Darpan Nibraas WhatsApp Channel

Darpan Nibraas

42 subscribers

About Darpan Nibraas

Official Channel of Darpan Nibraas میں اپنے تعارف کا محتاج نہیں پھر بھی یہ لوگ مجھے درپن نبراس بلاتے ہیں درپن نبراس

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

Darpan Nibraas
Darpan Nibraas
5/18/2025, 11:14:01 AM

چوہدری کے بیٹے کی شادی تھی چوہدری صاحب نے ایک انوکھا فیصلہ کیا کہ پورے گاؤں کو اس خوشی میں شامل کیا جائے اس کے لیے انہوں نے اعلان کروا دیا کہ بیٹے کی شادی کی خوشی میں پنڈ کے ہر گھر کو ایک جانور تحفے میں دیا جائے گا۔ جس گھر میں مرد کا راج ہو گا وہاں ایک گھوڑا دیا جائے گا اور جس گھر میں عورت کا راج ہوگا وہاں ایک مرغی دی جائیگی۔ گامے کو جانوروں کی ترسیل کا کام سونپ دیا گیا۔ پہلے ہی گھر میں گاما دونوں میاں بیوی کو سامنے بٹھا کر پوچھتا ہے کہ گھر کے فیصلے کون کرتا ہے؟ مرد بولا : میں گامے نے جواب دیا کہ جناب سارے گھوڑے کسی نا کسی کے ہو گئے ہیں اب صرف تین باقی ہیں؛ ایک کالا، ایک سرخ اور ایک چینا۔ جو تمھیں پسند ہے وہ بتا دو؛ مرد نے فوراً جواب دیا کہ مجھے چینا پسند ہے۔ پاس ہی بیٹھی بیوی نے برا سا منہ بناتے ہوئے اپنے خاوند کو ٹوکا اور اونچی آواز میں بولی۔ نہیں۔۔ نہیں۔۔ ہم کالا لیں گے، میں نے دیکھا ہوا ہے، اس کے ماتھے پہ سفید پھلی ہے، وہ بڑا سوہنا ہے۔ مرد نے کہا کہ چلو کالا ہی دے دو۔ گاما آرام سے اٹھا، تھیلے سے ایک مرغی نکالی، عورت کو پکڑائی اور اگلے گھر کو چل دیا۔ گاما بتاتاہے کہ پورے گاوں میں مرغیاں ہی تقسیم کیں۔🤭😄😃

😂 🙃 2
Darpan Nibraas
Darpan Nibraas
5/18/2025, 11:22:17 AM

کبھی کہیں پر سنا ہے تم نے؟ کہ کوئی اپنے پرانے کپڑے، کہیں غریبوں میں بانٹ دے اور پھر کبھی ان سے جا کے پوچھے “کہ کس نے پہنا وہ سرخ جوڑا وہ سبز چادر کسے ملی تھی کسے ملی میری نیلی جیکٹ” نہیں سنا ناں؟ کسی کو فرصت نہیں ہے کہ خستہ کپڑوں کے روگ پالے پرانی اشیاء پہ بین ڈالے یا اپنی اترن کے بھید رکھے کبھی کہیں پر سنا ہے تم نے؟ کہ کوئی تھک کر کسی پیارے کو دور جنگل میں چھوڑ آئے تو مڑ کے دیکھے؟ یا چند سالوں کے بعد واپس وہیں پہ لوٹے وہ جس کو چھوڑا تھا لینے آئے؟ نہیں سنا ناں؟ کسی کو حاجت نہیں ہے کہ رفتگاں کا عذاب جھیلے پرانی بازی کو پھر سے کھیلے کسی کے ہونے کو اپنے جینے کی شرط کر لے اسی لیے تو مجھے یہ بالکل فکر نہیں ہے کہاں پہ تمہاری عمر بیتی یا کیسی حالت میں وقت کاٹا بچھڑ کے مجھ سے کسے ملے تم مجھے یہ بالکل فکر نہیں ہے کہ "میری اترن کو کس نے پہنا"

❤‍🩹 ❤️ 🖤 😂 4
Darpan Nibraas
Darpan Nibraas
5/15/2025, 4:43:37 PM
Post image
❤️ ♥️ 🖤 4
Image
Darpan Nibraas
Darpan Nibraas
5/18/2025, 11:05:48 AM

