف (حسن بصریؒ): "قرآن عمل کے لیے نازل ہوا ہے، صرف تلاوت کے لیے نہیں!" ❤️ اپنی زندگی میں قرآن کی روشنی لانے کا یہ نایاب موقع ضائع نہ کریں! *🔗جوائن گروپ* *https://chat.whatsapp.com/FqInZQWVfVu34sPJ9ttkD3* `Only for females`

*May be we are not ready for this!*
Sadness is natural and anyone can get sad. Different age groups have different stresses. However, learn from sadness and learn about your coping mechanism. This learning will help you in future. And yes life gets tough with more age as we enter different roles and responsibilities of life as age goes on. So if sadness will break you at a very young age and you won’t even learn from it, you are bound to collapse at a later age. Parents should teach their children how to deal with sadness.
`Hadees of the day 💛` *محبت و ہمدردی، مؤمن کی پہچان!* ♥️ 🟩ㅤ 📩 📤 ˡᶦᵏᵉ ᶠᵒˡˡᵒʷ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ

جب سے قرآن کریم کی یہ آیت تدبر کے ساتھ پڑھی ہے کہ : فَاَمَّا الزَّبَدُ فَیَذْهَبُ جُفَآءًۚ-وَ اَمَّا مَا یَنْفَعُ النَّاسَ فَیَمْكُثُ فِی الْاَرْضِؕ جو جھاگ ہوتا ہے وہ باہر گر کر ضائع ہو جاتا ہے لیکن وہ چیز جو لوگوں کےلیے فائدہ مند ہوتی ہے وہ زمین میں ٹھہر جاتی ہے۔(سورت رعد) اُس وقت سے تمام سوشل اکاؤنٹس پر ہر ایسی چیز اپلوڈ کرنے سے بچنے کی فکر ہوتی ہے جو جھاگ بن کر ضائع ہو جائے۔ ہم اِس وقت فیس بک، یوٹیوب، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک وغیرہ پر جو کانٹینٹ اپلوڈ کر رہے ہیں، کیا اُس میں آج سے چالیس پچاس سال بعد آنے والی ہماری نسل کےلیے کچھ ایجابی، تعمیری اور مثبت پہلو موجود ہیں؟ وہ اگر ہمارے اس Social Media Asset سے فائدہ اٹھانا چاہیں تو کیا انہیں زندگی گزارنے کی گائیڈ لائن مل سکتی ہے؟ کیا ہم اپنی وراثت میں کچھ ایسی چیزیں چھوڑ کر جا رہے ہیں جن پر ہماری نسل بجا طور پر فخر کر سکے کہ میرے آباء و اجداد تو ایسے تھے؟ یا جو کانٹینٹ ہم اپلوڈ کر رہے ہیں، وہ بس وقتی عیاشی ہے جو کچھ ہی سالوں بعد جھاگ بن کر ضائع ہو جائے گی اور اس میں ہدایت و رہنمائی کا کوئی پہلو موجود نہیں ہے؟؟؟ آج جب ہم اپنے بزرگوں کی کتابیں پڑھتے ہیں تو دل سے ان کےلیے دعائیں نکلتی ہیں کہ انہوں نے ہمارے لیے بہترین لکھا۔ ہمیں زندگی کے نایاب اصول دیے جن سے ہمتیں بندھتی ہیں، حوصلے پروان چڑھتے ہیں ، امیدوں کی ایک دنیا آباد ہوتی ہے۔ ذہنوں کے بند دریچے وا ہوتے ہیں، علوم و معارف کے دریا موجزن نظر آتے ہیں۔ دل امڈ آتا ہے اور آنکھیں اشکبار ہو جاتی ہیں۔ کیا جب ہم علامہ اقبال رحمہ اللہ کا کانٹینٹ مطالعہ کرتے ہیں تو اٹھنے کا شوق بیدار نہیں ہوتا؟ کیا ان کی لکھت سے فکر و تخیل کو بلند پروازی نہیں ملتی ؟ کیا ان کی شاعری سے ہمارے دلوں میں عشق الہی اور عشق رسول ﷺکی قندیلیں روشن نہیں ہوتیں؟؟؟ کیا آزادی، عزت، بے باکی اور خودداری کی زندگی بسر کرنے کی تعلیم نہیں ملتی؟ کیا چھوٹے چھوٹے خواب دیکھنے کے بجائے بڑے خواب اور اعلی مقاصد کی تکمیل کےلیے سرگرداں رہنے اور جد و جہد کرنے کی تلقین نہیں ملتی؟؟؟ کیا ہمارے ذہن کی جڑوں میں اسلامی فکری روایت کے پھول نہیں کھلتے؟؟ یہ وہ کانٹینٹ ہے جو قیامت کی صبح تک نسلوں کی نسلوں کو فائدہ دیتا رہے گا۔ اندھیروں میں سورج کی طرح چمکتا رہے گا، دن کے اجالوں میں شجر سایہ دار بن کر ٹھنڈی چھاؤں دیتا رہے گا کیونکہ اس کا سرچشمہ قرآن اور سیرت رسول و اصحاب رسول ﷺ ہے۔ اس کو لکھنے کےلیے صدیوں کی ریاضت کی گئی ہے۔ اس میں نافعیت ہے۔ اسے وقت کی تناسختی گردشیں کبھی نہیں مٹا سکتیں، دن رات کا آنا جانا اس کی رونق کو کبھی ماند نہیں کر سکتا۔ اس کے برخلاف اگر ہم اپنے کانٹینٹ پر غور کریں تو ہماری ڈرامہ انڈسٹری، ہمارا سوشل میڈیا اور خود ہم آنے والی نسلوں کےلیے صرف عشق و محبت کے جذبات، واقعات اور کیفیات چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ہمارا میڈیا محبوب سے محبت کا اظہار کرنا، ایک ہی وقت میں دو لڑکیوں سے عشق کرنا، تنہائی میں محبوب سے ملنا، بوس و کنار کی باتیں کرنا، میک اپ اور بریک اپ ہونا، بے وفائی اور دل ٹوٹنے سے بھرا پڑا ہے۔ سوشل میڈیا سے لے کر مسجد کے باتھ رومز تک ، بسوں کی سیٹوں سے لے کر یونیورسٹیز کے بینچ اور دیواروں تک ہم کیا کانٹینٹ چھوڑ کر جا رہے ہیں؟؟؟اپنی آنے والی نسلوں کےلیے جھاگ یا پانی؟ نفع یا نقصان ؟ گمراہی یا ہدایت؟ خزاں یا بہار؟ تباہی یا تعمیر؟ سوچیے اور دل کی گہرائی سے سوچیے۔ کیونکہ آنے والا کل آپ کو یاد ضرور کرے گا بُرے یا اچھے الفاظ میں۔ اور اچھے یا بُرے کا انتخاب آج آپ کے ہاتھوں میں ہے کہ وَ اجْعَلْ لِّیْ لِسَانَ صِدْقٍ فِی الْاٰخِرِیْنَ اے اللہ! آنے والی نسلوں میں میرے لیے وہ زبانیں پیدا فرما دے جو میری سچائی کی گواہی دیں۔ کا مصداق بننا چاہتے ہیں یا پھر فَمَا بَكَتْ عَلَیْهِمُ السَّمَآءُ وَ الْاَرْضُ یعنی پھر نہ اُن پر آسمان رویا اور نہ زمین( کیونکہ وہ صرف جھاگ ہی تھے) کا مصداق ؟؟؟ فیصلہ آپ کے ہاتھ محمد اکبر

