📿*اسلامک ڈائری)Islamic Diary)* 📚 WhatsApp Channel

📿*اسلامک ڈائری)Islamic Diary)* 📚

212 subscribers

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

📿*اسلامک ڈائری)Islamic Diary)* 📚
📿*اسلامک ڈائری)Islamic Diary)* 📚
2/14/2025, 11:24:03 AM

*`حضرت سیِّدُنا فضالہ بن عُبَیْد رضی اللہ عنہ` سے مروی روایت میں ہے کہ `اللہ پاک` کے آخری `نبی صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم` نے ارشاد فرمایا* *`مجاہد` وہ ہے جو `اللہ پاک` کی فرمانبرداری میں اپنے نفس سے لڑتا ہے☞◆🌷🌺** *`مسند احمد ۹ / ۲۴۹ حدیث: ۲۴۰۱۳`* *ᴥ᭼ᴘ꯭꯭ᴏs꯭ᴛ ꯭ʙ꯭ʏꖎ꯭⭝* *✰●┼♥️⃝⃪⃕ 🇨‌ᴜᴛᴇ 𝐄ɴɢࣼɪ֩֠፝͠ɴࣼᴇᴇʀ٭ 🫅🏻🌹*

📿*اسلامک ڈائری)Islamic Diary)* 📚
📿*اسلامک ڈائری)Islamic Diary)* 📚
2/14/2025, 11:24:02 AM

*`عقل کے گھوڑے یہاں نہ دوڑائیں`* *`حافظ شمس الدین ذہبی علیہ الرحمہ` عقائد و کلام کی دقیق بحثوں میں نہ پڑھنے کے متلعق فرماتے ہیں* *`فَالسُّكُوتُ عَنْ توسع العِبَارَاتِ أَسْلَمُ لِلإِنْسَان`* *لہذا اس مسئلے میں زیادہ باتوں سے اجتناب کرنا ہی انسان کے لیے سلامتی ہے* *`سِير أعلام النبلاء  ج.15 ص.494`* *`زیادہ بحث مباحثہ نہ کریں ان میں جن باتوں پر ہمارے اسلاف رک گئے وہیں رک جائیں زیادہ دقیق و عمیق گہرائیوں میں آپ کو اترنے کی ضرورت نہیں اگر سلامتی چاہتے ہیں تو ورنہ گمراہی آپ کا ٹھکانہ ہوگی☞◆🖤💯🥹`* *ᴥ᭼ᴘ꯭꯭ᴏs꯭ᴛ ꯭ʙ꯭ʏꖎ꯭⭝* *✰●┼♥️⃝⃪⃕ 🇨‌ᴜᴛᴇ 𝐄ɴɢࣼɪ֩֠፝͠ɴࣼᴇᴇʀ٭ 🫅🏻🌹*

📿*اسلامک ڈائری)Islamic Diary)* 📚
📿*اسلامک ڈائری)Islamic Diary)* 📚
2/16/2025, 10:45:31 AM

