
ہر خبر ہر پل
12.2K subscribers
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

*پنجاب میں پرائیویٹ سکولوں کو میٹرک کے طلباء سے مارچ اور اپریل کی فیس وصول کرنے سے روک دیا گیا۔* محکمہ تعلیم پنجاب نے غیر مجاز فیسوں کی شکایات کے بعد نجی اسکولوں کو میٹرک کے طلباء سے مارچ اور اپریل کی ٹیوشن فیس وصول کرنے سے سختی سے منع کر دیا ہے۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے سکولوں کو پیشگی ادائیگیوں کا مطالبہ کرنے سے روک دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء سے مارچ اور اپریل کی فیسیں مانگنا جائز نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ہدایات کے باوجود، رپورٹس بتاتی ہیں کہ کچھ پرائیویٹ سکولوں نے ایسے طلباء سے رول نمبر سلپس روک دی ہیں جنہوں نے ابھی تک اپنے واجبات ادا نہیں کیے ہیں۔ سیکرٹری تعلیم نے یقین دلایا کہ ایسی شکایات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اور حکام تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔


سٹیٹ بنک آف پاکستان نے 3 مارچ 2025 کو بسلسلہ زکواة کٹوتی بنکوں میں چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ 3 مارچ 2025 بروز پیر بنک بند رہیں گے۔


پنجاب کے محکموں کے دفتروں میں رمضان المبارک میں اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری


سیالکوٹ ٹریفک پولیس آفیسر کو 4 دفعہ بغیر ہیلمٹ سفر کرنے پر بذریعہ ای چالان آٹھ ہزار روپے کے جرمانے . جی ہاں کیمرہ غیر جانبدار ہے آپ پولیس والے ہیں، وکیل، ہیں صحافی ہیں، سیاستدان ہیں یا کوئی بھی با اثر شخصیت ہیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر آپ کسی رعایت کے مستحق نہیں جرمانہ عائد کیا جائے گا. لہٰذا قانون کا احترام کریں جرمانوں سے بچیں اور زندگی کی حفاظت کو یقینی بنائیں.۔۔


واہ کینٹ شادمان ٹاؤن تعلیمی اداروں میں ڈی جے پارٹیز کارحجان بام عروج پر ۔۔۔۔ اذان کے وقت کی حرمت کا خیال بھی نظر انداز ۔۔۔ گردو نواح کی مساجد کے نمازی سخت مشکل سے دوچار۔۔۔۔ ۔دوران نماز اس بدتہذیبی کی شکایت کریں بھی تو کس سے۔۔ ۔ارباب اختیار،محکمہ پولیس ساونڈ ایکٹ پر کب عمل درآمد ہوگا؟عوام کا استفسار

*لال شہباز قلندر کے مزار پر طواف وعمرہ اور شیطان کو کنکریاں مارنے کا عمل*‼️ اہم ترین : میری سندھ بھر کے تمام علماء کرام ، تنظیموں ، تحریکوں سے گزارش ہے کہ مسلک حق اہل سنت وجماعت اولیاء کرام سے کیسی عقیدت رکھتی ھے یہ سب جانتے ہیں اور اسلامی احکامات اور تعلیمات اعلی حضرت کے مطابق ہم کیا عقیدہ رکھتے ہیں پوری دنیا پر عیاں ہے تو پھر کیا وجہ ہے اور ایسے کون سے محرکات ہیں کہ جو اسلام ، اہل سنت اور مزارات اولیاء کے لئے قابل اعتراض حالات بنا رہے ہیں ؟ رواں ماہ شعبان دو دن قبل ایک انتہائی تکلیف دہ ویڈیو دیکھنے کو ملی جو سخی لال شہباز قلندر علیہ الرحمہ کے مزار پاک پر بنائی گئی۔ آپ سب کی معلومات کے لئے وہ ویڈیو بھی شئیر کی جارہی ہے تاکہ آپ ملاحظہ فرمائیں کہ کس ناپاک سوچ کے ذریعے اتنی بڑی قلندر شخصیت کے مبارک مزار کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے میری آپ تمام سے التماس ھے کہ فوری طور پر حکومت سندھ سے اس سلسلے میں ملاقات کریں اور اعلی سطحی وفد باقاعدہ جاکر ایسے تمام عوامل کو مزارات سے ختم کروائٰیں اور ان سے سوا بھی کریں کہ آیا ایسے خرافات کی یہاں کس نے اجازت دی ھے ؟ اوے ایسے اعمال سے قطع تعلقی کا اعلان کرکے حکومت سندھ کو

*محکمہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے رمضان المبارک کے مہینے میں صوبہ بھر کے تمام تر سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے نئے اوقاتِ کار جاری کر دیئے*


آئی ایس پی آر سیکورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے خلاف 2 کاروائیاں، 7 دہشتگرد جہنم واصل کردئیے گئے

*فیصل آباد۔ کم عمری کی ڈرائیونگ اور ٹک ٹاک ویڈیو بناتے 8 سالہ بچے کے جاں بحق ہونے کا واقعہ-* فیصل آباد۔ تھانہ مدینہ میں ملزم اور مدعی پارٹیوں کے جھگڑے کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی فیصل آباد۔ فوٹیج میں ملزم پارٹی کو مدعی پارٹی کے افراد کو تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے فیصل آباد۔ پولیس اہلکار موقع پر موجود سی سی ٹی وی میں کسی پولیس اہلکار پر تشدد نہیں ہوا فیصل آباد۔ پولیس نے مدعی پارٹی پر اہلکاروں پر تشدد ، مزاحمت اور کار سرکار میں مداخلت کی ایف آئی آر دے دی ملزم پارٹی کو کھلی چھٹی فیصل آباد۔ پولیس نے دیدہ دلیری سے ایف آئی آر سیل کر دی فیصل آباد۔ ہمارا بچہ بھی مر گیا پولیس نے ہمارے ہی گھروں پر دھاوا بولا ، لواحقین فیصل آباد۔ پولیس نے ہمارے گھروں میں توڑ پھوڑ کی ، لواحقین فیصل آباد۔ 2 فروری کو 13 سالہ لڑکے نے دوران ڈرائیونگ ٹک ٹاک بناتے 8 سالہ بچے کو کچل دیا تھا-

پیف اور پیما سکول میں ڈپلیکیٹ بچے رکھنے پر بہاولنگر کے ایک سکول کا ایگریمنٹ کینسل کا لیٹر جاری کر دیا گیا..