دہلی لال قلعے میں مشاعرہ تھا۔ "دِل" کا قافیہ باندھنا ضُرُوری تھا۔دیکھنا یہ تھا اس قافیے کو کون کِس ڈھنگ سے باندھتا ہے۔ اساتذہِ وقت جمع تھے۔ اِن میں سیمابؔ اکبر آبادی بھی تھے اور جِؔگر مرادآبادی بھی ، سیمابؔ نے اِس قافیے کو یوں باندھا۔ ؎خاکِ پروانہ رکِ گُل، عرقِ شبنم سے اُس نے ترکیب تو سوچی تھی، دِل نہ بنا۔۔۔! شعر ایسا ہو گیا شور مچ گیا سب کا خیال تھا اِس قافیے کو کوئ اِس سے اچھا کیا باندھے گا؟ سب کی نظریں جِؔگر پر لگی ہُوئیں تھیں معاملہ دِل کا ہو اور جؔگر چُوک جائیں وہ شعر پڑھا کے سیماب کا شعر ذہنوں سے محو ہو گیا۔ ؎زندگانی کو میری عقدہء مُشکل نہ بنا برق رکھ دے دِل میں میرے، دِل نہ بنا۔۔۔! یہ ایسا دِلچسپ مقابلہ ثابت ہُوا اس قافیے کو ردیف میں بدل کر اگلے مشاعرے کے لیے پیش کر دیا گیا یعنی ”دِل نہ بنا“ کی بجاۓ ”دِل بنا دیا“ پر طبع آزمائی کرنی تھی۔ یہ مشاعرہ بھی لال قلعہ دہلی میں ہُوا اِس مشاعرے میں حیدرؔ دہلوی کے شعر نے دھوُم مچا دی۔ ؎اِک دِل پہ ختم قُدرَتِ تخلِیق ہو گئی سب کُچھ بنا دیا جو میرا دِل بنا دیا۔۔۔! حیدرؔ دہلوی اُستادِ وقت تھے اور خیام الہند کہلاتے تھے یہ شعر ایسا بے اختیار ہو گیا کہ لگتا تھا اب کوئی کیا کہے گا۔ جِؔگر نے یہ شعر پڑھا اور یادگار پڑھا۔ ؎بے تابیاں سمیٹ کر سارے جہان کی جب کُچھ نہ بن سکا تو میرا دِل بنا دیا۔۔۔! شعر ادا ہونے کی دیر تھی حیدرؔ دہلوی سکتے کی سی کیفیت سے میں اُٹھے۔جا کر جِؔگر کو گلے لگا لیا اِن کے ہاتھ چُومے اور وہ صفحات جن پر اُن کی شاعری درج تھی جِؔگر کے پاوں میں ڈال دیے۔۔۔! سلمان امروہوی

🖤 1
Darpan Nibraas
Darpan Nibraas
5/17/2025, 4:26:55 PM
Post image
👏 🖤 🧐 4
Image
Darpan Nibraas
Darpan Nibraas
5/15/2025, 3:34:06 PM
Post image
❤️ 🍁 🍂 🖤 5
Image
Darpan Nibraas
Darpan Nibraas
5/14/2025, 4:57:11 PM
Post image
❤️ ❤‍🩹 🖤 🤍 5
Image
Darpan Nibraas
Darpan Nibraas
5/14/2025, 4:42:50 PM
Post image
❤️ 🎭 💀 🖤 4
Image
Darpan Nibraas
Darpan Nibraas
5/14/2025, 5:21:16 PM
Post image
⚰️ 🔥 🖤 🙏 4
Image
Darpan Nibraas
Darpan Nibraas
5/18/2025, 5:26:56 AM

امیر مینائی داغ دہلوی کے ہم عصر تھے. ایک روز داغ سے کہنے لگے کہ میری شاعری میں وہ نزاکت ، چاشنی اور رومانوی اثر کیوں نہیں جو تمہاری شاعری میں ہے؟ داغ نے کہا، حضرت کبھی میخانے کا رخ کیا۔۔۔۔؟ امیر مینائی بولے، لا حول ولا قوۃ حضرت معاف کیجئے یہ کیا سوال ہوا۔۔۔۔۔۔؟ داغ نے پھر سوال داغا، کبھی کسی حسینہ کی محفل میں جا کر گانا سنا۔۔۔۔۔۔؟ توبہ توبہ کیجئے داغ یہ کیا کہہ رہیے ہیں آپ؟ امیر مینائی بولے، داغ نے آخری سوال پوچھا، کبھی رقص کی محفل میں جانا ہُوا۔۔۔۔۔۔؟ امیر مینائی نے "لاحول" پڑھ کر انکار میں سر ہلایا۔۔۔۔۔۔ داغ بولے! آپ صرف بیوی کو دیکھ کر شاعری کریں گے تو میاں پھر رومانوی اثر ، نزاکت اور چاشنی بھی ویسی ہی ہو گی۔۔

👊 😂 😏 🩴 4
Link copied to clipboard!