✨❄️ *اِصلاحِ اَغلاط: عوام میں رائج غلطیوں کی اِصلاح*❄️✨ *سلسلہ نمبر 1973:* 🌻 *نیک اعمال کے لیے وقت نہ ہونے کی وجہ* 📿 *دینی کاموں اور نیک اعمال کے لیے وقت نہ ہونے کی ایک بڑی وجہ:* آج بہت سے لوگ دین کے کاموں، نیک اعمال اور آخرت کی تیاری کے لیے وقت نہ ہونے کی شکایت کرتے ہیں کہ وقت ہی نہیں ملتا، حالاں کہ اگر دیکھا جائے تو ان میں سے بہت سےلوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کا کوئی عظیم مقصد بھی نہیں ہوتا کہ اس میں مگن ہونے کی وجہ سے وقت کی قلت کا شکار ہوں۔ سوال یہ بنتا ہے کہ وقت نہ ہونے کی آخر وجوہات کیا ہیں؟ تو ذیل میں وقت نہ ہونے کے چند اسباب ذکر کیے جاتے ہیں: 1️⃣ دین اور آخرت کے کاموں اور اعمال کو اہمیت نہ دینا کیونکہ جب کسی کام کی اہمیت دل میں ہوتی ہے تو اس کے لیے وقت نکل ہی آتا ہے۔ 2️⃣ زندگی کی مصروفیات کے لیے نظام الاوقات کا نہ ہونا، تو اگر زندگی کے کاموں کے لیے نظام الاوقات بنایا جائے کہ فلاں کام فلاں وقت میں کرنا ہے تو ایسی صورت میں ہر کام وقت پر ہوتا ہے اور وقت ضائع نہیں ہوتا۔ 3️⃣ اہم کاموں کو ترجیح نہ دینا اور انھیں مقدم نہ کرنا، ظاہر ہے کہ جب اہم کاموں کو ترجیح نہیں دیں گے تو غیر ضروری کام ہی اچھا خاصہ وقت گھیر لیں گے۔ 4️⃣ بلاوجہ کام وقت پر نہ کرنا، بلکہ ٹالتے رہتا، اس بُری عادت کی وجہ سے کئی اہم کام رہ جاتے ہیں۔ 5️⃣ بے مقصد امور میں وقت صَرف کرنا اور فضولیات میں مشغول رہنا، ظاہر ہے کہ ایسی صورت میں ضروری اور اہم کاموں کے لیے وقت کہاں ملے گا؟ 6️⃣ غیر اہم امورکو زیادہ وقت دینا، حالانکہ زیادہ وقت تو اہم کاموں ہی کو دینا چاہیے۔ 7️⃣ مباحات وتفریحات میں کثیر وقت صرف کرنا، حالانکہ تفریحات زندگی کا مقصد نہیں، بلکہ ایک مفید حصہ ہیں کہ مقصد کے کاموں میں تھک جانے کے بعد جائز تفریحات بھی ضروری ہوا کرتی ہیں، لیکن تفریحات میں لگے رہنا غلط ہے۔ 8️⃣ گناہوں اور ناجائز کاموں میں وقت صرف کرنا، اس کی وجہ سے بھی بہت سارا وقت ضائع ہوجاتا ہے۔ اپنی زندگی میں ان اسباب کا جائزہ لیں، اگر ہم ان قابلِ اصلاح باتوں کا شکار ہیں تو ان کو اپنی زندگی سے دور کردیں، پھر ہم بخوبی دیکھ سکیں گے کہ ہمیں کس قدر اضافی وقت میسر آتا ہے۔ حاصل یہ کہ زندگی سے گناہ کے کام اور فضول کام نکال دیں تو بہت سارا وقت میسر آسکتا ہے نیک اعمال کے لیے بھی، دین سیکھنے سکھانے کے لیے بھی، دینی خدمات سرانجام دینے کے لیے بھی، عبادات کے لیے بھی، رشتہ داری نبھانے کے لیے بھی، خدمتِ خلق کے لیے بھی، اپنی اصلاح وتربیت کے لیے بھی اور اپنے اہل وعیال کی تربیت کے لیے بھی۔ ✍🏻۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہم فاضل جامعہ دار العلوم کراچی محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی 10 شعبان المعظم 1446ھ/ 9 فروری 2025

📿*اسلامک ڈائری)Islamic Diary)* 📚
📿*اسلامک ڈائری)Islamic Diary)* 📚
2/14/2025, 11:24:03 AM

