
🕋😍اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ:ہمیں سیدھے راستے پر چلا۔*😍🕋
243 subscribers
About 🕋😍اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ:ہمیں سیدھے راستے پر چلا۔*😍🕋
*– 𝐴𝑙ℎ𝑢𝑚𝑑𝑢𝑙𝑖𝑙𝑙𝑎ℎ* • 𝑓𝑜𝑟 𝑡ℎ𝑒 𝑏𝑖𝑔𝑔𝑒𝑠𝑡 𝑏𝑙𝑒𝑠𝑠𝑖𝑛𝑔 • 𝑖𝑛 𝑚𝑦 𝑙𝑖𝑓𝑒 • 𝑡ℎ𝑎𝑡 𝐼'𝑚 𝑀𝑢𝑠𝑙𝑖𝑚⤹。🪐 Channel By: Tooba 💐🩷~ بنتِ اختر حسین~🩷💐
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

خاموش مت رہیں!‼️ تکبیر پڑھیے، تہلیل کہیے اس لیے کہ آپ عشرہ ذی الحجہ میں ہیں..😇♥️ شئیر کرتے جائیں۔ 🥰 *اللہ اَکْبَرُ اللہ اَکْبَرُ اللہ اَکْبَرُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہ وَاللہ اَکْبَرُ اللہ اَکْبَرُ وَ لِلہ الْحَمْدُ..* 🕋🌹

اللّٰہ کی طرف لپک کر تو دیکھو ۔۔۔اس سے سچی معافی مانگ کر تو دیکھو اُس کیلئے یہ سب چھوڑ کر تو دیکھو وہ تمہاری توبہ بھی قبول کرے گا ۔اور ایسا نعم البدل عطا کرے گا ۔۔۔تمہارا رواں رواں شکر گزار ہوگا💗🕊️ اگر آپ کے لیے نامحرم سے تعلقات کو چھوڑنا مشکل ہو رہا ہے تو یاد کریں کہ آپ کو اللہ نے کس مقصد کے لیے بھیجا اور آپ کن دھندوں میں پڑے ہیں۔ آپ کو اللہ نے عقل دی، ایک مخصوص شکل دی۔ ساری نعمتیں دیں❤️ تو آپ کیا اس رب کو یہ صلہ دیں گے اس کے احسان کا؟؟؟ آپ کو اتنا ڈر ہے اس سے تعلق توڑنے کا اور اس کے برعکس دوسری جانب آپ کو پرواہ ہی نہیں کہ آپ کا اللہ سے تعلق کرنے عرصوں سے ٹوٹا پڑا ہے اور آپ اس کو جوڑنے کی بجائے اپنی تمام تر توانائیاں ایک ایسے خاک کے پتلے پر ضائع کر رہے ہیں کہ اس نے بھی فنا ہونا ہے❤🩹


*اے اللہ!* *ہمیں اپنے قریب کر لے، ہمارے دلوں کو اپنی محبت* *سے بھر دے، ہماری دعاؤں کو شرفِ قبولیت عطا فرما،* *ہماری زندگیوں سے ہر دکھ، ہر* *بےچینی، ہر تکلیف دور فرما دے۔ اور ہمیں ان لوگوں* *میں شامل فرما جن پر تیرا خاص کرم ہوتا* *ہے۔* *آمین، یا ربّ العالمین!* 🤲 ❤️


اس تاخیر سے مایوس نہ ہو۔ وہ رب عنقریب تمہاری دعاؤں پر کن ضرور فرمائے گا۔ 💌 In Sha Allah Ameen 💛

*ہماری چھٹی حس کو اتنا تیز نہیں ہونا چاہیے کہ لوگوں کے دئیے گئے دھوکوں کا پہلے سے الہام ہونے لگے 🥺❤🩹*

جو عورتیں حیض کی حالت میں یومِ عرفہ کا روزہ نہیں رکھ سکتیں، وہ میری بات سنیں۔🤌🏻 اللہ آپکا حال جانتا ہے۔ آپکی نیت، آپکا دل کا تڑپنا، روزہ نہ رکھ پانے پر اداسی۔۔ سب کچھ اُس کے علم میں ہے۔ 🌙یقین رکھیں، وہ آپکی نیت پر بھی ویسا ہی اجر عطا کرے گا جیسا اُس نے روزہ رکھنے والوں کو دیا، کیونکہ وہ دلوں کے حال جاننے والا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "جب بندہ کسی نیکی کی نیت کرتا ہے اور وہ اُسے کر نہ سکے، تب بھی اللہ تعالیٰ اُس کے لیے مکمل نیکی لکھ دیتا ہے۔" (صحیح بخاری) 💖 یہ حدیث دیکھ رہی ہیں نا تو بیفکر رہیں۔۔ آپ دعا کر سکتی ہیں، اذکار، تسبیحات، استغفار۔۔ اور سب سے بڑھ کر، مایوس مت ہونا۔اللہ آپکے دل کو جانتا ہے۔اور وہی کافی ہے🫂✨

چونکہ ہم یوم عرفہ کے دہانے پر ہیں: ہمیں دعا میں اپنی سمجھ کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، آپ نے پچھلے سال جو دعائیں کی تھیں اور وہ ابھی تک قبول نہیں ہوئیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ مایوس ہو جائیں یا اگلے عرفہ میں انہیں مانگنا چھوڑدیں، یاد رکھیں کہ تاخیر میں اللہ تعالیٰ کی حکمت ہے۔ یقین رکھیں، اللہ آپ کے ساتھ ہے ۔🤍 > Start preparation of Youm E Arafah from now! 🌙

میں حاجیوں میں شامل نہیں ہوں اے رب الوریٰ! لیکن میرا دل آپ کی محبت میں تکبیرات کہتا رہتا ہے لَبَّی٘کَ اَللَّھُمَّ لَبَّی٘کَ لَبَّی٘کَ لَا شَرِی٘کَ لَکَ لَبَّی٘کَ اِنَّ ال٘حَم٘دَ وَالنِّع٘مَۃَ لَکَ وَال٘مُل٘کَ لَا شَرِی٘کَ لَکَ❤️🩹🕋

اور اے میرے رب ! میری روح نے بری طرح ٹوٹنے کے بعد یہ اعتراف کیا کہ بہرحال اس کا علاج اور مطلوب صرف تو ہی ہے۔ 🌼❤️


تم کہتے ہو کہ درد اب برداشت سے باہر ہو گیا۔ اللہ کہتا ہے کہ وہ کسی جان پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا۔ تم کہتے ہو کہ " *یا اللہ! میں ہی کیوں؟* " وہ کہتا ہے " *کیونکہ میں تم سے محبت کرتا ہوں۔* " اور اللہ جن سے محبت کرتا ہے، ان کو ہی آزمائش میں ڈالتا ہے۔ ❤️