جی ہاں ! یہ صرف دو الگ طرح کے جوتے نہیں۔ یہ دو الگ قسم کی شخصیات ہیں۔ آپ کی choices آپ کا حلیہ ، آپ کا انداز آپ کی طبیعت اور عادات کا منہ پولتا ثبوت ہوتا ہے۔ جیسے ایک کو دیکھ کر لگے کہ سادہ ، آسان زندگی گزارنے کا عادی۔ دوسرے کو دیکھ کرکر ہم اندازہ کریں کہ جیسے فیشن کا شوقین، چنچل اور شوخ۔ پہچان لیتے ہیں ناں ۔۔۔ میں سوچتی ہوں کہ عمر ، علم اور قرآن کا ساتھ انسان کو حقیقتا انسانوں اور حالات کو پہچاننے کا ہنر دے دیتا ہے۔ بہت سی چیزیں کسی انسان کا حلیہ دیکھ کر ایک لمحے میں اندازہ ہو جاتا ہے۔ ہاں ایک بات بہت اہم ہے ۔۔۔ جب شخصیات کی عادات ہمارے سامنے آئیں تو ان میں choices کا فرق جان کر Judgemental ہونے کی کوشش نہ کریں۔ بلکہ دونوں کی طبیعتوں کی خوبصورتی پر نگاہ رکھنے کی طرف جائیۓ۔ انسانوں کی پہچان کر کے انسان دوست بنیۓ۔ انسان دشمن نہیں۔ Written and photographed by Aiasha Amir