*`فرمانِ آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم`* *جس نے `صبح و شام` `100 100` مرتبہ `سُبْحٰنَ اللہ` پڑھا تو وہ `100 حج` کرنے والے کی طرح ہے☞◆🌻* *`ترمذی،5/288، حدیث: 3482`* *ᴥ᭼ᴘ꯭꯭ᴏs꯭ᴛ ꯭ʙ꯭ʏꖎ꯭⭝* *✰●┼♥️⃝⃪⃕ 🇨‌ᴜᴛᴇ 𝐄ɴɢࣼɪ֩֠፝͠ɴࣼᴇᴇʀ٭ 🫅🏻🌹*

📿*اسلامک ڈائری)Islamic Diary)* 📚
📿*اسلامک ڈائری)Islamic Diary)* 📚
2/14/2025, 11:24:00 AM

*`نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم` کے ارشاد پـاک کـا مفہوم* *جس نے اپنے گھر میں وضو کیا پھر اللّٰہ کے گھروں میں سے اس کے کسی گھر کی طرف چل کر گیا تاکہ اللّٰہ کے فرضوں میں سے ایک فریضے کو ادا کرے تو اس کے دونوں قدم ( یہ کرتے ہیں کہ ) ان میں سے ایک گناہ مٹاتا ہے اور دوسرا درجہ بلند کرتا ہے☞◆🌷🪷* *`صحیح مسلم:1521`* *ᴥ᭼ᴘ꯭꯭ᴏs꯭ᴛ ꯭ʙ꯭ʏꖎ꯭⭝* *✰●┼♥️⃝⃪⃕ 🇨‌ᴜᴛᴇ 𝐄ɴɢࣼɪ֩֠፝͠ɴࣼᴇᴇʀ٭ 🫅🏻🌹*

📿*اسلامک ڈائری)Islamic Diary)* 📚
📿*اسلامک ڈائری)Islamic Diary)* 📚
2/14/2025, 11:24:04 AM

*`اے ایمان والو جب نماز کی اذان ہو`* *جمعہ کے دن تو اللہ کے ذکر کی طرف دوڑو اور خرید و فروخت چھوڑ دو یہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانو، پھر جب نماز ہوچکے تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو اور اللہ کو بہت یاد کرو اس امید پر کہ فلاح پاؤ☞◆🌹♥️* *`سورۃ الجمعة -9.10`* *ᴥ᭼ᴘ꯭꯭ᴏs꯭ᴛ ꯭ʙ꯭ʏꖎ꯭⭝* *✰●┼♥️⃝⃪⃕ 🇨‌ᴜᴛᴇ 𝐄ɴɢࣼɪ֩֠፝͠ɴࣼᴇᴇʀ٭ 🫅🏻🌹*

❤️ 🫀 2
📿*اسلامک ڈائری)Islamic Diary)* 📚
📿*اسلامک ڈائری)Islamic Diary)* 📚
2/16/2025, 10:45:39 AM

