
Tazkiiyaah تزکیہ
2.5K subscribers
About Tazkiiyaah تزکیہ
*بِسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمٰنِ الرَّحِيم* اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُه *نفس بھی آلودگی کا شکار ہوتا ہے۔* جس میں نیت وارادہ کی ناپاکی،باطل عقائد کی ناپاکی،غلط افکار و نظریات وخیالات کی ناپاکی، اعمال میں بدعت و خرافات کی ناپاکی شامل ہیں۔ *آئیے ہم سب مل کر اپنے نفوس کا تزکیہ کرنے کی کوشش کریں* صدقہ جاریہ کی نیت سے اپنے دوستوں اور فیملی ممبرز کے ساتھ شئیر کریں۔ جزاک اللہ *اس چینل کو بنانے میں اللہ کی رضا کے حصول کے سوا کوئی اور جذبہ کارفرما نہیں ھے۔* YouTube Urdu Channel: https://youtube.com/@tazkiiyaahurdu?si=4ueiTiA9RNx4kr01 YouTube English Channel: https://youtube.com/@tazkiiyaah?si=0GvJiF9J_joH3T8M
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

*امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:* *«غلطی کی معذرت کر لینا غموں کو زائل کر دیتا ہے، پریشانیاں مٹاتا ہے، حسد کو ختم کرتا ہے اور رکاوٹیں دور کرتا ہے».* *[ روضة العقلاء : ٢٥٠ ]*

*متقی لوگوں سے تعلق رکھیں۔ یہ ناراض ہوں تب بھی نیت، عزت اور کردار پر وار نہیں کرتے۔🎀*


*یااللّٰه رب العالمین، ھم سب کو اپنی رحمتوں کے دروازے سے ڈھیروں خوشیاں، کشادہ رزق، عمرِ دراز، اچھی صحت، کامل ایمان اور مکمل بندگی عطاء فرما۔* *یا ذوالجلال والاکرام، ھماری خطائیں بخش دے، توبہ قبول فرما، رزق حلال عطاء فرما، اور ھم پر رحم فرما۔* *یا رحیم، ھمیں کفر شرک شیاطین کے شر اور حاسدین کے حسد سے اپنی خصوصی پناه میں رکھ۔* *آمین یارب العالمین...*


*اُن لوگوں سے مَت ڈَرئیے،* *جو اپنا بَدلہ لینا جانتے ہیں،* *بلکہ!* *اُن لوگوں سے ڈَرئیے،* *جو اپنا مُعاملہ اللّٰه کریم پر چھوڑ دیتے ہیں*


تمہیں کیا ہوا؟ “مجھے غم گھیرے ہوتے ہیں” کیا جنت تم سے ضائع ہوگئی ؟ یا تمہیں کہہ دیا گیا کہ اب تمہاری دعا قبول نہیں کی جائے گی؟ خود پر قابو رکھو!! *ہر غم جنت گُم ہوجانے سے چھوٹا ہے!!*


.... *آپ کو پتہ ہے انسان کا دل بھی ہجرت کرتا ہے*۔ گناہوں سے نیکیوں کی طرف... کتنا خوبصورت ہے ناں دل کا ہجرت کرنا؟ اللہ کے لیے ہجرت کرنا! *کیوں ناں ہم آہستہ آہستہ ہر گناہ سے ہجرت کرتے جائیں*؟ *اپنی ذات کے ایک ایک حصے سے ہجرت لازم کر لی جائے تو مجھے یقین ہے کہ ایک دن ہم خود کو اللہ کے قریب پائیں گے!*


"اللہ سے اپنا تعلق ایمبولینس والا نہ رکھیں؛ کہ فقط ایمرجنسی میں اُس سے رابطہ کریں؛ بلکہ ہر حال (مشکل و آسانی) میں اپنا دل اللہ سے لگائے رکھیں!".. الحمدللہ علی کل حال ... دنیا کے مشغلوں میں بھی وہ باخدا رہے ۔۔۔۔۔۔وہ سب کے ساتھ رہ کہ بھی سب سے جدا رہے۔۔


*ہمارے رب نے کبھی یہ نہیں کہا* *کہ اس کے بندے پر فیکٹ ہوں گے اس نے کہا ہے کہ آدم کی اولاد میں سب گناہ کریں* *گے اور ان میں بہترین وہ ہوں گے جو اپنے گناہوں پر توبه کرنے والے ہوں گے..* *اے گھبرائے ہوئے دل ﷲ پاک سب سنبھال لے گا...!!!* *تم مخلص ہو کر اپنے ﷲ پاک کی طرف رجوع تو کرو..*