*روزوں کا فدیہ ایک ساتھ ایک ہی دن میں دینا* سوال کیا سب روزوں کا فدیہ ایک ہی دن میں ایک فقیر کو یا مدر سے کے چندے میں دے سکتے ہیں؟ جواب زندگی میں روزوں کے فدیہ کے بارے میں یہ حکم ہے کہ اگر کوئی شخص ایسا بوڑھا ہوگیا کہ روزہ رکھنے کی طاقت نہ رہی اور آئندہ بھی روزہ رکھنے کی طاقت ہونے کی امید نہیں ، یا ایسا بیمار ہوا کہ روزہ رکھنے کی طاقت نہ رہی اور آئندہ صحت یابی کی امید بھی نہیں ہے، تو ایسی حالت میں زندگی میں روزہ کا فدیہ دینا درست ہے، تاہم فدیہ ادا کرنے کے بعد اگر موت سے پہلے روزہ رکھنے کی طاقت حاصل ہو جائے اور وقت بھی ملے تو ان روزوں کی قضا کرنا ضروری ہوگا، فدیہ صدقۂ نافلہ سے تبدیل ہوجائے گا۔ ایک روزے کا فدیہ ایک صدقۃ الفطر کے برابر یعنی پونے دو کلو گندم یا اس کی موجودہ قیمت ہے۔ نیز رمضان کے پورے روزوں کا فدیہ ایک ہی محتاج کو ایک ساتھ دینا چاہے تو دیا جاسکتا ہے اور اگر الگ الگ شخص کو دینا چاہے تو بھی دے سکتا ہے، فدیہ ادا ہوجائے گا، اسی طرح رمضان کے مہینہ کے شروع میں ایک ساتھ دے دیا جائے یا مہینہ کے آخر میں دونوں صورتوں میں فدیہ ادا ہوجائے گا۔ الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 427): "(وللشيخ الفاني العاجز عن الصوم الفطر ويفدي) وجوباً، ولو في أول الشهر وبلا تعدد فقير، كالفطرة لو موسراً. (قوله ولو في أول الشهر) أي يخير بين دفعها في أوله وآخره كما في البحر (قوله: وبلا تعدد فقير) أي بخلاف نحو كفارة اليمين للنص فيها على التعدد، فلو أعطى هنا مسكيناً صاعاً عن يومين جاز، لكن في البحر عن القنية: أن عن أبي يوسف فيه روايتين، وعند أبي حنيفة لايجزيه كما في كفارة اليمين، وعن أبي يوسف: لو أعطى نصف صاع من بر عن يوم واحد لمساكين يجوز، قال الحسن: وبه نأخذ اهـ ومثله في القهستاني". فقط واللہ اعلم فتوی نمبر : 144209201228 دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

📿*اسلامک ڈائری)Islamic Diary)* 📚
📿*اسلامک ڈائری)Islamic Diary)* 📚
2/16/2025, 10:45:34 AM

ماہِ رمضان: فضائل، مسائل اور احکام (02) ماہِ رمضان کی خصوصیات: ماہِ رمضان مبارک بے شمارخصوصیتوں کاحامل ہے اور یہ خصوصیات کسی اور ماہ کو حاصل نہیں ہیں، اسی لیے اس ماہ کو سب سے بہتر قرار دیا گیا ہے، چناں چہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ایک لمبی حدیث میں مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ما مر بالمسلمین شھر خیر منہ۔ (صحیح ابن خز یمۃ :۳/۱۸۸) ''مسلمانوں پر کوئی مہینہ اس (رمضان) سے زیادہ بہترنہیں گزرا۔'' الغرض ماہ رمضان بڑی خصوصیات کا مہینہ ہے، یہاں ان میں سے بعض کا ذکر کیا جاتاہے۔ اجر وثواب میں زیادتی: رمضان میں اعمال کا ثواب، عام دنوں کے اعتبار سے بہت زیادہ عطا کیا جاتا ہے، چناں چہ حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کی لمبی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص اس مہینہ میں نفل عبادت کرکے اللہ کا قرب حاصل کرنا چاہے، وہ اس شخص کے مانند ہے جو اور دنوں میں فرض ادا کرے اور جو اس مہینہ میں ایک فرض ادا کرے وہ اس آدمی کے مثل ہوگا جو دوسرے دنوں میں ستر (۷۰) فرض ادا کرے‘‘۔ (صحیح ابن خز یمۃ :۳/۱۹۱،شعب الایمان:۳/۳۰۵،مسندالحارث:۱/۴۱۲) جنت کے دروازوں کا کھل جانا اور دوزخ کے دروازوں کا بند ہو جانا: جیسا کہ گزشتہ قسط میں احادیث گزر چکی ہیں کہ رمضان آتا ہے تو دوزخ کے دروازے بند کردیے جاتے ہیں اور جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔ شیاطین کا بند ہو جانا: حدیث میں ہے کہ رمضان میں شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے، اور اس سے مراد وہ شیاطین وجن ہیں جو لوگوں کو گمراہ کرتے اور بہکاتے ہیں، کیوں کہ ایک حدیث میں اس کی تصریح کی گئی ہے، اس ماہ میں ان شریر جنات و شیاطین کو بند کردیا جاتا ہے کہ وہ اب اس قابل نہیں رہتے کہ لوگوں کو گمراہ کرسکیں۔ اب رہا یہ سوال کہ بہت سے لوگ رمضان میں بھی گمراہ ہوتے یا گمراہ رہتے ہیں، اس کی کیاوجہ ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ یاتو نفس کے بہکانے کی وجہ سے ہے، یاشیاطین کے ان اثرات کا نتیجہ ہے جو سال بھر لوگوں کے ان کے ساتھ رہنے کی وجہ سے ان میں پیوست ہوگئے تھے اور اب اثر انداز ہوتے ہیں۔ قرآن کا اسی ماہ میں نازل ہونا: رمضان مبارک کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اسی مہینہ کو اللہ نے قرآن پاک کے نازل کرنے کے لیے منتخب فرمایا، چناں چہ خود قرآن میں اس کا ذکر ہے: شَھْرُ رَمَضَانَ الَّذِیْٓ اُنْزِلَ فِیْہِ الْقُرْاٰنُ۔} ( البقرۃ :۱۸۵ ''رمضان کا مہینہ وہ ہے جس میں قرآن نازل کیاگیا۔'' لیلۃ القدر کا آنا: ایک خصوصیت رمضان کی یہ بھی ہے کہ لیلۃ القدر جو ہزاروں مہینوں سے افضل ہے، وہ اسی مہینہ میں آتی ہے، حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ اس مہینہ میں ایک رات آتی ہے، جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے‘‘۔ (نسائی:۲۱۰۶،مسنداحمد:۷۱۴۸) =========> جاری ہے ۔۔۔

📿*اسلامک ڈائری)Islamic Diary)* 📚
📿*اسلامک ڈائری)Islamic Diary)* 📚
2/14/2025, 11:24:01 AM

*`سرور دو جہاں خاتمُ النّبییّن وجہ کائنات سید الانبیاء محمد مصطفی ﷺ نے فرمایا`* *`ایمان اور بھائی چارہ`* *`نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم` نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص ایماندار نہ ہو گا جب تک اپنے بھائی کے لیے وہ نہ چاہے جو اپنے نفس کے لیے چاہتا ہے☞◆🌱🌼* *`صحیح بخاری-13`* *ᴥ᭼ᴘ꯭꯭ᴏs꯭ᴛ ꯭ʙ꯭ʏꖎ꯭⭝* *✰●┼♥️⃝⃪⃕ 🇨‌ᴜᴛᴇ 𝐄ɴɢࣼɪ֩֠፝͠ɴࣼᴇᴇʀ٭ 🫅🏻🌹*

📿*اسلامک ڈائری)Islamic Diary)* 📚
📿*اسلامک ڈائری)Islamic Diary)* 📚
2/14/2025, 11:23:59 AM

*`ذلت کی دلیل`* *دیکھ لو ابلیس اپنے آپ کو بہت ہی اونچا سمجھتا ہے مگر دنیا اس پر لعنت و پھٹکار کررہی ہے لوگوں کی نگاہ میں اس کی یہ ذلت اس کی دلیل ہے کہ وہ `اللہ تعالیٰ` کے ہاں بھی ذلیل ہے مومنوں کی نگاہ میں ذلت مردودیت کی دلیل ہے `خدا کی پناہ`☞◆🤲🏻🥹* *`مرأة المناجیح 463/6`* *ᴥ᭼ᴘ꯭꯭ᴏs꯭ᴛ ꯭ʙ꯭ʏꖎ꯭⭝* *✰●┼♥️⃝⃪⃕ 🇨‌ᴜᴛᴇ 𝐄ɴɢࣼɪ֩֠፝͠ɴࣼᴇᴇʀ٭ 🫅🏻🌹*

Link copied to clipboard!